ادارہ معارف اسلامی منصورہ لاہور

  • نام : ادارہ معارف اسلامی منصورہ لاہور
  • ملک : لاہور پاکستان

کل کتب 29

  • 26 #5268

    مصنف : سید ہاشمی فرید آبادی

    مشاہدات : 8595

    مغلوں کے زوال سے قیام پاکستان تک

    (جمعہ 13 اپریل 2018ء) ناشر : ادارہ معارف اسلامی منصورہ لاہور
    #5268 Book صفحات: 601

    مغلیہ سلطنت 1526ء سے 1857ء تک برصغیر پر حکومت کرنے والی ایک مسلم سلطنت تھی جس کی بنیاد ظہیر الدین بابر نے 1526ء میں پہلی جنگ پانی پت میں دہلی سلطنت کے آخری سلطان ابراہیم لودھی کو شکست دے کر رکھی تھی۔ مغلیہ سلطنت اپنے عروج میں تقریباً پورے برصغیر پر حکومت کرتی تھی، یعنی موجودہ دور کے افغانستان، پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے ممالک پر مشتمل خطے پر انکا دور دورہ تھا۔ سلطنتِ مغلیہ کا بانی ظہیر الدین بابر تھا، جو تیمور خاندان کا ایک سردار تھا۔ ہندوستان سے پہلے وہ کابل کا حاکم تھا۔ 1526ء کو سلطنتِ دہلی کے حاکم ابراہیم لودھی کے خلاف مشہورِ زمانہ پانی پت جنگ میں بابر نے اپنی فوج سے دس گُنا طاقتور افواج سے جنگ لڑی اور انہیں مغلوب کر دیا کیونکہ بابر کے پاس بارود اور توپیں تھیں جبکہ ابراہیم لودھی کے پاس ہاتھی تھے جو توپ کی آواز سے بدک کر اپنی ہی فوجوں کو روند گئے۔ یوں ایک نئی سلطنت کا آغاز ہوا۔ اس وقت شمالی ہند میں مختلف آزاد حکومتیں رائج تھیں۔ علاوہ ازیں وہ آپس میں معرکہ آرا تھے۔ 1526ء میں دہلی اور آگرہ کی فتح کے بعد صرف چند ماہ میں بابر کے سب سے بڑے بیٹے ہمایوں نے...

  • 27 #5497

    مصنف : ڈاکٹر عبدالحمید احمد ابوسلیمان

    مشاہدات : 4193

    فکر اسلامی کا بحران

    (منگل 08 مئی 2018ء) ناشر : ادارہ معارف اسلامی منصورہ لاہور
    #5497 Book صفحات: 283

    زیر نظر کتاب ’’ فکر اسلای کا بحران ‘‘ ڈاکٹر عبد الحمید احمد ابو سلیمان کی عربی تصنیف’’ ازمۃ العقل المسلم ‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔ جناب ڈاکٹر عبید اللہ فہد(ریڈر شعبہ اسلامیات مسلم یونیورسٹی ،علی گڑھ ) نے اس اہم کتاب کا شستہ او ررواں اردو زبان میں ترجمہ ہے کیا ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں تمام امور عالمانہ انداز میں بیان کرنے کی کوشش کی ہے ۔اس پوری کتاب کا ما حاصل یہی ہےکہ مسلمان ہونے کا دعویٰ کرتے رہنے کے باوجود اسلام کے موجودہ نام لیوا کس طرح اپنے دین کے اصل ماخذ کتاب وسنت سے دور ہوتے چلے گئے ہیں اور کس طرح انہوں نے مغربی نظریات وافکار کو بلا سوچے سمجھے اپنی انفرادی اوراجتماعی زندگی میں اختیار کر لیا ۔یہ کتاب بطور خا ص علماء دین کومتوجہ کرنے کے لیے تحریر کی ہے اس لیے اس میں دینی اصطلاحات کا استعمال بے تکلفی سے کیا ہے۔(م۔ا) یہ کتاب بطور خاص علماء دین کومتوجہ کرنے کے لیے تحریر کی ہے اس لیے اس میں دینی اصطلاحات کا استعمال بے تکلفی سے کیا ہے۔

  • 28 #6115

    مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

    مشاہدات : 7897

    تفہیم الاحادیث جلد 01

    dsa (جمعہ 12 جون 2020ء) ناشر : ادارہ معارف اسلامی منصورہ لاہور
    #6115 Book صفحات: 466

    مولانا سیدابوالاعلی مودودیؒ بیسویں صدی کے اُن اہلِ علم و دانش میں سے ہیں جن کے افکار و خیالات نے مسلم دُنیا اور بالخصوص برصغیر پاک و ہند کو غیر معمولی طور پر متاثر کیاہے۔ اُن کی تصنیفات میں بلا شبہ زندہ رہنے کی صلاحیت ہے اور تجدیدو احیائے دین کے حوالے سے اُن کی روشن تحریریں اہلِ عزم و ہمت کے لیےدلیلِ راہ ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ تفہیم الاحادیث ‘‘سید ابوالاعلی مودودیؒ کے سرمایہ حدیث کا گرانقدر مجموعہ  ہے مولانا عبدالوکیل علوی  مرحوم  نے تقریباً 30؍ سال  قبل اسے    مرتب کیا ۔1993ء میں پہلی بار شائع  ہوئی ۔مرتب نے کافی محنت اور عرق ریزی سے سید مودودیؒ کی مختلف کُتب میں پھیلی تشریحاتِ حدیث کو یکجا کر دیا ہے۔ کتاب کی ترتیب اعلیٰ اور عنوانات کا انتخاب نہایت موزوں ہے۔عقائد، عبادات، سیرت النبیﷺ، معاشرت اور سیاسیات کے موضوعات کو ترتیب وار آٹھ جلدوں میں تقسیم کرکے ان کے تحت آنے و...

  • 29 #6267

    مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

    مشاہدات : 10822

    تفہیم احکام القرآن جلد اول

    dsa (ہفتہ 19 دسمبر 2020ء) ناشر : ادارہ معارف اسلامی منصورہ لاہور
    #6267 Book صفحات: 486

    قرآن مجید بے شمار علوم وفنون کا خزینہ ہے۔اس کے متعدد مضامین میں سے ایک اہم ترین مضمون اس کے احکام ہیں۔جو پورے قرآن مجید میں جابجا موجود ہیں ۔احکام القرآن پر مبنی آیات کی تعداد پانچ سو یا اس کے لگ بھگ ہے۔مفسرین کرام نے جہاں پورے قرآن کی تفاسیر لکھی ہیں ،وہیں بعض مفسرین نے احکام پر مبنی آیات کو جمع  کر کے الگ سے احکام القرآن  پر مشتمل تفسیری مجموعے مرتب کئے ہیں۔ان میں امام شافعی، امام قرطبی،امام جصاص   رحمہم اللہ کی احکام القرآن  کے نام سے تفاسیر بڑی شہرت  کی حامل  ہیں ۔امام   جصاص کی تین جلدوں پر مشتمل  کتاب ’’احکام   القرآن‘‘ کا اسلامی یونیورسٹی ،اسلام آباد  کے شعبہ شریعہ  اکیڈمی کی طرف سے چھ مجلدات میں ترجمہ بھی شائع ہوچکا ہے جوکہ کتاب وسنت سائٹ پر  موجود ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ تفہیم احکام القرآن ‘‘سید ابوالاعلی مودودیؒ   کی معروف کتاب ’’ تفہیم القرآن  اور ان کی دوسری تحریروں،تقریروں،انٹرویوز ،...

< 1 2 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 58502
  • اس ہفتے کے قارئین 355480
  • اس ماہ کے قارئین 1408980
  • کل قارئین110730418
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست