افضل پیلیکیشنز دہلی

  • نام : افضل پیلیکیشنز دہلی
  • ملک : جامعہ نگر نئو دھلی

کل کتب 3

  • 1 #5102

    مصنف : محمد افضل احمد

    مشاہدات : 5690

    کلمہ شہادت

    (اتوار 31 دسمبر 2017ء) ناشر : افضل پیلیکیشنز دہلی
    #5102 Book صفحات: 78

    دین اسلام جو اللہ رب العزت کا پسندیدہ دین ہے ۔جس کی اصلی روح قرآن اور حدیث ہیں۔ شرک و بدعات اور اوہام و خرافات اسلامی روح کے منافی ہیں۔ اسلام کی حقیقی اور اصلی روح کو برقرار رکھنے کے لئے ہر دور میں اللہ تعالیٰ نے ایسے بندے پیدا کئے، جنہوں نے نہ صرف دعوت و تبلیغ اور امر و نواہی کا فریضہ انجام دیا، بلکہ اس چشمہ صافی کی ہر طرح سے حفاظت بھی کرتے رہے۔ چنانچہ اسلامی عقیدے کی تعلیم وتفہیم اور اس کی طرف دعوت دینا ہر دور کا اہم فریضہ ہے۔ کیونکہ اعمال کی قبولیت عقیدے کی صحت پر موقوف ہے۔اور دنیا وآخرت کی خوش نصیبی اسے مضبوطی سے تھامنے پر منحصر ہے اور اس عقیدے کے جمال وکمال میں نقص یا خلل ڈالنے والے ہر قسم کے امور سے بچنے پر موقوف ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’کلمۂ شہادت‘‘محمد افضل احمد کی ہے۔جس میں کلمۂ شہادت کی اہمیت و فضیلت کی وضاحت ( کلمۂ طبیہ اور کلمۂ خبیثہ) کرتے ہوئے اس کتاب کو سات ابواب میں تقسیم کیا ہے۔اور پہلے تین ابواب تو کلمۂ شہادت پرمبنی ہیں۔ چوتھا باب اللہ اور رسول ﷺ کی اطاعت ایمان کی شرط قرار دیا ہے۔ پانچواں باب اسلام کی معرفت کے حوالے سے...

  • 2 #5109

    مصنف : محمد افضل احمد

    مشاہدات : 3221

    نظام عالم اور امت مسلمہ

    (بدھ 03 جنوری 2018ء) ناشر : افضل پیلیکیشنز دہلی
    #5109 Book صفحات: 133

    حق وباطل کے مابین عروج و زوال کی کشمکش اور غلبے کی مسابقت کو مشیت خداوندی میں ایک تکوینی مسلمہ کا مقام حاصل ہے ۔ اہل باطل اس امر سے واقف ہیں کہ اہل حق پر مکمل غلبے کے لیے محض جنگی مشینوں میں یورش اور فوجی یلغار کافی اور دیر پا نہیں ہو سکتی ، کیونکہ کہ دوسری اقوام سے مختلف ، ملت اسلامیہ کی قوت وتوانائی اور عزم وحوصلہ کااصل سرچشمہ اساسیات دین اور اس کی اسلامی تہذیبی اقدار اور اخلاقی ضابطے ہیں ۔ لہٰذا اس قوت کو مضمحل اور کمزور کر دینا صرف فکری و نظریاتی یلغار ہی سے ممکن ہے ۔ تاہم قرآن پاک کی آیت مبارکہ، انما المومنون اخوۃ کے مطابق تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں اور ان سب کا دکھ درد اور ان کے مسائل ایک ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’نظام عالم اور امت مسلمہ‘‘ محمد افضل احمدکی ہے۔ جس میں اصول و عقائد،عبادات و اطاعت، صفحہ ہستی یے مٹ جانےوالی معذب قومیں،مختلف فرقہ جات اور امت مسلمہ کا خون ارزاں کے حوالے سے مبحوث پیش کی ہیں اور  امت مسلمہ کے ان افرادکو ان کا فرض منصبی یاد دلانے کی ادنیٰ سی کوشش کی گئی ہے۔ جن کی یہ آرزو ہو کہ امت مسلمہ دنیا ب...

  • 3 #5169

    مصنف : محمد افضل احمد

    مشاہدات : 6356

    توضیح القرآن

    (ہفتہ 20 جنوری 2018ء) ناشر : افضل پیلیکیشنز دہلی
    #5169 Book صفحات: 199

    قرآن  کریم  ہی وہ واحد کتاب  ہے جو تاقیامت انسانیت کے لیے ذریعہ ہدایت ہے ۔ اسی  پر  عمل  پیرا  ہو کر  دنیا  میں سربلند ی  او ر آخرت میں نجات  کا  حصول ممکن ہے  لہذا ضروری  ہے  اس کے معانی ومفاہیم  کوسمجھا جائے ،اس تفہیم  کے لیے  درس وتدریس  کا اہتمام کیا  جائے  او راس کی تعلیم  کے مراکز  قائم کئے جائیں۔ قرٖآن فہمی  کے لیے  ترجمہ قرآن اساس  کی حیثیت  رکھتا ہے ۔آج  دنیاکی  کم وبیش 103  زبانوں میں  قرآن  کریم کے  مکمل تراجم شائع ہوچکے  ہیں۔جن میں سے  ایک  اہم زبان اردو بھی ہے  ۔اردو زبان میں اولین ترجمہ  کرنے والے شاہ  ولی  اللہ محدث دہلوی ﷫ کے دو  فرزند  شاہ  رفیع الدین ﷫اور شاہ  عبد القادر﷫  ہیں  اور یہ سلسلہ تاحال جاری وساری  ہے ۔
    زیر نظر ترجمہ  قرآن  ’’ توضیح القرآ ن ‘‘ محمد افضل احمد...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 31155
  • اس ہفتے کے قارئین 456645
  • اس ماہ کے قارئین 1657130
  • کل قارئین113264458
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست