#5169

مصنف : محمد افضل احمد

مشاہدات : 6527

توضیح القرآن

  • صفحات: 199
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4975 (PKR)
(ہفتہ 20 جنوری 2018ء) ناشر : افضل پیلیکیشنز دہلی

قرآن  کریم  ہی وہ واحد کتاب  ہے جو تاقیامت انسانیت کے لیے ذریعہ ہدایت ہے ۔ اسی  پر  عمل  پیرا  ہو کر  دنیا  میں سربلند ی  او ر آخرت میں نجات  کا  حصول ممکن ہے  لہذا ضروری  ہے  اس کے معانی ومفاہیم  کوسمجھا جائے ،اس تفہیم  کے لیے  درس وتدریس  کا اہتمام کیا  جائے  او راس کی تعلیم  کے مراکز  قائم کئے جائیں۔ قرٖآن فہمی  کے لیے  ترجمہ قرآن اساس  کی حیثیت  رکھتا ہے ۔آج  دنیاکی  کم وبیش 103  زبانوں میں  قرآن  کریم کے  مکمل تراجم شائع ہوچکے  ہیں۔جن میں سے  ایک  اہم زبان اردو بھی ہے  ۔اردو زبان میں اولین ترجمہ  کرنے والے شاہ  ولی  اللہ محدث دہلوی ﷫ کے دو  فرزند  شاہ  رفیع الدین ﷫اور شاہ  عبد القادر﷫  ہیں  اور یہ سلسلہ تاحال جاری وساری  ہے ۔
زیر نظر ترجمہ  قرآن  ’’ توضیح القرآ ن ‘‘ محمد افضل احمدکی  محنت شاقہ اور   علمی رسوخ کا نمونہ ہے ۔اس جلد اول میں سورۃ فاتحہ اور سورۃ بقرہ کی ابتدائی 39 آیات پر مشتمل ہے۔اس  کی زبان سادہ اور اسلوب دل نشیں  ہر عمر  کے قاری  کےلیے  نافع اورمفید ہے ۔یہ جدید ترجمہ نہ صرف عربی متن کے قریب تر ہے  بلکہ اس میں قرآن  فہمی  کے جملہ مصادر  پیش نظر  رکھتے  ہوئے اسے   جدید اسلوب سے ہم آہنگ کر نے کی بھر پور کوشش کی گئی ہے۔ا  س میں ہر ہر لفظ  کا  الگ الگ  ترجمہ او رپھر   پور ی عبارت کا رواں ترجمہ پیش کیا  گیا ہے۔اس ترجمہ  سے  دینی مدارس اور ترجمہ  قرآن  کی کلاسز  کے طلباء واساتذہ  بھی  بھر پور  استفادہ کرسکتے  ہیں ۔اللہ  مترجم  موصوف کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے اور اسے تمام مسلمانوں کے لیے  نافع بنائے۔ (آمین)(رفیق الرحمن)
 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 10772
  • اس ہفتے کے قارئین 169304
  • اس ماہ کے قارئین 1688377
  • کل قارئین115580377
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست