افطاری سنت اور روزہ ختم ہونے کی علامت ہے۔چاہے ایک گھونٹ پانی یا ایک رمق برابر کھانے کی چیز ہی سے افطار کیا جائے ۔افطاری کا وقت سورج غروب ہونے پر ہے۔فرمان نبوی ﷺ کے مطابق افطار کی فضیلتوں میں سے یہ بھی ہے کہ اول وقت میں افطار کرنے والا ہمیشہ خیر پر رہتا ہے۔اور جب تک لوگ روزہ افطار کرنے میں جلدی کرتے رہے ہیں گے ۔ تب تک یہ دین غالب رہے گا کیوں کہ یہود اور نصاریٰ افطار کرنے میں تاخیر کرتے ہیں۔ زیرنظر کتابچہ ’’افطار فضائل و احکام اور اس کے مسائل‘‘ محترم جناب عبد العلیم بن عبد الحفیظ سلفی صاحب کی کاوش ہے انہوں نے اس مختصر رسالہ میں کتاب و سنت کی روشنی میں افطار کے فضائل و احکام و مسائل کو بیان کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ فاضل مرتب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔آمین (م۔ا)