سلیمان بن صالح الخراشی

  • نام : سلیمان بن صالح الخراشی

کل کتب 3

  • 1 #880

    مصنف : سلیمان بن صالح الخراشی

    مشاہدات : 26957

    شیعہ کو راہ حق پر لانے والے سوالات

    (جمعہ 08 جون 2012ء) ناشر : www.ahya.org
    #880 Book صفحات: 135

    نبی کریمﷺ کی پیشینگوئی کے مطابق امت مسلمہ تہتر گروہوں میں تقسیم ہوگی۔ اور ان میں سے صرف ایک جماعت جنت میں جانے کی حقدار ہوگی، اور یہ وہ لوگ ہوں گے جن کے عمل ایسے ہوں گے کہ جن پر رسول اللہﷺ اور صحابہ کرام تھے۔ آج ہم دیکھتے ہیں کہ بہت سے لوگ کتاب و سنت کے ساتھ تمسک کے بجائے اپنے مخصوص نظریات پر کاربند اور اسی کے پرچار میں مصروف ہیں۔ شیعہ میں سے ایک گروہ ’اثنا عشریہ‘ کے نام سے جاناجاتا ہے، جو بہت سے صحابہ کرام کی تکفیر اور بہت سے گمراہ کن عقائد کے مالک ہیں۔ زیر نظر کتاب اسی گروہ کو سامنے رکھ کر تیار کی گئی ہے۔ کتاب کا انداز یہ ہے کہ اس میں اثنا عشریہ سے 175 سوالات کیے گئے ہیں۔ جن کے متعلق مصنف کا کہنا ہے کہ جب وہ ان سوالات پر غور کریں گے تو ان کے سامنے کوئی راہ فرار ہوگی اور نہ ہی ان سے چھٹکارا ممکن ہوگا۔ لہٰذا وہ لازماً کتاب اللہ و سنت رسول ﷺ کو سینے سے لگائیں گے۔ سوالات واقعتاً کافی جاندار ہیں مصنف نے جابجا شیعی کتب کے حوالہ جات بھی نقل کیے ہیں۔  (ع۔م)
     

  • 2 #5179

    مصنف : سلیمان بن صالح الخراشی

    مشاہدات : 7105

    جنت میں خواتین کے لیے انعامات

    (بدھ 31 جنوری 2018ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #5179 Book صفحات: 35

    اللہ رب العزت نے ہمیں پیدا کرنے کے بعد ہمارے لیے دنیا  میں استعمال کے لیے بہت سی نعمتوں کو پیدا فرمایا ‘ یہ دنیا اگرچہ بظاہر بڑی خوشنما اور طرح طرح کی نعمتوں سے مزین ہے‘ مگر یہ اس قابل نہیں کہ جنت کی نعمتوں سے اس کا تقابل کیا جائے۔ کیونکہ دنیا کی خوبصورتی اور زیبائش و آرائش اس لیے ہے کہ ہم نے جنت کا نظارہ نہیں کیا۔اگر دنیا میں جنت کے نظارے کا کوئی امکان ہوتا تو اسے دیکھ لینے کے بعد کوئی بھی دنیا کو قابل التفات نہ سمجھتا۔زیرِ تبصرہ کتاب  میں   عورتوں کے لیے جنت میں کیا کیا انعامات ہوں گے کو بیان کیا گیا ہے اور صحیح دلائل اور علمائے کرام  کے اقوال کی توثیق بھی کی ہے اور مستورات کی طرف سے آنے والے سوالات کو تفصیل کے ساتھ اور با حوالہ طریقے سے بیان کرنے کی جستجو کی گئی ہے اور  اسلوب عام فہم لیا گیا  ہے  اور جنت کے احوال کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے تاکہ جنت کا شوق  بڑھے۔ یہ کتاب’’ جنت میں خواتین کے لئے انعامات ‘‘  سلیمان بن صالح الخرشی کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق ر...

  • 3 #6578

    مصنف : سلیمان بن صالح الخراشی

    مشاہدات : 3911

    جوانان شیعہ کو راہ حق پر گامزن کرنے والے چند سوالات

    (اتوار 26 دسمبر 2021ء) ناشر : نا معلوم
    #6578 Book صفحات: 137

    شیعہ اگرچہ اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں لیکن ان کےعقائد اسلامی عقائد سے بالکل مختلف و متضاد ہیں ، شیعہ فرق (غالیہ،زیدیہ، رافضہ) کے باطل نظریات کو عوام الناس پر عیاں کرنا کسی جہاد سے کم نہیں ،ان کے باطل    عقائد، افکار   ونظریات  کو ہر دور  میں علمائے حق نے آشکار کیا ہے ۔  ماضی قریب میں  فرق ضالہ کے ردّ میں شہید  ملت علامہ احسان الٰہی ظہیر﷫ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی تقریر ی وتحریری، دعوتی  وتبلیغی  اور تنظیمی  خدمات کو  قبول فرمائے اوران کی  مرقد پر اپنی رحمت کی برکھا برسائے اور انہیں جنت الفردوس  عطا کرے۔ زیر نظر کتاب’’ جوانان شیعہ کو راہ حق پر گامزن کرنے والے  چندسوالات‘‘    سلیما ن بن  صالح  الخراشی کی مرتب شد ہے ۔ ہے جناب  فضل الرحمٰن رحمانی الندوی (فاضل  مدینہ یونیورسٹی (نے  اس  کتاب کے ترجمہ ...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 9006
  • اس ہفتے کے قارئین 167538
  • اس ماہ کے قارئین 1686611
  • کل قارئین115578611
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست