شعبہ تحقیق و مراجع وزارت مذہبی امور پاکستان

  • نام : شعبہ تحقیق و مراجع وزارت مذہبی امور پاکستان

کل کتب 2

  • مقالات سیرت (مرد حضرات )

    (جمعرات 30 جولائی 2015ء) ناشر : پرنٹو گرافک اسلام آباد
    #2710 Book صفحات: 841

    تاریخی حقائق اس بات کے گواہ ہیں  کہ جب قرون اولیٰ کے مسلمانوں  نے اسلامی اصولوں  کو اپنا شعاربنا کر عملی میدان میں  قدم رکھا تو دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کو زیر نگین کرلیا۔مسلمان دانشوروں ، سکالروں  اور سائنسدانوں  نے علم و حکمت کے خزانوں  کو صرف اپنی قوم تک محدود نہیں  رکھابلکہ دنیا کی پسماندہ قوموں  کو بھی استفادہ کرنے کا موقعہ فراہم کیا۔ چنانچہ اس وقت کی پسماندہ قوموں  نے جن میں  یورپ قابل ذکر ہے مسلمان سکالروں  سے سائنس اورفلسفہ کے علوم بدرس حاصل کئے۔یورپ کے سائنسدانوں  نے اسلامی دانش گاہوں  سے باقاعدہ تعلیم حاصل کرلی اور یورپ کو نئے علوم سے روشناس کیا۔حیرت کی بات ہے کہ وہی مسلم ملت جس نے دنیا کو ترقی اور عروج کا سبق پڑھایا آج انحطاط کا شکار ہے۔ جس قوم نے علم و حکمت کے دریا بہا دیئے آج ایک ایک قطرے کے لئے دوسرے اقوام کی محتاج ہے۔ وہی قوم جو دنیا کی عظیم طاقت بن کر ابھری تھی آج ظالم اور سفاک طاقتوں  کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے۔ یہ اتنا بڑا تاریخی سانحہ ہے جس کے مضمرات کاجاننا امت...

  • کل پاکستان مقابلہ مضمون نویسی انعام یافتہ مضامین

    (ہفتہ 07 دسمبر 2024ء) ناشر : پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان پریس اسلام آباد
    #7459 Book صفحات: 238

    ایک اسلامی ریاست میں تعلیم کا بنیادی اور حقیقی مقصد ، طلبہ کی دینی اور قومی روح کی تربیت اور ان کے اخلاق کی صحیح تعمیر ہے ، تاکہ وہ فرائض بطریق احسن ادا ہوں ، جن کے لئے انسان کی تخلیق کی گئی ہے۔طلبہ کے ملّی اور دینی شعور کو اجاگر کرنے اور جلا دینے کے لیے وزارت مذہی امور پاکستان نے ملکی سطح پر یونیورسٹیز، دینی مدارس ، کالجز اور سکولز کے طلبہ و طالبات کے مابین اسلامی موضوعات پر مقابلۂ مضمون نویسی کا اہتمام کیا جس میں ملک بھر سے طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا ۔ زیر نظر کتاب ’’ کُل پاکستان مقابلۂ مضمون انعام یافتہ مضامین‘‘ اس مقابلہ مضمون نویسی میں اول ، دوم ، سوم پوزیشن کے مستحق 10 ؍ مضامین کی کتابی صورت ہے جسے وزارت مذہی امور حکومت پاکستان نے مرتب کر کے شائع کیا ہے۔(م۔ا)

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 23142
  • اس ہفتے کے قارئین 23142
  • اس ماہ کے قارئین 1697093
  • کل قارئین113304421
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست