محمد یاسر عرفات

  • نام : محمد یاسر عرفات

کل کتب 1

  • 1 #7349

    مصنف : محمد یاسر عرفات

    مشاہدات : 2658

    500 سوال و جواب برائے عقیدہ

    (جمعہ 16 اگست 2024ء) ناشر : مکتبہ بیت السلام الریاض
    #7349 Book صفحات: 670

    اسلام کی فلک بوس عمارت کی اساس عقیدہ پر قائم ہے ۔ اگر اس بنیاد میں ضعف یا کجی پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت کا وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے۔ عقائد کی تصحیح اخروی فوز و فلاح کے لیے اولین شرط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کی طرف سے بھیجی جانے والی برگزیدہ شخصیات سب سے پہلے توحید کا علم بلند کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ اور نبی کریم ﷺ نے بھی مکہ معظمہ میں 13 سال کا طویل عرصہ صرف اصلاح ِعقائد کی جدوجہد میں صرف کیا۔ عقیدہ کی تعلیم و تفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ اور آپ کے صحابہ کرام نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علماء اسلام نے بھی دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا۔ عقائد کے باب میں اب تک بہت سی کتب ہر زبان میں شائع ہو چکی ہیں اردو زبان میں بھی اس موضوع پر قابل قدر تصانیف اور تراجم سامنے آئے ہیں اور ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’500 سوال و جواب برائے عقیدہ ‘‘ میں عالم اسلام کے کبار علمائے کرام( امام ابن باز،علامہ عثیمین،علامہ...

کل کتب 3

  • 1 #2045

    مصنف : محمد یاسر عرفات

    مشاہدات : 27680

    477 سوال و جواب برائے نکاح و طلاق

    (منگل 04 نومبر 2014ء) ناشر : مکتبہ بیت السلام الریاض
    #2045 Book صفحات: 382

    اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے   پور ی انسانیت کے لیے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل راہنمائی فراہم کرتاہے انسانی زندگی میں پیش   آنے والے تمام معاملات ، عقائد وعبادات ، اخلاق وعادات کے   لیے نبی ﷺ کی ذات مبارکہ اسوۂ حسنہ کی صورت میں موجود ہے ۔مسلمانانِ عالم کو اپنےمعاملات کو نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق سرانجام دینے چاہیے ۔لیکن موجود دور میں مسلمان رسم ورواج اور خرافات میں   گھیرے ہوئے ہیں لوگوں کی اکثریت دیگر احکام ومسائل کی طرح فریضہ نکاح کے متعلقہ مسائل سے بھی اتنی غافل ہے کہ میاں   کو بیو ی کے حقوق علم نہیں ، بیوی   میاں کے حقوق سے ناواقف ہے ،ماں باپ تربیتِ اولاد سے نا آشنا اور اولاد مقامِ والدین سے نابلد ہے ۔ اس لیے ہر مسلمان کو چاہیے کہ ودینی مسائل کی معرفت وففاہت حاصل کرے تاکہ وہ اپنی عبادات ومعاملات کوشریعت کے مطابق انجام دے سکے   ۔لیکن اگر اسے کسی مسئلے کی بابت شرعی حکم سے واقفیت نہیں ہے تو ایسے علماء سےدینی مسائل پوچھے جو کتاب وسنت کی نصوص پر اعتماد کر...

  • 2 #3907

    مصنف : محمد یاسر عرفات

    مشاہدات : 11964

    سچے واقعات اور ہنسی مزاح کے اسلامی آداب

    (اتوار 17 جولائی 2016ء) ناشر : مکتبہ بیت السلام الریاض
    #3907 Book صفحات: 518

    واقعات جہاں انسان کے لیے خاصی دلچسپی کا سامان ہوتے ہیں وہیں یہ انسان کے دل پر بہت سارے پیغام اوراثرات نقش کر دیتے ہیں۔ اسی لیے قرآن مبین میں اللہ تعالیٰ نے جا بجا سابقہ اقوام کے قصص و واقعات بیان کیے ہیں تاکہ لوگ ان سے عبرت و نصیحت حاصل کریں اور اپنی زندگی میں وہ غلطیاں نہ کریں جو ان سے سرزد ہوئیں۔ دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو ہر موڑ پر مکمل راہ نمائی کرتا ہے خوشی ہو یاغمی ہواسلام ہر ایک کی حدود وقیوم کو بیان کرتا ہے تاکہ کو ئی شخص خوشی یا تکلیف کے موقع پر بھی اسلام کی حدود سےتجاوز نہ کرے فرمان نبوی ہے ’’ مومن کامعاملہ بھی عجیب ہے اس کا ہر معاملہ اس کے لیے باعث خیر ہےاور یہ چیز مومن کے لیے خاص ہے ۔ اگر اسے کوئی نعمت میسر آتی ہے تووہ شکرکرتا ہے اور یہ اس کےلیے بہترہے اور اگراسے کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ صبر کرتا ہے اور یہ بھی اس کےلیے بہتر ہے۔‘‘ نبی کریم ﷺ اور صحابہ کرام وتابعین کی سیرت وسوانح میں ہمیں جابجا پاکیزہ مزاح او رہنسی خوشی کے واقعات او رنصیت آموز آثار وقصص ملتے ہیں کہ جن میں ہمارے لیے مکمل راہ نمائی موجود ہے۔ لہذا...

  • 3 #4894

    مصنف : محمد یاسر عرفات

    مشاہدات : 19636

    500 سوال و جواب برائے عبادات

    (ہفتہ 01 جولائی 2017ء) ناشر : مکتبہ بیت السلام الریاض
    #4894 Book صفحات: 434

    پوری کائنات اور کائنات کی ہرہر چیز اللہ رب العزت کی عبادت گزار ہے البتہ عبادت کا طریقہ ہر مخلوق کےلیے الگ الگ ہے ۔عبادت پورے نظام زندگی کانام ہے جس میں تجارت و معیشت بھی ہے اور سیاست ومعاشرت بھی،اخلاقیات بھی ہیں اور معاملات بھی حقوق وفرائض ِ انسانی کی تفیصلات بھی ہیں ۔ اور روح وباطن کی تسکین واصلاح کے لیے عبادات کا سلسلہ بھی ۔جب انسان کی تخلیق عبادت کے لیے ہوئی ہے تو اسے معلوم ہونا چاہیے کہ اس کی عبادت کا انداز کیا ہو؟ اسے کس طرح اپنے رب کی بندگی کرنی ہے ؟ اور عبادت کہتے کسے ہیں ؟ان سوالات کو کتاب وسنت کے ورشنی میں سمجھنے اور سمجھانے کے لیے قرآن واحادیث کی واضح تعلیمات موجود ہیں ۔ زیر تبصرہ کتا ب’’500سوال وجواب برائے عبادات ‘‘ سعودی عرب کے نامور مفتیان عظام شیخ ابن باز ، شیخ صالح العثیمین، شیخ صالح الفوزان اور فتاوی کمیٹی کے دیگر مفتیان کے عبادات (طہارت ، نماز ، روزہ ، زکاۃ، حج وعمرہ ) کےمتعلق 500 سوال وجواب پر مشتمل عربی کتاب 500سوال وجواب للعبادات کا اردو ترجمہ ہے ۔ اس کتاب کو عربی سے اردو قالب میں جناب مولانا محمد یاسر صاحب نے ڈھ...

کل کتب 1

  • 1 #6543

    مصنف : محمد یاسر عرفات

    مشاہدات : 4324

    مسند عبد اللہ بن مالک رحمہ اللہ

    (اتوار 21 نومبر 2021ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #6543 Book صفحات: 344

    مسنَد مسانید کی جمع ہے اصطلاحاًمسنَد سے مراد احادیث کی وہ کتاب ہے جس میں احادیث کو روایت کرنے والے صحابہ کو ترتیب سے اکٹھا کیا گیا ہو۔ اوروہ شخص جو اپنی سند کے ساتھ حدیث روایت کرتا ہو، ’’مُسنِد‘‘ کہلاتا ہے۔ زیر نظر کتاب’’مسند عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ‘‘عظیم محدث الامام الحافظ عبد اللہ مبارک رحمہ اللہ کی تالیف لطیف ہے ہے۔اس میں امام موصوف نے289 ؍روایات جمع کی ہیں ۔ یہ کتاب بھی انصار السنہ پبلی کیشز،لاہور کے سلسلہ خدمۃ الحدیث النبویﷺ کی ایک کڑی ہے۔اس کا سلیس ترجمہ وتخریج اور علمی تشریحات وتعلیقات کی سعادت جناب یاسر عرفات صاحب نے حاصل کی ہے ۔مترجم نے ’مسند ‘ کے ترجمے کو سلیس اور عام فہم پیش کرنے کی کوشش کی ہے اوراحادیث مبارکہ کی شرح میں محدثین کرام، شارحین حدیث اور اہل علم کے وضاحتی بیانات سے مدد لی ہے۔اللہ تعالیٰ انصار السنہ پبلی کیشز کو توحید وسنت کی اشاعت کے لیے مینارِ نور بنا دے اور اسے قائم ودائم رکھے،ان کی بابرکت جہود ومساعی کو قبول فرمائے ۔آمین (م۔ا)

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 49289
  • اس ہفتے کے قارئین 346267
  • اس ماہ کے قارئین 1399767
  • کل قارئین110721205
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست