مفتی عبید اللہ خان عفیف

  • نام : مفتی عبید اللہ خان عفیف

کل کتب 2

  • 1 #3301

    مصنف : مفتی عبید اللہ خان عفیف

    مشاہدات : 10335

    فتاویٰ عالمگیری پر ایک نظر

    (منگل 19 جنوری 2016ء) ناشر : مکتبہ عزیزیہ، لاہور
    #3301 Book صفحات: 98

    یہ حقیقت کسی وضاحت کی محتاج نہیں کہ ہمارا ملک خالص کتاب وسنت پر مبنی مکمل اسلام کے تعارفی نا م کلمہ طیبہ کے مقدس نعرہ پرمعرض وجود میں آیا تھا۔ جس کا ادنیٰ ثبوت یہ ہے کہ 1956ء، 1963ء اور پھر 1973ء کے ہر آئین میں اس ملک کانام اسلامیہ جمہوریہ پاکستان لکھا جاتا رہاہے اور سر فہرست یہ تصریح بھی ہے کہ پاکستان کا سرکاری مذہب اسلام ہوگا اور کتاب وسنت کےخلاف کوئی قانون نہیں بنایاجائے گا۔ 1973ء کے منظورشدہ آئین وہ آئین ہے جس پربریلوی مکتبِ فکر کے سیاسی لیڈرشاہ احمد نورانی،مولوی عبدالمصطفیٰ الازہری وغیرہما کےبھی دستخط ثبت ہیں۔اسی طرح جب صدر پاکستان جنرل ضیاءالحق نے اسلامی نظام کی طرف پیش رفت کی ایمان پرور نوید سنائی تھی۔ جس سے یہ امید پیدا ہوئی تھی کہ اب اس مملکت میں نظریاتی مقاصد ہی نہیں بلکہ در پیش سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، اورتمدنی مسائل کے حل کی راہیں بھی کھل جائیں گی۔ مگر افسوس کہ احناف کے ایک گروہ نے تمام مذکورہ حقائق اور ملکی تقاضوں سے آنکھیں موندکر کتاب و سنت کو نظر انداز کرتے ہوئے فقہ حنفی کے نفاذ کا نعرہ بلند کیا اور ملتان کے قاسم باغ سے یہ مطالبہ کر دیا کہ چو...

  • 2 #7143

    مصنف : مفتی عبید اللہ خان عفیف

    مشاہدات : 9

    سفر آخرت مع اضافہ علامات حسن خاتمہ و سوء خاتمہ

    (اتوار 08 اکتوبر 2023ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #7143 Book صفحات: 65

    انسانی زندگی کے آخری لمحات کو زندگی کے درد انگیز خلاصے سے تعبیر کیا جاتا ہے اس وقت بچپن سے لے کر اس آخری لمحے کے تمام بھلے اور برے اعمال پردۂ سکرین کی طرح آنکھوں کے سامنے نمودار ہونے لگتے ہیں ان اعمال کے مناظر کو دیکھ کر کبھی تو بے ساختہ انسان کی زبان سے درد و عبرت کے چند جملے نکل جاتے ہیں اور کبھی یاس و حسرت کے چند آنسوں آنکھ سے ٹپک پڑتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’سفر آخرت مع اضافہ علامات حسن خاتمہ و سوء خاتمہ‘‘ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمٰن العریفی حفظہ اللہ کے تحریرہ کردہ عربی رسالہ بعنوان رحلة الي السماء کا اردو ترجمہ ہے۔ فاضل مصنف نے اس کتاب میں قرآن و سنت اور واقعات کی روشنی میں مسلمانوں کو فکر آخرت کی ترغیب دی ہے اور موت کے وقت اور موت کے بعد کس کے ساتھ کیسے حالات پیش آنے والے ہیں ،ان کی نشاندہی کی ہے تاکہ انسان اس آنے والی زندگی کو یاد رکھے۔ اس دن کام آنے والے نفع بخش اعمال سرانجام دے کر کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہو اور آخرت کی پہلی منزل قبر سے لیکر قیامت کے دوسرے سارے مراحل آسانی سے طے ہو سکیں۔(م۔ا)

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 56559
  • اس ہفتے کے قارئین 252303
  • اس ماہ کے قارئین 2559125
  • کل قارئین109225887
  • کل کتب8837

موضوعاتی فہرست