حسین احمد ہر دواری

  • نام : حسین احمد ہر دواری

کل کتب 2

  • 1 #3531

    مصنف : حسین احمد ہر دواری

    مشاہدات : 37018

    مشکل ترکیبوں کا حل مع قواعد و نکات

    (اتوار 13 مارچ 2016ء) ناشر : المصباح اردو بازار لاہور
    #3531 Book صفحات: 337

    عربی زبان ایک زندہ  وپائندہ زبان ہے۔ اس میں ہرزمانے کے ساتھ چلنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس زبان کو سمجھنے اور بولنے والے دنیا کے ہر خطے میں موجودہیں ۔عربی زبان وادب کو سیکھنا اور سکھانا ایک دینی وانسانی ضرورت ہے کیوں کہ قرآن کریم جوانسانیت کے نام اللہ تعالیٰ کا آخری پیغام ہے اس کی زبان بھی عربی ہے۔ عربی زبان معاش  ہی کی نہیں بلکہ معاد کی بھی زبان ہے۔ اس زبان کی نشر واشاعت ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔ اس کی ترویج واشاعت میں مدارس عربیہ اور عصری جامعات کا اہم رول ہے ۔عرب ہند تعلقات بہت قدیم ہیں اور عربی زبان کی چھاپ یہاں کی زبانوں پر بہت زیادہ ہے۔ہندوستان کا عربی زبان وادب سے ہمیشہ تعلق رہا ہے۔ یہاں عربی میں بڑی اہم کتابیں لکھی گئیں اور مدارس اسلامیہ نے اس کی تعلیم وتعلم کا بطور خاص اہتمام کیا۔ زیر تبصرہ کتاب "مشکل ترکیبوں کا حل مع قواعد ونکات"محترم مولانا حسین احمد ھررواری  صاحب استاذ دار العلوم دیو بند کی تصنیف ہے۔مولف موصوف نے اس کتاب میں لغت عرب کی مشکل تراکیب کو حل فرما دیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں...

  • 2 #6796

    مصنف : حسین احمد ہر دواری

    مشاہدات : 33110

    نجوم الحواشی شرح اردو اصول الشاشی

    (منگل 20 ستمبر 2022ء) ناشر : مکتبہ رحمانیہ لاہور
    #6796 Book صفحات: 583

    اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ علوم شر عیہ میں علم اصول فقہ کو غیر معمولی حیثیت حاصل ہے اسی لیے علمائے کرام نے علمِ اصول فقہ میں بے شمار کتب تصنیف فرمائیں جن میں سے کئی کتب‘ دینی مدارس کے نصاب میں بھی داخل ہیں‘ البتہ ابتدائی طور پر طالب علم کا جن کتب سے واسطہ پڑتا ہے ان میں سے ایک بنیادی‘ مختصر‘ جامع اور انتہائی اہم کتاب اصول الشاشی ہے۔ زیر نظر کتاب’’نجوم الحواشی‘‘   اصول شاشی کی اردو شرح  ہے شارح  جناب  مولانا حسین احمد نے  عبارت کی سہل انداز میں  تشریح کرنے کے ساتھ ساتھ جزئیات کو اصل ضابطہ پر سلیقہ سے منطبق کرنے کی کوشش کی ہے۔مشکل عبارت اور مسائل کو ہم کتب فقہیہ کی  مدد سے سلجھایا ہے ۔ نیز حل لغات ، عبارت کاربط ، ضمائر کے مراجع اور ضروری ترکیب نحویہ کوبھی اہتمام کے ساتھ تحریر کیا ہے۔(م۔ا)

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 27668
  • اس ہفتے کے قارئین 453158
  • اس ماہ کے قارئین 1653643
  • کل قارئین113260971
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست