الطاف احمد اعظمی

  • نام : الطاف احمد اعظمی

کل کتب 3

  • 1 #3768

    مصنف : الطاف احمد اعظمی

    مشاہدات : 15459

    خطبات اقبال ایک مطالعہ

    (بدھ 13 جولائی 2016ء) ناشر : دار التذکیر
    #3768 Book صفحات: 275

    علامہ محمد اقبال بیسویں صدی کے ایک معروف شاعر، مصنف،قانون دان، سیاستدان، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔ اردو اور فارسی میں شاعری کرتے تھے اور یہی ان کی بنیادی وجہ شہرت ہے۔ شاعری میں بنیادی رجحان تصوف اور احیائے امت اسلام کی طرف تھا۔ دا ریکنسٹرکشن آف ریلیجس تھاٹ ان اسلام کے نام سے انگریزی میں ایک نثری کتاب بھی تحریر کی ،بحیثیت سیاستدان ان کا سب سے نمایاں کارنامہ نظریہ پاکستان کی تشکیل ہے جو انہوں نے 1930ء میں الٰہ آباد میں مسلم لیگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیش کیا تھا۔ یہی نظریہ بعد میں پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا۔ گو کہ انہوں نے اس نئے ملک کے قیام کو اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا لیکن انہیں پاکستان کے قومی شاعر کی حیثیت حاصل ہے۔ علامہ اقبال 9 نومبر 1877ء (بمطابق 3 ذیقعد 1294ھ) کو سیالکوٹ میں شیخ نور محمد کے گھر پیدا ہوئے۔ ماں باپ نے نام محمد اقبال رکھا۔ مختلف تاریخ دانوں کے مابین علامہ کی تاریخ ولادت پر کچھ اختلافات رہے ہیں لیکن حکومت پاکستان سرکاری طور پر 9 نومبر 1877ء کو ہی ان کی تاریخ پیدائش تسلیم کرتی ہے۔اقبال کے آبا ؤ ا...

  • 2 #4928

    مصنف : الطاف احمد اعظمی

    مشاہدات : 5143

    ایمان و عمل کا قرآنی تصور

    (اتوار 19 نومبر 2017ء) ناشر : دار التذکیر
    #4928 Book صفحات: 283

    دین نام ہے ایمان اور عمل صالح کا۔جہاں تک ایمان و عمل کے لفظ کا تعلق ہے اس سے کوئی بھی مسلمان نا واقف نہ ہو گا، لیکن اس کے معنی و مفہوم سے صحیح طور پر واقف کم ہی مسلمان ملیں گے۔ بہت سے مذہبی لوگ بھی ایمان و عمل کے حقیقی ( قرآنی) معنی و مفہوم سے نا بلد ملتے ہیں۔ اور یہ غالبا اسی نا واقفیت کا نتیجہ ہے کہ ان کی زندگیاں بھی بڑی حد تک مومنانہ اوصاف و خصائص سصے تہی دامن نظر آتی ہیں۔بہت سے ایسے مسلمان بھی ملتے ہیں جو ایمان و عمل کا ایک ایسا تصور رکھتے ہیں جو قرآنی تعلیمات سے کوئی مطابقت نہیں رکھتا۔ایمان و عمل کے اس غیر قرآنی تصور کی وجہ سے افکار و اعمال کی بے شمار خرابیوں میں مبتلا ہیں۔چنانچہ مسلمانوں کے مختلف مکاتب فکر کا وجود اور ان کے باہمی نزاع و پیکار کا ایک بڑا سبب بھی ایمان و عمل کا یہی غیر قرآنی تصور ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ ایمان و عمل کا قرآنی تصور‘‘ الطاف احمد اعظمی کی ہے۔ جس میں ایمان و عمل کےمتعلق اہل کتاب کے افکار و اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے ایمان و عمل کے لغوی و قرآنی اور اس کے شرعی مفہوم کو قرآنی آیات کی روشنی میں تفصیل کے ساتھ...

  • 3 #7269

    مصنف : الطاف احمد اعظمی

    مشاہدات : 2464

    تفسیر قرآن کے اصول و مسائل

    (پیر 15 اپریل 2024ء) ناشر : حمزہ بکس لاہور
    #7269 Book صفحات: 366

    اصول ِتفسیر ایسے اصول و قواعد کا نام ہے  جو مفسرین قرآن کے لیے نشان ِمنزل کی تعیین کرتے ہیں۔ تاکہ کلام اللہ کی تفسیر کرنے والا ان کی راہ نمائی اور روشنی میں ہر طرح کے ممکنہ خطرات سے محفوظ رہے  اور اس کے منشاء و مفہوم کا صحیح ادراک کر سکے ۔ زیر نظر کتاب ’’ تفسیر قرآن کے اصول و مسائل‘‘ محترم جناب الطاف احمد اعظمی کی تحریر کردہ تفسیر ’’تفسیر میزان  القرآن ‘‘کا مقدمہ ہے جسے  تفسیر قرآن کے اصول و مسائل کے نام سے الگ کتابی صورت میں شائع کیا گیا  ہے۔ فاضل مصنف نے اس کتاب کو پانچ ابواب میں تفسیم کیا ہے۔ باب اول میں وحی کی حقیقت ، قرآن کی وجہ تسمیہ اور اس کے صفاتی اسماء سورتوں کی غیر نزولی ترتیب اور نظم قرآن جیسے اہم موضوعات زیر بحث آئے ہیں ۔ دوسرے باب میں قرآن کے بنیادی علوم، اس کی غایت نزول اس کی زبان ،اس کے اسالیب اس کی مصطلحات ، ظواہر قرآن اور ناسخ و منسوخ جیسے مشکل قرآنی مباحث پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔ تیسرے باب میں ان علمی کوششوں کا تنقیدی جائزہ لیا...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 21826
  • اس ہفتے کے قارئین 180358
  • اس ماہ کے قارئین 1699431
  • کل قارئین115591431
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست