#7269

مصنف : الطاف احمد اعظمی

مشاہدات : 2086

تفسیر قرآن کے اصول و مسائل

  • صفحات: 366
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 14640 (PKR)
(پیر 15 اپریل 2024ء) ناشر : حمزہ بکس لاہور

اصول ِتفسیر ایسے اصول و قواعد کا نام ہے  جو مفسرین قرآن کے لیے نشان ِمنزل کی تعیین کرتے ہیں۔ تاکہ کلام اللہ کی تفسیر کرنے والا ان کی راہ نمائی اور روشنی میں ہر طرح کے ممکنہ خطرات سے محفوظ رہے  اور اس کے منشاء و مفہوم کا صحیح ادراک کر سکے ۔ زیر نظر کتاب ’’ تفسیر قرآن کے اصول و مسائل‘‘ محترم جناب الطاف احمد اعظمی کی تحریر کردہ تفسیر ’’تفسیر میزان  القرآن ‘‘کا مقدمہ ہے جسے  تفسیر قرآن کے اصول و مسائل کے نام سے الگ کتابی صورت میں شائع کیا گیا  ہے۔ فاضل مصنف نے اس کتاب کو پانچ ابواب میں تفسیم کیا ہے۔ باب اول میں وحی کی حقیقت ، قرآن کی وجہ تسمیہ اور اس کے صفاتی اسماء سورتوں کی غیر نزولی ترتیب اور نظم قرآن جیسے اہم موضوعات زیر بحث آئے ہیں ۔ دوسرے باب میں قرآن کے بنیادی علوم، اس کی غایت نزول اس کی زبان ،اس کے اسالیب اس کی مصطلحات ، ظواہر قرآن اور ناسخ و منسوخ جیسے مشکل قرآنی مباحث پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔ تیسرے باب میں ان علمی کوششوں کا تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے جو ماضی میں قرآن کی تفسیر و تشریح کے سلسلے میں انجام دی گئی ہیں ۔ چوتھے باب میں اس طریقۂ تفسیر کو بیان کیا گیا ہے  جو تمام علماء کے نزدیک تفسیر کا سب سے عمدہ طریقہ ہے۔ جبکہ باب پنجم کا تعلق تفسیر کے ثانوی ماخذوں سے ہے۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

دیباچہ

 

5

باب اول وحی اور اس کے متعلقات

 

13

وحی کی حقیقت

 

14

قرآن کی وجہ تسمیہ

 

34

قرآن کے اسمائے صفات

 

45

سورتوں کی غیر نزولی ترتیب

 

54

نظم قرآن

 

59

باب دوم قرآن کی علمی و لسانی خصوصیات

 

87

نزول قرآن کی غرض و غایت

 

88

قرآن کے بنیادی علوم

 

97

قرآن کی زبان

 

122

اسالیب قرآن

 

140

مصطلحات قرآن

 

161

ظواہر قرآن

 

188

ناسخ و منسوخ

 

195

تفسیر ماثور و غیر ماثور

 

219

تفسیر اور تاویل میں فرق

 

220

علم تفسیر

 

221

تفسیر ماثور

 

222

تفسیر غیر ماثور

 

238

تفسیر علمی

 

251

تفسیر قرآن میں اختلاف اور اس کے وجود

 

260

احسن طریقہ تفسیر

 

271

قرآن کی حفاظت

 

272

قرآن خود اپنا شارح ہے

 

276

تفسیر قرآن بالقرآن

 

285

تفسیر بالقرآن کے اصول

 

294

اخلاص نیت

 

294

تدبر

 

296

سیاق کلام

 

304

نظائر

 

313

تفسیر کے ثانوی ماخذ

 

333

شان نزول

 

334

حدیث

 

342

قدیم مذہبی صحائف

 

347

قدیم اقوام کی تاریخ و آثار

 

352

اشعار جاہلیت عربی لغات کتب تفسیر

 

356

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 45255
  • اس ہفتے کے قارئین 342233
  • اس ماہ کے قارئین 1395733
  • کل قارئین110717171
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست