علیم ناصری

  • نام : علیم ناصری

کل کتب 2

  • 1 #1066

    مصنف : علیم ناصری

    مشاہدات : 24106

    بدر نامہ

    (بدھ 25 اگست 2010ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #1066 Book صفحات: 225

    رزمیہ شاعری کی تاریخ بڑی پرانی ہے اس کے ذریعے شاعر جنگوں او رلڑائیوں کے واقعات کو ولولہ انگیز اور پرجوش انداز میں لوگوں تک پہنچاتا ہے زیر نظر کتاب غزوہ بدر کے منظوم تذکرہ پر مشتمل ہے غزوہ بدر حق وباطل کا اولین معرکہ تھا جس میں مسلمانوں کو عظیم الشان فتح حاصل ہوئی اور کفارومشرکین کی شان وشوکت خاک میں مل گئی ۔شاعر اسلام علیم ناصری مرحوم نے بڑے ہی دلنشین پیرائیہ اظہار میں اس کے واقعات کے نظم کیا ہے جسے پڑھ کر دل میں جذبۂ جہاد کی آبیاری ہوتی ہے یہ کتاب خصوصاًبچوں کو یادکرانی چاہیے تاکہ انہیں تاریخ سے واقفیت حاصل ہوجائے اور مجاہدانہ طریقوں کو اپنانے کی آرزو پیدا ہوجائے غزوہ بدر رمضان میں برپا ہواتھا اسی مناسبت سے رمضان مقدس میں یہ کتاب انٹرنیٹ پر پیش کی جارہی ہے ۔


     

  • 2 #1646

    مصنف : علیم ناصری

    مشاہدات : 5257

    شاہنامہ بالا کوٹ

    (ہفتہ 24 مئی 2014ء) ناشر : ادارہ مطبوعات سلیمانی لاہور
    #1646 Book صفحات: 366

    حضرت سید احمد شہید او رمولانا شاہ اسماعیل شہید کی تحریک جہاد و اصلاح کا شمار برصغیر پاک وہند ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کی بڑی تحریکوں میں ہوتاہے او رس تحریک کی اہمیت وافادیت اورعظمت وانفرادیت کو سمجھنے کی کوشش عالمی پیمانے پر ہوتی رہی۔ اپنی نوعیت کے لحاظ سے یہ صحیح معنوں میں ہندوستان کی اسلامی تحریک تھی جس کے ہمہ گیر اور دور رس اثرات نے برصغیر کی اسلامی زندگی اور مسلم معاشرے کو گوناگوں طریقوں سے متاثر ومستفید کیا او روہ مبارک خون ِشہیداں جو بالاکوٹ کی زمین پر بہایا گیا وہ ملت کی رگوں میں آج بھی موجو د ہے ۔ اس تحریک اور سیدین شہیدین کی حیات خدمات کے حوالے سے کئی اہل علم اور سیرت نگار وں نے ضخیم کتب تصنیف کی ہیں ۔جن میں مولانا سیدابو الحسن ندوی،مولانا مسعود عالم ندوی،مولانا جعفر تھانیسری،مولانا غلام رسول مہر﷭ وغیرہ کی خدمات قابل ذکر ہیں لیکن یہ ساری کتابیں نثر میں ہیں۔زیر نظر کتاب ''شاہنامہ بالاکوٹ''پاکستان کے مشہور سلفی شاعر جناب علیم ناصری ﷫ کی تصنیف ہے ۔جو کہ تحریک جہاد کی پہلی منظوم داستان ہے ۔ جس میں انہوں نے سید احمد شہید او رمولانا محمد...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 37641
  • اس ہفتے کے قارئین 252966
  • اس ماہ کے قارئین 1052607
  • کل قارئین98117911

موضوعاتی فہرست