عبد الصمد ریالوی

  • نام : عبد الصمد ریالوی

نام : مولاناعبدالصمدریالوی ۔

ولدیت: مولانا عبدالصمد صاحب کےوالدگرامی کانام میاں عبدالحکیم ہے۔

ولادت: مولاناکی ولادت 16دسمبر1947ء میں 2صفر1367ھ بروز منگل بمقام ریالہ ضلع ایبٹ آباد میں ہوئی۔

تعلیم وتربیت :

ابتدائی تعلیم اپنےگاؤں ریالہ میں حاصل کی اورپھر سکول میں داخل ہوئےاورایف اے تک رسمی تعلیم حاصل کی اس کےعلاوہ فاضل فارسی کاامتحان بھی پاس کیا۔دینی تعلیم کےلیے جامعہ اسلامیہ گوجرانوالہ میں داخل ہوئے اوردرس نظامی مکمل کیا۔

اساتذہ :

 مولانا نےاساتذہ کرام سےعلم حاصل کیا ان کےنام درج ذیل ہیں ۔

1۔شیخ الحدیث حضرت مولانا ابوالبرکات احمد 2۔ مولانا عبدالحمید ریالوی ۔

درس تدریس : شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد اسماعیل سلفی کی زندگی میں ایک سال تک جامعہ محمدیہ چوک اہلحدیث  (چوک نیائیں )گوجرانوالہ میں تدریسی خدمات سرانجام دیں اس کےبعدمولانا حافظ محمد اسماعیل زبیح کےایام حیات میں جامعہ تدریس القرآن والحدیث راولپنڈی میں دوسال تک مدرس رہے۔اورپھردوسال تک جامعہ اہل حدیث چوک دالگراں میں تدریسی فرائض سرانجام دنیے کےبعد 3سال تک جامع مسجد توحید راوی روڑ لاہور سےبحیثیت امام وخطیب منسلک رہے۔ تین سال تک دفترماہنامہ ’’ترجمان الحدیث ،، لاہورمیں بطور مینجرکام کیا۔

موجود ہ مصروفیات: آج کل اپنےآبائی گاؤں ریالہ ضلع ابیٹ آباد میں امامت وحفاظت کےفرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں۔

تصنیفات وتالیف :

 مولانانےامام طبرانی کی کتاب معجم الصغیرکااردو ترجمہ کیاہے۔

حوالہ : تذکرہ علماء اہل حدیث    ۔  ۔۔۔ ۔جلدسوم از مولانا محمدعلی جانباز۔

کل کتب 0

کل کتب 4

  • 1 #1649

    مصنف : عبد الصمد ریالوی

    مشاہدات : 9777

    معجم صغیر

    (پیر 26 مئی 2014ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #1649 Book صفحات: 702

    امام طبرانی ابو القاسم بن احمد بن ایوب(260۔360ھ) علم وفضل کے جامع او رفن حدیث میں نہایت ممتاز تھے امام طبرانی نے ایک ہزار سے زائد محدثین سے علم حاصل کیا ۔حافظ ذہبی کا بیان ہے کہ حدیث کی کثرت اور علوِ اسناد میں ان کی ذات نہایت ممتاز تھی او ر حدیث میں ان کی بالغ نظری کا پوری دنیائے اسلام میں چرچا تھا ،شاہ عبد العزیز لکھتے ہیں کہ حدیث میں وسعت اور کثرتِ روایت میں وہ یکتا او رمفرد تھے ۔اما م طبرانی نے معجم کے نام سے تین کتابیں لکھیں (معجم کبیر،معجم اوسط،معجم صغیر) یہ ان کی مشہور ومعروف تصانیف ہیں جو علم حدیث کی بلند پایہ کتابیں سمجھی جاتی ہیں ،شاہ ولی اللہ دہلوی نے ان کو حدیث کے تیسرے طبقہ کتابوں میں شامل کیا ہے ۔محدثین کی اصطلاح میں معجم ان کتابوں کو کہا جاتا ہے جن میں شیوخ کی ترتیب پر حدیثیں درج کی گئی ہوں۔زیر تبصرہ کتاب''معجم صغیر '' مختصر ہونے کی وجہ سے زیادہ مقبول اور متداول ہے اس کی ترتیب شیوخ کے ناموں پر ہے اس میں انہوں نے حروف تہجی کے مطابق ایک ہزار سےزیادہ شیوخ کی ایک ایک حدیث درج کی ہے آخر میں بعض خواتین محدثات کی بھی حدیثیں ہیں ۔...

  • 2 #3689

    مصنف : عبد الصمد ریالوی

    مشاہدات : 5578

    شرعی احکام کی خلاف ورزی پر رسول اللہ ﷺ کے فیصلے

    (پیر 23 مئی 2016ء) ناشر : سبحان پبلیکیشنز لاہور
    #3689 Book صفحات: 299

    کسی بھی قوم کی نشوونما اور تعمیر  وترقی کےلیے  عدل وانصاف ایک بنیادی ضرورت ہے  ۔جس سے مظلوم کی نصرت ،ظالم کا قلع  قمع اور جھگڑوں کا  فیصلہ کیا جاتا ہے  اورحقوق کو ان کےمستحقین تک پہنچایا جاتاہے  اور  دنگا فساد کرنے والوں کو سزائیں دی جاتی ہیں  ۔تاکہ معاشرے  کے ہرفرد کی جان  ومال ،عزت وحرمت اور مال واولاد کی حفاظت کی جا  سکے ۔ یہی وجہ ہے  اسلام نے ’’قضا‘‘یعنی قیام ِعدل کاانتہا درجہ اہتمام کیا ہے۔اوراسے انبیاء ﷩ کی سنت  بتایا ہے۔اور نبی کریم ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے  لوگوں میں فیصلہ کرنے کا  حکم  دیتےہوئے  فرمایا:’’اے نبی کریم ! آپ لوگوں کےدرمیان اللہ  کی  نازل کردہ ہدایت کے مطابق فیصلہ کریں۔‘‘نبی کریمﷺ کی  حیاتِ مبارکہ مسلمانوں کے لیے دین ودنیا کے تمام امور میں مرجع کی حیثیت رکھتی ہے۔ آپﷺ کی تنہا ذات میں حاکم،قائد،مربی،مرشد اور منصف  اعلیٰ کی تمام خصوصیات جمع تھیں۔جو لوگ آپ کے فیصلے پر راضی  نہیں ہوئے...

  • 3 #4828

    مصنف : عبد الصمد ریالوی

    مشاہدات : 5870

    خصائل نبوی اردو شرح شمائل ترمذی ( جدید ایڈیشن )

    (بدھ 11 اکتوبر 2017ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #4828 Book صفحات: 682

    انسانیت کے انفرادى معاملات سے لے کراجتماعى بلکہ بین الاقوامى معاملات اورتعلقات کا کوئی ایسا گوشہ نہیں کہ جس کے متعلق پیارے پیغمبرﷺ نے راہنمائی نہ فرمائی ہو، کتب احادیث میں انسانى زندگی کا کوئی پہلو تشنہ نہیں ہے یعنى انفرادى اور اجتماعی سیرت واخلاق سے متعلق محدثین نے پیارے پیغمبر ﷺ کے فرامین کی روشنى میں ہر چیز جمع فرمادی ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ خصائل نبوی اردو شرح شمائل ترمذی‘‘ امام ترمذی ﷫ کی نبی کریم ﷺ کی خصائل وعادات پر مشمتل کتاب شمائل ترمذی کا ترجمہ ہے۔ شمائل ترمذی پا ک وہند میں موجو د درسی جامع ترمذی کے آخر میں بھی مطبوع ہے۔ جسے مدارسِ اسلامیہ میں طلباء کو سبقا پڑھایاجاتا ہے۔ اور اسے شمائل محمدیہ کےنام سے الگ بھی شائع کیا گیا ہے علامہ شیخ ناصر الدین البانی ﷫ وغیرہ نے اس پر تحقیق وتخریج کا کام بھی کیا ہے ۔اور کئی اہل علم نے اسے اردو دان طبقہ کے لیے اردوزبان میں منتقل کیا ہے ۔ اس کتاب میں امام ترمذی ﷫نے نہایت محنت وکاوش وعرق ریزی سے سیّد کائنات ،سيد ولد آدم، جناب محمد رسول ﷺكے عسرویسر، شب وروز اور سفر وحضرسے متعلقہ معلومات ‏کو ا...

  • 4 #5185

    مصنف : عبد الصمد ریالوی

    مشاہدات : 6888

    ایمان زیادتی اور کمی کے اسباب

    (پیر 05 فروری 2018ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان
    #5185 Book صفحات: 170

    سلف صالحین کے اصول عقیدہ میں سے ہے کہ دل سے پختہ تصدیق‘ زبان سے مکمل اقرار اور ارکان وجوارح کے ساتھ مکمل عمل کا نام ایمان ہے کہ جو اللہ عزوجل اور اس کے نبیﷺ کی مکمل اطاعت کے ساتھ بڑھتا ہے اور معصیت ونافرمانی کے ساتھ کم ہوتا ہے۔ایمان ایک ایسا جوہر ہے جو دل میں ایک وقار رکھتا ہو اور عمل  اس کی تصدیق کرے اور یہ کہ اللہ عزوجل کے احکام کی پیروی کرنے اور اس کے منع کردہ کاموں سے دُور رہنے کے نتیجہ میں ایمان کے ثمرات بالکل واضح ہو جائیں اور اگر علم ایمان‘ عمل سے متجرد ہو تو پھر اس کا کچھ فائدہ نہیں ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب  بھی اسی عظیم جوہر یعنی ایمان سے متعلق ہے۔ اس میں ایمان کے مفسدات اور ایمان کو بڑھانے والے اعمالِ صالحہ کو بیان کیا گیا ہے۔ کتاب کو بڑے اختصار و ایجاز اور سلاست وروانی کے ساتھ عام فہم انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اس میں دو ابواب مرتب کیے گئے ہیں۔ پہلے میں ایمان میں اضافے کے اسباب اور دوسرے میں ایمان میں کمی کے اسباب کو بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب’’ ایمان زیادتی اور کمی کے اسباب ‘‘ ڈاکٹر عبد الرزاق بن عبد المحسن...

کل کتب 2

  • 1 #460

    مصنف : عبد الصمد ریالوی

    مشاہدات : 21957

    حجیت حدیث (البانی صاحب)

    (اتوار 22 مئی 2011ء) ناشر : مکتبہ محمدیہ، لاہور
    #460 Book صفحات: 166

    فتنہ انکار حدیث کی تاریخ کے  سرسری مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ حدیث نبوی کی حجیت و اہمیت کے منکرین دو طرح کے ہیں ۔ایک وہ جو کھلم کھلا حدیث کا انکار کرتے ہیں اور اسے کسی بھی حیثیت سے ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔دوسری قسم ان لوگوں کی ہے جو صراحتاً حدیث کے منکرین ،بلکہ زبانی طور پر اس کو قابل اعتماد تسلیم کرتے ہیں لیکن انہوں نے تاویل و تشریح کے ایسے اصول وضع کر رکھے ہیں جن سے حدیث کی حیثیت مجروح ہوتی  ہے اور لوگوں پر یہ تاثر قائم ہوتا ہے کہ سنت نبوی کو تشریعی اعتبار سے  کوئی اہم مقام حاصل نہیں ہے ۔عالم اسلام کے عظیم محدث اور جلیل القدر عالم علامہ ناصر الدین البانی ؒ کی زیر نظر کتاب میں اسی دوسرے گروہ کے افکار کی تردید کی گئی ہے۔یہ کتاب تین رسالوں کا مجموعہ ہے پہلا رسالہ  سنت کے مقام و مرتبہ کے بیان پر مشتل ہے۔اس میں واضح کیا گیا ہے کہ سنت کے بغیر قرآن کریم کا فہم حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔دوسرے رسالے میں اس امر پر بحث کی ہے کہ خبر واحد عقیدہ میں بھی حجت ہے ۔اس سلسلہ میں متکلمین اور احناف وغیرہ کے شبہات کا مکمل ازالہ کیا گیا ہے ۔تیسرے رسالہ میں بھی اسی نکتے کو ایک اور ا...

  • 2 #2356

    مصنف : عبد الصمد ریالوی

    مشاہدات : 41679

    خصائل نبوی اردو شرح شمائل ترمذی

    (منگل 17 فروری 2015ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #2356 Book صفحات: 679

    انسانیت کے انفرادى معاملات سے لے کراجتماعى بلکہ بین الاقوامى معاملات اورتعلقات کا کوئی ایسا گوشہ نہیں کہ جس کے متعلق پیارے پیغمبرﷺ نے راہنمائی نہ فرمائی ہو، کتب احادیث میں انسانى زندگی کا کوئی پہلو تشنہ نہیں ہے یعنى انفرادى اور اجتماعی سیرت واخلاق سے متعلق محدثین نے پیارے پیغمبر ﷺ کے فرامین کی روشنى میں ہر چیز جمع فرمادی ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ خصائل نبوی اردو شرح شمائل ترمذی‘‘ امام ترمذی ﷫ کی نبی کریم ﷺ کی خصائل وعادات پر مشمتل کتاب شمائل ترمذی کا ترجمہ ہے۔ شمائل ترمذی پا ک وہند میں موجو د درسی جامع ترمذی کے آخر میں بھی مطبوع ہے۔ جسے مدارسِ اسلامیہ میں طلباء کو سبقا پڑھایاجاتا ہے۔ اور اسے شمائل محمدیہ کےنام سے الگ بھی شائع کیا گیا ہے علامہ شیخ ناصر الدین البانی ﷫ وغیرہ نے اس پر تحقیق وتخریج کا کام بھی کیا ہے ۔اور کئی اہل علم نے اسے اردو دان طبقہ کے لیے اردوزبان میں منتقل کیا ہے ۔ اس کتاب میں امام ترمذی ﷫نے نہایت محنت وکاوش وعرق ریزی سے سیّد کائنات ،سيد ولد آدم، جناب محمد رسول ﷺكے عسرویسر، شب وروز اور سفر وحضرسے متعلقہ معلومات ‏کو ا...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 38003
  • اس ہفتے کے قارئین 253328
  • اس ماہ کے قارئین 1052969
  • کل قارئین98118273

موضوعاتی فہرست