علی احمد عباسی

  • نام : علی احمد عباسی

کل کتب 2

  • 1 #6160

    مصنف : علی احمد عباسی

    مشاہدات : 7248

    خلیفہ راشد سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی سیاسی زندگی

    (ہفتہ 29 اگست 2020ء) ناشر : حارث پبلیکیشنز
    #6160 Book صفحات: 607

    سیدنا معاویہ بن ابی سفیان  مسلمانوں کے چھٹے خلیفۂ راشد  بعثت نبوی ﷺ سے  پانچ سال قبل پیدا ہوئے۔سیدنا معاویہ کی نبی کریمﷺ سے  کئی قرابتیں تھیں،جن  میں سب سے قریب کی رشتے  داری یہ تھی کہ سیدنا معاویہ کی بہن سیدہ ام حبیبہ بنت ابو سفیان ؓ نبی کریمﷺ کی زوجیت میں تھیں۔سیدنا معاویہ ﷜ان جلیل القدر صحابہ کرام میں سے ہیں ،جنہوں نے نبی کریم ﷺ کے لئے کتابتِ وحی جیسے عظیم الشان فرائض سر انجام دئیے۔سیدنا علی ﷜ کی وفات  کے بعد  ان کا دور حکومت تاریخ اسلام کے درخشاں زمانوں میں سے ہے۔جس میں اندرونی طور پر امن و اطمینان کا دور دورہ بھی تھا اور ملک سے باہر دشمنوں پر مسلمانوں کی دھاک بھی بیٹھی ہوئی تھی۔لیکن افسوس کہ بعض نادان مسلمان بھائیوں نے ان پر اعتراضات اور الزامات کا کچھ اس انداز سے انبار لگا رکھا ہے کہ تاریخ اسلام کا یہ تابناک زمانہ سبائی پروپیگنڈے کے گردوغبار میں روپوش ہو کر رہ گیاہے۔ کئی اہل علم اور نامور صاحب قلم حضرات نے  سیدنا معاویہ ابی سفیان ﷜ کے متعلق مستند کتب لکھ کر  سیدنا معاویہ﷜ کے فضائل ومنا...

  • 2 #6926

    مصنف : علی احمد عباسی

    مشاہدات : 4348

    سیرۃ امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ ( اتہام شیعیت کی حقیقت )

    (منگل 14 فروری 2023ء) ناشر : حارث پبلیکیشنز
    #6926 Book صفحات: 221

    امام ابو حنیفہ نعمان بن ثابت الکوفی ﷫ بغیر کسی اختلاف کے  معروف ائمہ اربعہ میں شمار کئے جاتے ہیں، تمام اہل علم کا آپکی جلالتِ قدر، اور امامت پر اتفاق ہے۔ علی بن عاصم کہتے ہیں: "اگر ابو حنیفہ کے علم کا انکے زمانے کے لوگوں کے علم سےوزن کیا جائے تو ان پر بھاری ہو جائے گا" آپ کا نام نعمان بن ثابت بن زوطا اور کنیت ابوحنیفہ تھی۔ بالعموم امام اعظم کے لقب سے یاد کیے جاتے ہیں۔ آپ بڑے مقام و مرتبے پر فائز ہیں۔ اسلامی فقہ میں حضرت امام اعظم ابو حنیفہ کا پایہ بہت بلند ہے۔ آپ نسلاً عجمی تھے۔ آپ کی پیدائش کوفہ میں 80ہجری بمطابق 699ء میں ہوئی سن وفات 150ہجری ہے۔ اما م  موصوف  کو صحابہ کرام سے  شرف  ملاقات  اور کبار تابعین سے  استفادہ کا اعزار حاصل  ہے  آپ ...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 36432
  • اس ہفتے کے قارئین 461922
  • اس ماہ کے قارئین 1662407
  • کل قارئین113269735
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست