صلاح الدین بن محمد البدیر

  • نام : صلاح الدین بن محمد البدیر

کل کتب 3

  • 1 #6239

    مصنف : صلاح الدین بن محمد البدیر

    مشاہدات : 4463

    سعادتوں کا سفر

    (ہفتہ 21 نومبر 2020ء) ناشر : نا معلوم
    #6239 Book صفحات: 758

    اخروی  نجات ہر مسلمان کا مقصدِ زندگی  ہے  جو صرف اور صرف توحیدِ خالص پرعمل پیرا ہونے سے پورا ہوسکتا ہے۔ جبکہ مشرکانہ عقائد واعمال انسان کو تباہی کی راہ پر ڈالتے ہیں جیسا کہ قرآن کریم نے  مشرکوں کے لیے  وعید سنائی ہے ’’ اللہ تعالیٰ شرک کو ہرگز معاف نہیں کرے گا او اس کے سوا جسے  چاہے معاف کردے گا۔‘‘ (النساء:48) لہذا شرک کی الائشوں سے بچنا  ایک مسلمان کے لیے ضروری  ہے ۔اس کے بغیر آخرت کی نجات ممکن ہی نہیں ۔ حضرت  نوح ﷤ نے ساڑے نوسوسال کلمۂ توحید کی  طرف لوگوں کودعوت دی ۔ اور   اللہ کے آخری  رسول سید الانبیاء خاتم النبین سیدنا محمد ﷺ نےبھی عقید ۂ  توحید کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس  فریضہ کو سر انجام دیا  کہ جس کے بدلے   آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ اورآپ  کے صحابہ کرا م ﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں  علمائے ا...

  • 2 #6593

    مصنف : صلاح الدین بن محمد البدیر

    مشاہدات : 3349

    فرصت کے لمحات کیسے گزاریں ؟

    (پیر 10 جنوری 2022ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان
    #6593 Book صفحات: 135

    اللہ تعالیٰ کی عظیم  نعمتوں  میں صحت اور فراغت بھی ہیں ان کا صحیح استعمال اور قدر دانی انسان کو عام انسانوں سےممتاز کرتی ، دنیا میں ترقی کے عروج سے نوازتی اور اُخروی کامیابی سے ہمکنار کرتی ہے، مسلمان کی زندگی میں اصل تو یہ ہے کہ اس میں فراغت کا کوئی بیکار وقت ہوتا ہی نہیں کیونکہ مسلمان کا وقت اور اس کی عمر اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہوتے ہیں اور اسلامی تعلیم و تربیت نوجوانوں میں یہ شعور پیدا کرتی ہے کہ وہ اپنی زندگی کے ہر لمحہ اور ہر گھڑی کواللہ تعالیٰ کی امانت سمجھیں اور اسے خیر و بھلائی کے کاموں میں صرف کریں ، خود نبی اکرم ﷺ نے ہماری فرصت و فراغت کی ہر گھڑی سے استفادہ کرنے کی دعوت دی ہے؛ فرمایا’’ پانچ چیزوں سے پہلے پانچ چیزوں کے وجود کو غنیمت سمجھیں ۔‘‘ان پانچ چیزوں میں سےایک  مشغولیت سے پہلے فراغت  ہے۔ زیر نظر کتاب’’ فرصت کے لمحات ‘‘ تین ائمہ حرم فضیلۃ الشیخ  سعود الشریم ، فضیلۃ الشیخ عبد الباری الثبيتي،فضیلۃ الشیخ صلاح البدیر  حفظہم اللہ  کے خطبات سےوقت کی قدر وقیمت سے متعلق&n...

  • 3 #6924

    مصنف : صلاح الدین بن محمد البدیر

    مشاہدات : 2578

    خطبات حرم مدنی (البدیر)

    (اتوار 12 فروری 2023ء) ناشر : ثوبان نعمان پرنٹنگ پریس لاہور
    #6924 Book صفحات: 420

    خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ مسلمانوں کی عقیدتوں کے مرکز ہیں، اس لئے جب بیت اللہ شریف یا مسجد نبویؐ کے آئمہ کرام میں سے کوئی پاکستان تشریف لاتے ہیں تو یہاں کے عوام میں خوشی و مسرت کے بے پایاں جذبات کا پیدا ہونا فطری امر ہے۔ زیرنظر کتاب ’’خطبات حرم مدنی ‘‘   امام حرمین فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر جسٹس صلاح  البدیر حفظہ اللہ  کے مئی 2012ء سے  مارچ  2019ء کے دوران اہم ترین موضوعات پر منبر رسول سے دئیے کے  55؍ خطبات کا اردو ترجمہ ہے۔ترجمہ کی سعادت  پیغام ٹی وی کے ریسرچ سکالرز نے حاصل کی ہے ۔ اللہ تعالیٰ ان خطبات کو عامۃ الناس کےلیے نفع بخش بنائے اور مترجم وناشرین کی        اس کاوش کو قبول فرمائے ۔آمین (م۔ا)

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 3873
  • اس ہفتے کے قارئین 228301
  • اس ماہ کے قارئین 58544
  • کل قارئین98483088

موضوعاتی فہرست