شہزاد علی بیکانیری

  • نام : شہزاد علی بیکانیری

کل کتب 1

  • 1 #7186

    مصنف : شہزاد علی بیکانیری

    مشاہدات : 1777

    عمار بن یاسر کا قاتل کون ؟ حدیث عمار محدثین کی نظر میں

    (منگل 21 نومبر 2023ء) ناشر : نا معلوم
    #7186 Book صفحات: 24

    انبیاء کرام علیہم السلام کے بعد صحابہ کرام کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے، بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔ اللہ اور رسول ﷺ کی شہادت اور تعدیل کے بعد کسی اور شہادت کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی کسی بدبخت کی ہرزہ سرائی ان کی شان کو کم کر سکتی ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے محبت کرنا اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جو ان کی افضلیت بیان کی ہے اس کو تسلیم کرنا ایمان کا حصہ ہے، بصورت دیگر ایمان ناقص ہے۔ زیر نظر کتابچہ بعنوان ’’عمار بن یاسر کا قاتل کون؟ حدیث عمار محدثین کی نطر میں‘‘شہزاد علی بیکانیری صاحب کی کاوش ہے۔ انہوں نے اس کتابچہ میں بغض صحابہ رکھنے والوں کی طرف سے پیش کی جانے والی حدیث حدیثِ عمار کے بارے میں تحقیق پیش کرنے کے علاوہ ان کے تمام اشکالات کے جوابات بھی دئیے ہیں۔(م۔ا)

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 30161
  • اس ہفتے کے قارئین 305986
  • اس ماہ کے قارئین 136229
  • کل قارئین98560773

موضوعاتی فہرست