حافظ محمد عباس صدیق

  • نام : حافظ محمد عباس صدیق

کل کتب 2

  • 1 #1484

    مصنف : حافظ محمد عباس صدیق

    مشاہدات : 7165

    اصلاح البیوت

    (منگل 31 دسمبر 2013ء) ناشر : محمدی پبلشنگ اینڈ کیسٹ ہاؤس لاہور
    #1484 Book صفحات: 266

    گھر انسان کی جان اور اس کے  ایمان ،مال واولاداور فتنوں کے دور میں تمام قسم کی برائیوں سےحفاظت کی ضمانت  ہوتاہے۔  ہرگھر  معاشرہ کے لیے مکان میں اینٹ کی طرح ہوتاہے۔ جس طرح عمارت کی ایک ایک  اینٹ کا درست ہونا ضرروی ہے،  اسی طرح ہر گھر کا  اسلامی طرزِ زندگی گزارنا معاشرہ کی اصلاح کے لیے ضروری ہے۔  جب ہر  گھر اپنی اخلاقی، معاشرتی ،دینی ذمہ داری سے نبردآزما ہوگا تو یقیناً ایسا معاشرہ وجود میں آئے گا جہاں نیکی  کاہرکام کرنا  ممکن ہو سکے گا۔  برائی کےاسباب کم  ہونگےاور  رحمت الٰہی کانزول ہوگا  ۔معاشرےمیں امن وسکون اور ہر انسان اپنےگھر میں اطمینان کی نیند سوئے گا۔زیر تبصرہ کتاب  جسے  حافظ  محمد عباس  صدیق  ﷾نے  اصلا ح البیوت کے نام سے  کتاب وسنت  اور اسلامی اصولوں کی روشنی میں معاشرہ کی اصلاح کے لیے  مرتب کیاہے  ،اس میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ اصلاح البیوت سے مراد گھروں کی عمارات کی  تزئین وآرائش نہیں بلکہ گھرو ں میں بسنے والے  افراد کے  عقائد واعمال کی...

  • 2 #5881

    مصنف : حافظ محمد عباس صدیق

    مشاہدات : 5286

    اصلاح البیوت ( اضافہ شدہ ایڈیشن )

    (جمعہ 20 ستمبر 2019ء) ناشر : اسلامک ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ، دیپالپور
    #5881 Book صفحات: 307

    اللہ رب العزت نے آنحضرت ﷺ کو رحمت اللعالمین بنا کر مبعوث فرمایا، آپ ﷺ سراپا رحمت اور اخلاق کریمانہ کی عملی تصویر تھے، کتاب الٰہی قرآن مجید کے عملی مظہر تھے، آپ ﷺ نے جہالت میں ڈوبی ہوئی امت کو جہاں علم و حکمت کا شعور بخشا وہیں انہیں اعلیٰ طرز معیشت سے بھی ہمکنار کیا۔ شریعت اسلامیہ ہی وہ واحد شریعت ہے جس میں ہر چیز کوعدل و انصاف کے ترازو میں رکھ کر توازن برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ اس کی بے شمار خصوصیات و خوبیوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس کے اندر تمام حقوق کی بغیر کسی کمی بیشی کے وضاحت کر دی گئی ہے، اور حقوق کی پامالی پر عتاب کی وعید بھی سنائی گئی ہے۔ شریعت اسلامیہ نے ہی انسانوں کو سیدھی راہ دکھلائی ہے اور ہر ایک کو اس کا پورا پورا حق دیا ہے تا کہ فتنہ و فساد سے محفوظ رہ سکیں۔ عصر حاضر میں ہوس و لالچ کی وجہ سے حق تلفی کی مہلک بیماری ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح کھوکھلا کر رہی ہے، عوام اپنے حقوق کے لیے سراپا احتجاج نظر آتی ہے، والدین اپنی نافرمان اولاد کے ہاتھوں بے بس ہیں، ازدواجی زندگی بھی متاثر، اور یتیم و مساکین بھی اپنے حقوق کے لیے ایوان عدل می...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 22995
  • اس ہفتے کے قارئین 448485
  • اس ماہ کے قارئین 1648970
  • کل قارئین113256298
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست