#5353

مصنف : عبد السلام سلامی

مشاہدات : 4637

زندگی کے راستے جینے کے ہنر

  • صفحات: 186
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4650 (PKR)
(اتوار 17 جون 2018ء) ناشر : قلم دوست کراچی

کسی انسان کا طرزِ زندگی یاایک کامیاب زندگی گزارنے کے لیے کوئی انسان جس پیشے کا انتخاب کرتا ہے وہ اس کا کیرئیر کہلاتا ہے۔اگر یہ انسان کا طرزِ زندگی ہے تو پھر اس کی سوچ،اس کا علم و ہنر، اس کی عقل و دانش، اس کی صلا حیتیں اور مہارتیں اور اس کی خوبیاں اور خامیاں۔یہ سب اجزاء مل کر ہی اس کے طرزِ زندگی کی تشکیل کر سکتے ہیں۔لیکن ان تمام اجزاء کی نشو و نما تعلیم و تربیت کا تقاضا کرتی ہے۔لہٰذا ایک مناسب تعلیم و تربیت کے حصول کے بغیر ایک بہتر اور معیاری طرزِ زندگی کا حصول ممکن ہی نہیں ہے۔ایک درست کیرئیر کا انتخاب وہ فیصلہ کن مرحلہ ہے جو آپ کی زندگی کا معیار بدل سکتا ہے۔مگر اس فیصلے کے لیے بہت سوچ بچار اور گہرے تجزیے کی ضرورت ہوتی ہے۔وسیع تر معلومات اور اپنی مہارتوں اور صلاحتوں کا صحیح ادراک اور تجزیہ ایک درست کیرئیر کے انتخاب میں مدد کر سکتا ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب بھی خاص اسی حوالے سے ہے جس میں کیریر گائیڈینس اور کیریر پلاننگ  کی رہنمائی دی گئی ہے اور یہ کتاب پاکستان کے ہر حصے کے طلبہ‘ والدین اور اساتذہ کے لیے مفید ہے اور اس میں نوجوانوں کی دلچسپی کے حوالے سے بہت سے مضامین شامل کیے گئے ہیں  اور مختلف پیشوں کا تعارف کروایا گیا ہے۔ تعلیم کے ہر مرحلے پر درست تعلیمی پروگرام کا انتخاب‘ کامیاب پیشہ ورانہ زندگی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے اور مستقبل کے لیے کار آمد اور مفید انسانی وسیلہ فراہم کرتا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ زندگی کے راستے جینے کے ہنر ‘‘عبد السلام سلامی کی تصنیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

8

زندگی کےراستے

12

پہلاحصہ:کیریراورکیریرگائیڈینس

 

کیریرکیاہے؟

20

کیریرگائیڈینس کیاہے؟

22

کیریرپلاننگ کےاہم نکات

24

لوگ کام کیوں کرتےہیں؟

26

والدین اوراساتذہ کےکرنےکےکام

29

بارہویں جماعت کےبعد

37

خودکوروزگارکےقابل بنائیے

43

اپرنٹس شپ اسکیم

52

علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی

64

دوسراحصہ:اسکول کی تعلیم کادوراوراس کی اہمیت

 

مڈل اسکول: اپنےشوق اوردلچسپیوں کوجاننےکاوقت

78

آٹھویں جماعت کیریرپلاننگ کی تیاری شروع کردیں

80

اسکول کی تعلیم اورآپ کامستقبل

84

مستقبل کی تیاری ابھی سے

88

تیسراحصہ:جینےکےہنراورمہارتیں

 

سیکھنےکےتین انداز

92

آپ کس قسم کےطالب علم ہیں؟

97

کس کےلیے کون ساکام؟

99

آپ کےلیے کون ساپیشہ بہتر ہوسکتاہے؟

104

پیشوں کے16مجموعےاورآپ کی پسندکاپیشہ

108

چوتھاحصہ: زندگی اورکام کی مہارتیں

 

مہارتوں کی قسمیں اوراستعمال

118

آپ میں کتنی مہارتیں ہیں؟

125

کام کی مہارتوں کےشعبے

130

پانچواں حصہ: نوعمری کادوراوراس کےمسائل

 

نوعمری تبدیلیوں اورالجھنوں کادور

136

نوعمری بیماری حادثےاورہلاکت کےخطرات

139

نوعمری کی الجھنوں اورمسائل کامقابلہ کیجیے

143

نوجوان کی بچپن میں جنسی تعلیم دی جانی چاہیے

155

نوعمرافرادکےلیے جنسی تعلیم کیوں ضروری ہے؟

162

خوداعتمادی زندگی میں کامیابی کااہم سبب

164

ضمیمہ

165

پیشوں کی فہرست

175

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 8974
  • اس ہفتے کے قارئین 8974
  • اس ماہ کے قارئین 1682925
  • کل قارئین113290253
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست