#2212

مصنف : عبد السلام سلامی

مشاہدات : 6748

اسلامی طرز فکر جلد اول

  • صفحات: 481
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12025 (PKR)
(ہفتہ 10 جنوری 2015ء) ناشر : الائیڈ پروموٹرز کراچی

اسلام میں  فتویٰ نویسی کی تاریخ  اتنی  ہی پرانی  ہے جتنا  کہ  بذات  خود اسلام۔ فتویٰ سے  مراد پیش  آمدہ مسائل اور مشکلات سےمتعلق دلائل کی  روشنی  میں شریعت کا وہ  حکم  ہے  جو کسی سائل کےجواب  میں کوئی عالم دین  اور احکام شریعت کےاندر بصیرت رکھنے والاشخص بیان کرے۔فتویٰ پوچھنے اور فتویٰ دینے  کاسلسلہ رسول ﷺکےمبارک دور سے  چلا آرہا ہے  ۔فتاوی ٰکے باب  میں  شیخ الاسلام  امام ابن تیمیہ﷫ کے  37 جلدوں پر مشتمل  فتاویٰ کو  بڑی شہر ت حاصل ہے۔ ماضی قریب میں  عرب وعجم   میں ہر مکتب فکر  کے  جید  مجتہد علمائے کرام کے فتاوی  پر مشتمل  ضخیم کتب مرتب  کرکے شائع کی گئی ہیں ۔سعودی عرب میں  فتاویٰ  شیخ ابن باز ،فتاویٰ شیخ صالح العثیمین ﷭ اور لجنۃ العلماء کے فتاوی ٰ جات  قابل ذکر ہیں  اور اسی طرحبرصغیر پاک وہند میں فتویٰ نویسی میں  بھی  علمائے کرام  کی    کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔ تقریبا  چالیس کے قریب   علمائے حدیث کے فتاویٰ جات    کتابی صورت میں   شائع ہو چکے  ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ اسلامی طرزِفکر‘‘ جو کہ تین  جلدوں پر مشتمل ہے ۔جودراصل ’’عرب نیوز‘‘جدہ میں  جناب عادل صلاحی ادارت میں شائع ہونے والے سوالات کے جوابات  ہیں۔پہلی جلد عبدالسلام سلامی صاحب  او ردوسری وتیسری جلد کلیم چتائی صاحب  کی ترتیب وترجمہ  ہے ۔مرتبین نے  قارئین کی سہولت کے پیش نظر کتاب کو تین عنوانات،عقائد،عبادات اور معاملات میں  تقسیم کرکے ہر عنوان کےذیلی عنوانات (مثلاً عبادات میں نماز ،روزہ،زکوٰۃ،حج) کےتحت سوالات مرتب کیے ہیں۔اللہ تعالیٰ مرتبین وناشرین کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور  اسے  عوام الناس کےنفع بخش بنائے (آمین)(م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

اپکار پی کے

 

4

عرض مرتب

 

5

ایک قاری کا سوال

 

6

دینی مسائل کے جوابات کے بارے میں استدلال کا طریقہ

 

7

عقائد

 

12

ایمان اور عقائد

 

12

قرآن مجید اور احادیث نبوی

 

34

عبادات

 

49

نماز

 

50

روزہ

 

100

زکوۃ اور زکوۃ الفطر

 

119

حج و عمرہ

 

143

معاملات

 

219

طہارت و پاکیزگی

 

220

فقہی اختلافات

 

232

معاشرتی آداب و تعلقات

 

246

اقتصادی مسائل

 

271

وراثت

 

294

ازدواجی تعلقات

 

313

خواتین کے مسائل

 

372

غیر مسلم معاشروں میں رہنے والوں کے مسائل

 

390

جدید دور کے مسائل

 

410

متفرق مسائل

 

422

 

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 25158
  • اس ہفتے کے قارئین 450648
  • اس ماہ کے قارئین 1651133
  • کل قارئین113258461
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست