#1487

مصنف : محمد عطاء اللہ صدیقی

مشاہدات : 5692

ویلنٹائن ڈے تاریخی و معاشرتی تجزیہ

  • صفحات: 18
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 540 (PKR)
(جمعہ 14 فروری 2014ء) ناشر : اسلامک ہیومن رائٹس فورم 99 جے ماڈل ٹاؤن لاہور

محبت ایک ایسا لفظ ہے جو معاشرے میں بیشتر پڑھنے اور سننے کو ملتا ہے اسی طرح  معاشرہ  میں ہر فرد اس  کامتلاشی نظر آتا ہے اگرچہ ہرمتلاشی کی سوچ اورمحبت کے  پیمانے جدا جدا ہوتے ہیں جب ہم اسلامی  تعلیمات کا مطالعہ کرتے  ہیں  تویہ  بات  چڑھتے سورج کے مانند واضح ہوجاتی ہے کہ اسلام محبت اوراخوت کا دین ہے اسلام چاہتا ہے کہ تمام لوگ محبت،پیار اوراخوت کے ساتھ زندگی بسر کریں مگر قابل افسوس  بات یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں محبت کوغلط رنگ دے کرمحبت کے لفظ کو بدنام کردیا گیا  او ر معاشرے میں محبت کی بہت ساری غلط صورتیں بھی پید ہو چکی ہیں اسکی ایک مثال عالمی سطح پر ’’ویلنٹائن ڈے ‘‘ کا منایا جانا ہے ہر سال۱۴ فروری کو عالمی  یومِ محبت کےطور پر ’’ ویلنٹائن ڈے‘‘ کے نام سے منایا جانے  والا یہ تہوار ہر سال پاکستان میں دیمک کی طر ح پھیلتا چلا جارہا ہے ۔ اس د ن جوبھی  جس کے ساتھ محبت کا دعوے دار  ہے اسے پھولوں کا گلدستہ  پیش کرتا ہے۔زیر نظر کتابچہ اسی موضوع پر عطاء اللہ صدیقی ﷫کی پاکستان  میں مغرب کی تہذیبی  یلغار کے تناظر میں ۱۲ سال قبل لکھی  جانےوالی ایک فکر انگیز جامع تحریر ہےجس میں انہوں نے اس تہوار کاتاریخی و معاشرتی تجزیہ پیش کیا ہے  جسے پڑ ھ لفنگوں کے عالمی دن کی حقیقت آشکارہ ہو جاتی  ہے موصوف فکرِ اسلامی  کے  بے باک ترجمان اور غیور پاسبان اور بے حد شفیق ہر دلعزیز  صاحب بصیرت کالم نگار تھے جو ستمبر۲۰۱۱ء کو اپنے  خالق حقیقی  سے جا ملے اللہ تعالی مرحو م کے  درجات بلند فرمائے اوران کی مرقد پر  اپنی رحمتوں کا نزول  فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے (آمین)(م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

ویلنٹائن ڈے لفنگوں کا عالمی دن

 

1

ویلنٹائن ڈے پر شرمناک طرز عمل

 

6

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 28648
  • اس ہفتے کے قارئین 454138
  • اس ماہ کے قارئین 1654623
  • کل قارئین113261951
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست