#1956

مصنف : ام عبد منیب

مشاہدات : 7056

تصویر ایک فتنہ

  • صفحات: 112
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3920 (PKR)
(منگل 07 اکتوبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور

اسلام شخصیت پرستی اور بت پرستی سے منع کرتا ہے،کیونکہ یہ شرک کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔شرک کی ابتداء اسی امر سے ہوئی کہ لوگوں نے شیطان کے بہکاوے میں آکر پہلے تو اپنے نیک اور بزرگ لوگوں کی تصویریں بنائیں،پھر انہیں مجسمے کی شکل دی اور پھر ان کی پوجا پاٹ کرنا شروع کر دی۔مغرب کی بے دین   حیوانی تہذیب میں بت سازی ،تصویر سازی اور فوٹو گرافی کو بنیادی حیثیت حاصل ہے،اور بد قسمتی سے مسلمان سیاست دانوں کی سیاست بھی مصورین اور فوٹو گرافروں کے گھیرے اور نرغے میں آ چکی ہے۔نبی کریم ﷺ کی اسلامی تحریک اورسیاست نہ صرف تصویر سے خالی تھی بلکہ تصویروں اور مجسموں کو مٹانا آپ ﷺ کے لائحہ عمل میں شامل تھا۔اگر دعوت وجہاد اور سیاست وحکومت میں تصویروں کی کوئی اہمیت ہوتی تو حرمین میں نبی کریم ﷺ کی تصویروں کے بینر لٹکا دئیے جاتے،اور سیرت کی کتب میں ضرور  اس کا تذکرہ موجود ہوتا۔فوٹو گرافی تو عہد نبویﷺ اور عہد صحابہ میں موجود نہیں تھی،البتہ تصویر سازی کے ماہرین ہر جگہ دستیاب تھے۔اگر تصویر بنانا جائز ہوتا تو صحابہ کرام ﷢ضرور نبی کریم ﷺکی تصاویر بنا کر اپنے پاس محفوظ کر لیتے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’تصویر ایک فتنہ‘‘ معروف مبلغہ داعیہ،مصلحہ،مصنفہ کتب کثیرہ اور کالم نگار محترمہ ام عبد منیب صاحبہ کی تصنیف ہے ۔ جس میں انہوں نےتصویرکےنقصانات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے بالخصوص ان امورکی نشاندہی کی ہے کہ جن کے کرنے سے انسا ن شرک کا مرتکب ہوجاتا ہے لیکن اسےاس   کا احسا س نہیں ہوتا ۔اللہ تعالیٰ مصنفہ کی   تدریسی وتصنیفی خدمات کو قبول فرمائے اور اس کتاب کو لوگوں کےلیے شرک سے نجات کا ذریعہ بنائے (آمین)محترمہ ام عبد منیب صاحبہ محمد مسعود عبدہ  کی اہلیہ ہیں ۔ موصوف   تقریبا 23 سال قبل جامعہ لاہور الاسلامیہ میں عصری علوم کی تدریس کرتے رہے اور 99۔جے ماڈل ٹاؤن میں بمع فیملی رہائش پذیر رہے ۔موصوف کے صاحبزادے محترم عبد منیب صاحب نے اپنے طباعتی ادارے ’’مشربہ علم وحکمت ‘‘ کی تقریبا تمام مطبوعا ت محدث لائبریری کے لیے ہدیۃً عنائت کی ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔ آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

تصویر ایک فتنہ

7

تصویر کا مقصد ایجاد

8

اور سازش پھیل گئی

4

تصویر عذاب اور اس کا پھیلاؤ

9

تصویر کے اثرات

15

ایک تصوراتی چیز

15

خود فریبی

16

جھوٹ کو سچ قرار دینے پر اصرار

16

بے جان معاشرے کی بے روح عکاسی

17

بے نقاب نجی زندگی

18

قتل و جدل کا سبب

18

آزادی کا ر میں رکاوٹ

19

بے حیا عورت بے غیرت مرد

19

تصویر کے متعلق احکام شریعت

21

تخلیق ربانی کی نقالی

24

غضب کے فرشتوں کی آمد

28

شیطان اور شیطانی چیزوں کے اثرات

30

شخصیت پرستی

31

شہرت پسندی

31

مغضوب اقوام کی تقلید

35

کفران نعمت

36

مصور کا انجام

40

غیر محرم کی تصویر دیکھنے کا حکم

44

تصویر کو جائز کہنے والوں کا محاسبہ

49

عائشہ رضی اللہ کی گڑیاں

49

ایک اور بودی دلیل

51

سلیمان ؑ کی تماثیل

54

پردے، چادر اور تکیے پر تصویر

59

عکس اور نقش کی بحث

66

تصویر کے بغیر گزارہ نہیں

70

موجودہ معاشرہ اور تصویر

75

تعلیم و تدریس میں تصویر

75

اشتہارات اور تصویر

78

ذوق خود نمائی اور تصویر

80

درزی کی دکان اور مجسمے

82

تقریبات اور تصویر

83

اخبارات و رسائل اور تصویر

85

بچوں کے ملبوسات اور تصویر

87

سیاست اور تصویر

90

کرنسی نوٹ، شناختی کارڈ اور ٹکٹ پر تصویر

92

دین کی تبلیغ اور تصویر

94

جائز تصویریں

101

کرنےکا کام

103

جہاں تصویر وہاں جانے سے گریز

106

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 9141
  • اس ہفتے کے قارئین 73727
  • اس ماہ کے قارئین 473204
  • کل قارئین105344325
  • کل کتب8777

موضوعاتی فہرست