#2234.04

مصنف : محمد صادق خلیل

مشاہدات : 4597

تفسیر اصدق البیان جلد پنجم

  • صفحات: 555
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 13875 (PKR)
(اتوار 25 جنوری 2015ء) ناشر : صادق خلیل اسلامک لائبریری فیصل آباد

مولانا محمدصادق خلیل﷫ مارچ 1925 ءمیں اوڈاں والا ماموں کانجن ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئے ۔ مولانا صادق خلیل کے والد محترم بڑے نیک اورمتقی انسان تھے ۔ انہوں نے اپنے اس اکلوتے فرزند کی تربیت میں اسلامی تعلیم کو ملحوظ خاطر رکھا ۔ مولانا صادق خلیل  کچھ بڑے ہوئے تو والد مکرم نے ادعیہ ماثورہ وغیرہ زبانی یاد کرانا شروع کیں اورسرکاری سکول میں داخل کرا دیا ۔ اسکول سے پرائمری پاس کی تو ان کے والد نے 1938ءمیں ان کو اپنے گاؤں اوڈاں والا کے اس دینی مدرسے میں داخل کرا دیا جو صوفی عبداللہ ﷫ نے جاری کیا تھا ۔ یہ چھ سال کا نصاب تھا جو انہوں نے اسی دارالعلوم تقویۃ الاسلام اوڈاں والا کے اساتذہ سے مکمل کیا ۔ صوفی محمد عبداللہ ( بانی دارالعلوم تقویۃ الاسلام اوڈاں والا و جامعہ تعلیم الاسلام ماموں کانجن ) حضرت حافظ محمد گوندلوی ، مولانا نواب الدین ، مولانا ثناءاللہ ہوشیار پوری ، مولانا حافظ محمد اسحاق حسینوی اور مولانا محمد داؤد انصاری بھوجیانی  ﷭ وغیرہم  سے  انہوں  نے شرف تلمذ حاصل کیا۔مولانا موصوف نے دارالعلوم سے سند فراغت حاصل  کرنے  کے علاوہ  میٹرک کا امتحان وہیں رہ کر دیا اور پنجاب یونیورسٹی سے فاضل عربی اور فاضل فارسی کے امتحان بھی اسی دارالعلوم کی طرف سے دئیے اور نمایاں پوزیشن حاصل کی ۔ دارالعلوم تقویۃ الاسلام سے فراغت کے بعد 1945ء اپنی مادر علمی میں ہی تدریس کا آغاز کیا ۔ 1945ءسے 1960ءتک پندرہ سال دارالعلوم اوڈاں والا کی مسند تدریسی پر فائز رہے ۔ اس اثناءمیں بہت سے طلبہ نے ان سے استفادہ کیا ۔  1961ءمیں مولانا سید داؤد غزنوی ﷫ کے حکم پر وہ اپنے گاؤں کے دارالعلوم سے نکلے اور جامعہ سلفیہ ( فیصل آباد ) چلے آئے ۔ یہاں کم و بیش انہوں نے دس سال پڑھایا ۔ چار سال جامعہ تعلیم الاسلام ماموں کانجن رہے ، ایک سال دارالحدیث کراچی ، دس سال مدرسہ تدریس القرآن والحدیث راولپنڈی میں ، تین سال جامعہ رحمانیہ،گارڈن ٹاؤن، لاہور اور تین سال دارالحدیث کوٹ رادھا کشن ضلع قصور میں تدریسی خدمات سرانجام دیں ۔ اس عرصے میں ان سے سینکڑوں طلبہ نے استفادہ کیا اور وہ علم و عرفان کی رفعتوں پر متمکن ہوئے ۔ ان کے چند نامور شاگردوں کے نام یہ ہیں ۔ خطیب ملت علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید ، مولانا شمس دین پشاور ،  پروفیسر محمد ظفر اللہ کراچی ، مولانا قدرت اللہ فوق ، مولانا ، ، مولانا قاضی محمد اسلم سیف ﷭، مولانا ارشاد الحق اثری ، مولانا محمد خالد سیف ، مولانا عبدالحمید ہزاروی  حفظہم اللہ۔ مولانا صادق خلیل ﷫ جلیل القدر عالمِ دین تھے ۔ انہوں نے درس و تدریس اور تصنیف و تالیف میں نام پیدا کر کے ارض پاک وہندمیں شہرت دوام حاصل کی ۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو بہت سی علمی صلاحیتوں اور اوصاف و کمالات سے نوازا تھا ۔ آپ جید عالم ، بلند پایہ مدرس ، منجھے ہوئے تجربہ کار مترجم ، اونچے درجے کے مفسرِ قرآن ، بلند اخلاق ، متواضع ، فصیح اللسان ، سلیم العقل اور صحیح الفکر عالم دین تھے ۔ عذوبتِ لِسان اور اخلاق حسنہ کی دولت سے مالا مال تھے ، علم و عمل کا حظ وافر ان کے حصے میں آیا تھا ۔ ان کے اوصاف گوناگوں کے باعث سب لوگ ان کا احترام کرتے تھے اور یہ بھی سب پر مشفق و مہربان تھے ۔ آپ اسلاف کی یادگار اور  نشانی تھے ۔ آپ  زندگی بھردرس و تدریس ، وعظ و تقریر اور قلم و قرطاس سے دینِ اسلام کی اشاعت کا فریضہ ادا کر تے رہے ۔ سینکڑوں لوگوں نے ان سے تفسیر ، حدیث ، فقہ و اصول ، صرف و نحو اور منطق وغیرہ جیسے علوم کی تحصیل کی اور مرتبۂ کمال کو پہنچے ۔ بلاشبہ مولانا صادق صاحب کی تدریس و تصنیف کا دائرہ دور تک پھیلا دکھائی دیتا ہے ۔   مولانا مرحوم جہاں بلند پایہ مدرس تھے وہیں بہت عمدہ خطیب بھی تھے ۔آپ عرصے تک گاہے بگاہے مرکزی جامع مسجد رحمانیہ مندر گلی فیصل آباد میں خطبہ جمعہ اور نماز عصر کے بعد درسِ حدیث ارشاد فرماتے رہے ۔ ان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ اوصاف و کمالات اور گوناگوں خوبیوں سے نوازا تھا ۔ ۔ حدیث ، رسول ﷺاور تفسیر قرآن سے ان کو خاص شغف تھا ۔ انہوں نے اپنی رہائش محلہ رحمت آباد ( فیصل آباد ) میں ضیاءالسنہ کے نام سے ترجمہ و تالیف کا ادارہ قائم کر رکھا تھا ۔ترمذی شریف کی شرح تحفۃ الاحوذی کے علاوہ بھی انہوں نے کئی قابل قدر کتب اپنے ادارے کی طرف سے شائع کیں ۔ مولانا ایک جید عالم اور بلند پایہ مصنف تھے۔ انہوں نے متعدد اہم کتب کا نہ صرف ترجمہ کیا بلکہ ’اصدق البیان‘ کے نام سے اُردو زبان میں قرآن کریم کی ایک ضخیم تفسیر بھی لکھی۔ ۔خدمتِ حدیث کے  سلسلے  میں مشکوٰۃ شریف کا  اردو ترجمہ مع حواشی بھی ان ہی کا  نمایاں کارنامہ ہے ۔ مشکوٰۃ کایہ  ترجمہ  و  حواشی پانچ جلدوں پر مشتمل ہے  اس میں احادیث کی تخریج کر کے صحیح اور ضعیف کا حکم بھی لگایا گیا ہے ۔ یہ کام بڑی محنت ، عرق ریزی اور تحقیق سے کیا گیا ۔مولانا کی صحت بظاہر بہت اچھی تھی ، ترجمہ و تالیف کا کام بڑی مستعدی سے کرتے اور دور دراز کے سفر بھی اکیلے کرتے ۔ وفات سے چند دن پہلے ان کے دماغ کی شریان پھٹ گئی اور آخر 6 فروری 2004ءکی صبح اپنے خالق حقیقی سے جاملے   ۔ اسی روز نماز مغرب کے بعد جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور قریبی قبرستان میں ان کی تدفین عمل میں آئی ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے ۔زیر تبصرہ کتاب ’’تفسیر اصدق البیان ‘‘ مولانا صادق خلیل﷫ کا  خدمت  قرآن  کےسلسلے  میں بہت بڑا کارنامہ ہے ۔ یہ تفسیر اپنے دامن میں معانی و افکار کی گہرائی اور ندرت کی چاشنی لئے ہوئے ہے ۔ مولانا مرحوم کو قرآن پاک سے خاص شغف تھا یہ عظیم الشان تفسیر ان کے اسی ذوق کی مظہر ہے۔  یہ تفسیر سات جلدوں پر مشتمل ہے لیکن ہمیں اس کی پہلی پانچ جلدیں میسر ہوسکیں  جنہیں قارئین  کی خدمت میں  پیش کیا گیا ہے ۔باقی دو جلدوں کو بھی  دستیاب ہونےپر  ویب سائٹ پر پبلش کردیا جائےگا۔( ان شاء اللہ)(م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

سترہواں پارہ

 

سورۃ الانبیاء

 

آیت 1تا6 ترجمہ ،لغوی تحقیق ، بلاغت ، سورۃ الانبیاء کی فضیلت

 

25

تشریح انسان کی تخلیق کے مقاصد جلیلہ کا بیان

 

30

تشریح ، آسمان و زمین اللہ کی عجیب و غریب مصنوعات ہیں

 

34

لغوی تحقیق ، شان نزول ،تشریح ، جلدبازی سے بچاؤ اختیار کرنے کا بیان

 

38

حق وصداقت کےاثبات پر دلیل آیت 59تا 65 ترجمہ

 

45

مفردات کی وضاحت تشریح ، لوط ﷤ کوحکمت عطا کرنے کا بیان

 

49

مفردات کی وضاحت ،تشریح ، داؤد سلیمان ﷩کےایک فیصلہ کا تذکرہ

 

51

تناسب وتشریح ،آپس میں اختلاف نہیں کرنا چاہیے قیامت کے عنقریب نازل ہونے کا بیان

 

57

سورۃ الحج

 

 

موت کے بعد اٹھانے جانے کے بارے میں دلیل

 

65

مفردات کی وضاحت ، تناسب ، شان نزول اور جنت و دوزخ کےمقابلہ کا بیان ،تشریح

 

71

حج کے احکام کا بیان

 

74

مشرکین سےجہاد کرنےکا بیان ، کفار سے جہاد ضروری ہے فلسفہ جہاد

 

81

ترجمہ ،مفردات کی وضاحت ، حسان کے اشعار

 

86

شیطان کے وسوسوں کا بیان ، قیامت کےدن ایک اللہ کی بادشاہت ہو گی

 

89

امام کا قول

 

95

اٹھارہواں پاہر

 

 

سورۃ المومنون

 

 

عمرؓ اور پروردگارعالم کا چار باتوں میں موافقت کا بیان

 

103

اللہ تعالیٰ کسی کواس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے

 

116

آیت 91تا100ترجمہ

 

122

ترجمہ،مفردات کی وضاحت ، تناسب

 

127

سورۃالنور

 

 

حافظ ابن کثیرکی وضاحت

 

132

آیت 11تا 22ترجمہ

 

136

مفردات کی وضاحت ،بلاغت ،تشریح ، بری نظر کو روکنےکا بیان

 

149

مفردات کی وضاحت ،تشریح ، اللہ کی وحدانیت پر دلائل

 

160

بنوکنانہ قبیلہ کے ایک شخص کاواقعہ

 

170

سورۃ الفرقان

 

 

نبی ﷺ پر خیروبرکت نازل کرنے کا بیان ،دوزخ کی سختیوں کا بیان

 

181

انیسواں پارہ

 

 

کفار کےمستحسن اعمال کی کچھ حیثیت نہیں

 

185

شان نزول ،کسی کام کونہ کرنا بھی کام ہے

 

187

بارش کے پانی کےفوائد،پانی کی مختلف صورتوں کا بیان ، دو سمندروں کو آپس میں ملانے کا بیان

 

194

مفردات کی وضاحت، بلاغت کی تراکیب ، تناسب

 

200

سورۃالشعراء

 

 

آیت 1تا 9 ترجمہ، مفردات کی وضاحت،شعراء کی وجہ تسمیہ

 

204

علامہ ابن کثیر کی وضاحت

 

208

دریا کےبارہ رستےبننے کا بیان ، پانی کاروانی کوچھوڑدینےاور پہاڑ کی طرح کھڑے ہونے کا بیان

 

214

فخرالدین رازی کی وضاحت ،ہود کی قومکاہود کوجواب ،علامہ ابن کثیر کی وضاحت

 

224

قتادہ اور ابن کثیر کے اقوال

 

227

عربی میں قرآن نازل کرنےکی حکمتیں ، قرآن کےاعجازکابیان

 

233

سورۃالنمل

 

 

موسیٰ کو نبوت ومعجزات ملنے کاواقعہ

 

240

تشریح،داؤد ﷤اورسلیمان ﷤کی عظمتوں کا بیان

 

243

بلقیس کا سلیمان کی طرف جانے کا بیان ، ایک حدیث قدسی

 

250

صالح کوقومکو خطاب ، ابن عباسؓ کا قول

 

254

بیسواں پارہ

 

 

سورۃالقصص

 

 

تشریح ،موسیل کا مدین میں جانے کا سبب

 

273

شعیب ﷤ کی لڑکیوں کا واقعہ موسیٰ کا امانت دار ہونے کی وجوہات کا بیان

 

276

اہل کتاب قرآن کی تصدیق کرتےہیں تین قسم کے لوگوں کودو گناہ اجر دینے کا بیان

 

286

پرہیزگار جنت میں داخل ہوں گےاللہ پاک کا نبیﷺکوخطاب

 

299

سورۃ العنکبوت

 

 

مقدمہ سورۃ العنکبوت

 

300

پھلوں کی تخلیق کابیان ، موت کے بعد دوبارہ اٹھائے جانے سے انکار کا بیان

 

309

اکیسواں پارہ

 

 

نماز بے حیائی کے کاموں سےروکتی ہے آپﷺکا امی ہونا سچائی کی بہت بڑی دلیل ہے

 

318

سورۃ الروم

 

 

اللہ کی عظمت کے بڑے بڑے دلائل ، اللہ کا کوئی مثل نہیں

 

331

سورۃ لقمان

 

 

مقدمہ سورت لقمان

 

346

اللہ نے آسمان کو بغیر ستونوں اور عظمت کے ساتھ پیدا فرمایا ہے مشرک گمراہی میں حیوان سے بھی بدتر ہیں

 

350

سورۃ السجدہ

 

 

مقدمہ سورۃ السجدۃ

 

361

مفردات کی وضاحت ،تناسب ،تشریح کفار مکہ کا مسلمانوں سے استہزاء

 

367

سورۃ الاحزاب

 

 

مقدمہ سورۃ الاحزاب

 

371

میدان جنگ سے فرار میں زندگی میں اضافہ نہیں ہوتا ،مال غنیمت کے بارے میں منافقین کی بے باکی کا بیان

 

382

بائیسواں پارہ

 

 

جماع سےقبل طلاق دینے پر عورت پرکوئی عدت نہیں

 

398

منگنی سے قبل ایک نظر منگیتر کو دیکھنا جائز ہے ، اس کے بارے میں دواحادیث کا تذکرہ

 

403

انسان کو مکلف کرنے کا بیان ،امانت کا بیان ، نبی ﷺ کے زیادہ نکاح کرنے کے عمومی وخصوصی اسباب کا بیان

 

411

سورۃ سبا

 

 

مقدمہ سورت سبا

 

414

مال اور اولاد اللہ کے قرب کا باعث نہیں ہے ، ایمانداروں پر انعامات کا بیان

 

433

سورۃفاطر

 

 

مقدمہ سورۃ فاطر

 

439

آفاقی دلائل کا بیان ، سورج چاند کو انسان کو انسان کی مصلحت کے لیے ان کے تابع کر دیا ہے

 

448

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 70284
  • اس ہفتے کے قارئین 288668
  • اس ماہ کے قارئین 288668
  • کل قارئین111895996
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست