#2234.02

مصنف : محمد صادق خلیل

مشاہدات : 3644

تفسیر اصدق البیان جلد سوم

  • صفحات: 529
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 13225 (PKR)
(جمعہ 23 جنوری 2015ء) ناشر : صادق خلیل اسلامک لائبریری فیصل آباد

مولانا محمدصادق خلیل﷫ مارچ 1925 ءمیں اوڈاں والا ماموں کانجن ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئے ۔ مولانا صادق خلیل کے والد محترم بڑے نیک اورمتقی انسان تھے ۔ انہوں نے اپنے اس اکلوتے فرزند کی تربیت میں اسلامی تعلیم کو ملحوظ خاطر رکھا ۔ مولانا صادق خلیل  کچھ بڑے ہوئے تو والد مکرم نے ادعیہ ماثورہ وغیرہ زبانی یاد کرانا شروع کیں اورسرکاری سکول میں داخل کرا دیا ۔ اسکول سے پرائمری پاس کی تو ان کے والد نے 1938ءمیں ان کو اپنے گاؤں اوڈاں والا کے اس دینی مدرسے میں داخل کرا دیا جو صوفی عبداللہ ﷫ نے جاری کیا تھا ۔ یہ چھ سال کا نصاب تھا جو انہوں نے اسی دارالعلوم تقویۃ الاسلام اوڈاں والا کے اساتذہ سے مکمل کیا ۔ صوفی محمد عبداللہ ( بانی دارالعلوم تقویۃ الاسلام اوڈاں والا و جامعہ تعلیم الاسلام ماموں کانجن ) حضرت حافظ محمد گوندلوی ، مولانا نواب الدین ، مولانا ثناءاللہ ہوشیار پوری ، مولانا حافظ محمد اسحاق حسینوی اور مولانا محمد داؤد انصاری بھوجیانی  ﷭ وغیرہم  سے  انہوں  نے شرف تلمذ حاصل کیا۔مولانا موصوف نے دارالعلوم سے سند فراغت حاصل  کرنے  کے علاوہ  میٹرک کا امتحان وہیں رہ کر دیا اور پنجاب یونیورسٹی سے فاضل عربی اور فاضل فارسی کے امتحان بھی اسی دارالعلوم کی طرف سے دئیے اور نمایاں پوزیشن حاصل کی ۔ دارالعلوم تقویۃ الاسلام سے فراغت کے بعد 1945ء اپنی مادر علمی میں ہی تدریس کا آغاز کیا ۔ 1945ءسے 1960ءتک پندرہ سال دارالعلوم اوڈاں والا کی مسند تدریسی پر فائز رہے ۔ اس اثناءمیں بہت سے طلبہ نے ان سے استفادہ کیا ۔  1961ءمیں مولانا سید داؤد غزنوی ﷫ کے حکم پر وہ اپنے گاؤں کے دارالعلوم سے نکلے اور جامعہ سلفیہ ( فیصل آباد ) چلے آئے ۔ یہاں کم و بیش انہوں نے دس سال پڑھایا ۔ چار سال جامعہ تعلیم الاسلام ماموں کانجن رہے ، ایک سال دارالحدیث کراچی ، دس سال مدرسہ تدریس القرآن والحدیث راولپنڈی میں ، تین سال جامعہ رحمانیہ،گارڈن ٹاؤن، لاہور اور تین سال دارالحدیث کوٹ رادھا کشن ضلع قصور میں تدریسی خدمات سرانجام دیں ۔ اس عرصے میں ان سے سینکڑوں طلبہ نے استفادہ کیا اور وہ علم و عرفان کی رفعتوں پر متمکن ہوئے ۔ ان کے چند نامور شاگردوں کے نام یہ ہیں ۔ خطیب ملت علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید ، مولانا شمس دین پشاور ،  پروفیسر محمد ظفر اللہ کراچی ، مولانا قدرت اللہ فوق ، مولانا ، ، مولانا قاضی محمد اسلم سیف ﷭، مولانا ارشاد الحق اثری ، مولانا محمد خالد سیف ، مولانا عبدالحمید ہزاروی  حفظہم اللہ۔ مولانا صادق خلیل ﷫ جلیل القدر عالمِ دین تھے ۔ انہوں نے درس و تدریس اور تصنیف و تالیف میں نام پیدا کر کے ارض پاک وہندمیں شہرت دوام حاصل کی ۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو بہت سی علمی صلاحیتوں اور اوصاف و کمالات سے نوازا تھا ۔ آپ جید عالم ، بلند پایہ مدرس ، منجھے ہوئے تجربہ کار مترجم ، اونچے درجے کے مفسرِ قرآن ، بلند اخلاق ، متواضع ، فصیح اللسان ، سلیم العقل اور صحیح الفکر عالم دین تھے ۔ عذوبتِ لِسان اور اخلاق حسنہ کی دولت سے مالا مال تھے ، علم و عمل کا حظ وافر ان کے حصے میں آیا تھا ۔ ان کے اوصاف گوناگوں کے باعث سب لوگ ان کا احترام کرتے تھے اور یہ بھی سب پر مشفق و مہربان تھے ۔ آپ اسلاف کی یادگار اور  نشانی تھے ۔ آپ  زندگی بھردرس و تدریس ، وعظ و تقریر اور قلم و قرطاس سے دینِ اسلام کی اشاعت کا فریضہ ادا کر تے رہے ۔ سینکڑوں لوگوں نے ان سے تفسیر ، حدیث ، فقہ و اصول ، صرف و نحو اور منطق وغیرہ جیسے علوم کی تحصیل کی اور مرتبۂ کمال کو پہنچے ۔ بلاشبہ مولانا صادق صاحب کی تدریس و تصنیف کا دائرہ دور تک پھیلا دکھائی دیتا ہے ۔   مولانا مرحوم جہاں بلند پایہ مدرس تھے وہیں بہت عمدہ خطیب بھی تھے ۔آپ عرصے تک گاہے بگاہے مرکزی جامع مسجد رحمانیہ مندر گلی فیصل آباد میں خطبہ جمعہ اور نماز عصر کے بعد درسِ حدیث ارشاد فرماتے رہے ۔ ان کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ اوصاف و کمالات اور گوناگوں خوبیوں سے نوازا تھا ۔ ۔ حدیث ، رسول ﷺاور تفسیر قرآن سے ان کو خاص شغف تھا ۔ انہوں نے اپنی رہائش محلہ رحمت آباد ( فیصل آباد ) میں ضیاءالسنہ کے نام سے ترجمہ و تالیف کا ادارہ قائم کر رکھا تھا ۔ترمذی شریف کی شرح تحفۃ الاحوذی کے علاوہ بھی انہوں نے کئی قابل قدر کتب اپنے ادارے کی طرف سے شائع کیں ۔ مولانا ایک جید عالم اور بلند پایہ مصنف تھے۔ انہوں نے متعدد اہم کتب کا نہ صرف ترجمہ کیا بلکہ ’اصدق البیان‘ کے نام سے اُردو زبان میں قرآن کریم کی ایک ضخیم تفسیر بھی لکھی۔ ۔خدمتِ حدیث کے  سلسلے  میں مشکوٰۃ شریف کا  اردو ترجمہ مع حواشی بھی ان ہی کا  نمایاں کارنامہ ہے ۔ مشکوٰۃ کایہ  ترجمہ  و  حواشی پانچ جلدوں پر مشتمل ہے  اس میں احادیث کی تخریج کر کے صحیح اور ضعیف کا حکم بھی لگایا گیا ہے ۔ یہ کام بڑی محنت ، عرق ریزی اور تحقیق سے کیا گیا ۔مولانا کی صحت بظاہر بہت اچھی تھی ، ترجمہ و تالیف کا کام بڑی مستعدی سے کرتے اور دور دراز کے سفر بھی اکیلے کرتے ۔ وفات سے چند دن پہلے ان کے دماغ کی شریان پھٹ گئی اور آخر 6 فروری 2004ءکی صبح اپنے خالق حقیقی سے جاملے   ۔ اسی روز نماز مغرب کے بعد جامعہ سلفیہ فیصل آباد میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور قریبی قبرستان میں ان کی تدفین عمل میں آئی ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے ۔زیر تبصرہ کتاب ’’تفسیر اصدق البیان ‘‘ مولانا صادق خلیل﷫ کا  خدمت  قرآن  کےسلسلے  میں بہت بڑا کارنامہ ہے ۔ یہ تفسیر اپنے دامن میں معانی و افکار کی گہرائی اور ندرت کی چاشنی لئے ہوئے ہے ۔ مولانا مرحوم کو قرآن پاک سے خاص شغف تھا یہ عظیم الشان تفسیر ان کے اسی ذوق کی مظہر ہے۔  یہ تفسیر سات جلدوں پر مشتمل ہے لیکن ہمیں اس کی پہلی پانچ جلدیں میسر ہوسکیں  جنہیں قارئین  کی خدمت میں  پیش کیا گیا ہے ۔باقی دو جلدوں کو بھی  دستیاب ہونےپر  ویب سائٹ پر پبلش کردیا جائےگا۔( ان شاء اللہ)(م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

رشحات فکر از مولانا ابو الکلام آزاد 

 

21

علامہ اقبال کی چندنگار شات قلم

 

22

مقدمہ ازمفسر

 

23

﴿چھٹا پارہ ﴾

 

آیت 148تا 152ترجمہ ،الجھر کی لغوی تحقیق ،تناسب

 

28

آیت 153تا154ترجمہ العجل کی لغوی تحقیق

 

30

اہل کتاب کا مریم پر بڑا بہتان باندھنے او رعیسیٰ ﷤کوقتل کرنے کے جھوٹے دعویٰ کا بیان

 

33

آیت 160تا 162ترجمہ ، علمی نکتہ ،تناسب ، شان نزول اور یہودیوں کی تحریفات کا بیان

 

35

آیت 172تا 173ترجمہ ،یستنکف کی لغوی تحقیق اور آیت کی تشریح

 

42

آیت 174تا 175ترجمہ ، فائدہ علمیہ ،تناسب ، برھان اور نور سے کیا مراد ہے ؟

 

42

﴿سورۃ المائدہ مدینہ ﴾

 

 

آیت 1تا 2ترجمہ ،عقود ، الھدی اور القلائد کی لغوی تحقیق

 

45

نواب صدیق حسن خاں  کے قول کا بیان

 

47

ضرورت کے پیش نظر محرمات کو تناول کرنے کا بیان

 

50

وضو او رتیمم کے طریقہ کا بیان اور فائدہ علمیہ

 

54

آیت 8تا 11 ترجمہ ، تناسب ، نماز کی ادائیگی سے قبل وضوء کے واجب ہونے کا بیان

 

54

آیت 20تا 26ترجمہ ، یتیھون کی لغوی تحقیق

 

63

وسیلہ کی اقسام کا بیان

 

72

آیت 44تا 47 ترجمہ ،قفینا کی لغوی تحقیق

 

77

تناسب ، مسئلہ قصاص کی وضاحت او راس کی اقسام کا بیان

 

78

اسلام میں یہود و نصاری سے ہرگز دوستی نہ رکھنے کا بیان

 

83

آیت 57تا 63ترجمہ

 

89

شان نزول ،وحی کے چھپانے پر زبردست تنبیہہ ،تثلیث کا مفہوم او راس کا رد کا بیان

 

93

آیت 70تا 75ترجمہ

 

95

اہل کتاب کا لوگوں کو منکر کاموں سے نہ روکنے کا بیان

 

101

﴿ساتواں پارہ ﴾

 

 

نبی کا حبشہ کے نجاشی کا غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا بیان

 

103

آیت 87تا 89ترجمہ

 

103

اللغو کی لغوی تحقیق ، تناسب اور شان نزول

 

104

شراب کو تذریجاً حرام کرنے کی حکمت اور شرابی شخص پر حدنافذ کرنے کا بیان

 

108

آیت 94تا 96ترجمہ ، وبال کی لغوی تحقیق ، تناسب

 

110

قربانی کے جانور کےتحفظ کا بیان

 

114

آیت 106تا 108ترجمہ

 

120

مسیح ﷤ کا اپنےحواریوں سےخطاب اور دسترخوان اتارنے کے مطالبہ کا بیان

 

125

﴿سورۃ الانعام مکیہ ﴾

 

 

آیت 1تا 6 ترجمہ ، مدرارا کی لغوی تحقیق

 

129

آیت 7تا 11 ترجمہ )مس اور حاق کی لغوی تحقیق

 

132

پیغمبر کو انسان کی شکل میں بھیجنے کے فوائد کا بیان

 

133

انسان او ررب کائنات میں مکالمہ کرنے کا بیان

 

138

قیامت کےمناظر کا بیان

 

142

اللہ تعالیٰ کا مردوں کو قبروں سےاٹھا کر میدان حشر میں لے جانے کا بیان

 

148

آیت 59 تا 62ترجمہ

 

158

ظلمت البر و البحر کی لغوی تحقیق ، تناسب او راللہ تعالیٰ کے آفاقی دلائل کا بیان

 

163

آیت 68 تا70ترجمہ

 

163

کیا انبیاء سے بھی بھول ہو جاتی ہے ؟ اور دین کا مذاق اڑانے والوں کو معاف نہ کرنے کا بیان

 

165

چاند سورج اور ستاروں کی پرستش کرنے والوں اور ابراہیم ﷤ کا اپنے والد اور اپنی قوم کوخطاب کا بیان

 

170

ابراہیم ﷤ کا اپنی قوم سے جھگڑنے کا بیان

 

173

تناسب ، پاک اللہ کا عقلی اور کائناتی دلائل کو واضح طور پر ذکر کرنے کا بیان

 

190

نبی ﷺ کو مشرکین سے رابطہ منطقع کر دینے کا بیان

 

197

اللہ نےہر بستی میں کسی نہ کسی پیغمبر کوضرور بھیجا

 

205

ابوذر﷜ سے ایک طویل حدیث قدسی کا بیان

 

215

تناسب اور کائنات کے مناظر کے فوائد کا بیان

 

222

آیت 155تا 159ترجمہ ،دراسۃ کی لغوی تحقیق ، بلاغت اور تناسب کا بیان

 

232

﴿سورۃ الاعراف مکیہ ﴾

 

 

عورت کی فطرت میں خوبصورتی شامل ہونے کا بیان

 

252

کفار کا بیت الہل کے طواف کے وقت لباس اتارنے کا سبب

 

256

ساعت سے مراد ایک گھنٹہ نہیں بلکہ ایک لحظہ مراد ہے

 

262

آیت 42تا 43ترجمہ ، الحمل کی لغوی تحقیق

 

266

اعراف والوں سے کون لوگ مراد ہیں ؟ اعراف والے دوسری بار متکبر لوگوں کو بلائیں گے

 

273

اسلام ہی فطرت دین ہے اور ہدایت کا سرچشمہ ہے

 

278

بلاغت ، محمد بن اسحاق صاحب المغازی کا بیان

 

289

مولانا مودودی اور علامہ قرطبی کی وضاحت

 

298

﴿نواں پارہ ﴾

 

 

منافق کی مثال کا بیان ، قوموں کی تباہی کا تذکرہ

 

306

موسیٰ﷤ کا فرعون سے مخاصمہ اور موسیٰ کے معجزہ کا ذکر

 

310

اللہ کی قدیم سنت کا بیان

 

329

موسیٰ کا کوہ طور سے واپس بنی اسرائیل کی طرف روانہ ہونےاور ان کے ڈانٹ پلانے کا بیان

 

334

بنی اسرائیل کی گمراہی کا سبب

 

353

اللہ کاآدم کونیک اولاد سے نوازنے کا بیان

 

363

تناسب ،کفار کے معبود وسائل سے محروم ہیں

 

366

تناسب ، شیطان انسان کی قوت غصبیہ ، شہویہ کو بھڑکاتا ہے

 

370

﴿سورۃ الانفال ﴾

 

 

ایمانداروں کی پانچ خصلتوں کا تذکرہ

 

376

علامہ ابن القیم کی وضاحت اور بارش کےچار فوائد کا ذکر جو بدر کے موقع پر ہوئی

 

384

حافظ ابن جریر کا بیان

 

394

نبی ﷺ کو مکہ سے نکالنے کا مخفی کا منصوبہ

 

399

کفار مکہ کی غیظ و غضب کی کیفیت کا بیان

 

401

﴿دسواں پارہ ﴾

 

 

جنگ بدر کا خلاصہ اور یوم الفرقان سے کون سا دن مراد ہے ؟

 

410

تناسب ، شان نزول اور بلاغت

 

414

تناسب ، شان نزول او رکافروں کی دو صفات کا تذکرہ

 

421

تناسب اور جہاد کی ترغیب کا بیان

 

428

﴿سورۃ التوبہ ﴾

 

 

سورۃ الانفال اور سورۃ البراۃ کے درمیان تناسب

 

439

حافظ ابن کثیر کی وضاحت

 

441

مشرکین سے کون لوگ مراد ہیں ؟

 

446

مولانا ابو الکلام آزاد کی وضاحت

 

450

زیادہ فضیلت والے عمل کا بیان

 

456

جنگ ہوازن اور کفار سے قرابت داری نہ کرنے کا بیان

 

462

اہل کتاب سے جنگ کرنے کے چار اسباب کا تذکرہ

 

468

نبی ﷺ کی پیشین گوئیوں کا تذکرہ جوصحیح ثابت ہوئیں

 

473

جہاد کے لیے ہر حال مین گھروں سےنکلنے کا بیان

 

485

منافقین کا مسلمانوں کےدرمیان فتنہ کی آگ کو بھڑکانے کا بیان

 

491

مولانا ابو الکلام آزاد کی وضاحت

 

493

بلاغت ، تناسب اور شان نزول

 

502

شان نزول

 

505

منافقین کی خبائیوں کا بیان

 

507

بلاغت اور کفار سے مضبوط قوت کے ساتھ جہاد کرنے کا بیان

 

513

منافقین کی نماز جنازہ ہرگز ادا نہیں کرنی چاہیے اور نبی ﷺ کا عبد اللہ بن ابی کواپنی قمیص دینے کا سبب

 

522

تناسب ، شان نزول اورجنگ تبوک میں منافقین کا معذرت خواہانہ انداز

 

526

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 98978
  • اس ہفتے کے قارئین 395956
  • اس ماہ کے قارئین 1449456
  • کل قارئین110770894
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست