#1455

مصنف : ڈاکٹر طارق ہمایوں شیخ

مشاہدات : 14437

شرح تیسیر القرآن

  • صفحات: 482
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 19280 (PKR)
(ہفتہ 02 نومبر 2013ء) ناشر : فہم قرآن انسٹیٹیوٹ لاہور

قرآن مجید کا فہم حاصل کرکے اس پر عمل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔کیونکہ اس میں زندگی بسر کرنے کے راہنماء اصول وضوابط  اور تزکیہ نفس کے ذرائع بیان کءے گءے ہیں۔ یہ راہنما اصول  وضوابط  قرآن مجید کے ترجمہ سے اس وقت تک حاصل نہیں ہوسکتے،جب تک عربی زبان کے ابتدائی قواعد سیکھ کر براہ راست قرآن مجید کا مفہوم سمجھنے کی کوشش نہ کی جائے۔زیر نظر کتاب ’’ شرح تیسیر القرآن‘‘ پروفیسر عطاء الرحمٰن ثاقب ؒ کی قرآنی /عربی گرائمر ’’ تیسیرالقرآن ‘‘ کے لیکچرز سے ماخوذ  ہے۔ جس کو فہم قرآن انسٹیٹیوٹ لاہور والوں نے شائع کیا ہے۔پروفیسر صاحب وہ عظیم شخصیت  تھے جنہوں نے پاکستان میں1995  میں فہم قرآن کورس کا بلا معاوضہ  آغاز کیا اور فہم قرآن طلباء کےلیے   ایک ایسی بے مثال اور مختصر آسان قرآنی/ عربی گرائمر پر مشتمل کتاب 1996 میں  ’’ تیسیر القرآن ‘‘ کے نام سے تالیف کی جس سے  مدارس اور قرآن کے دیگر طلباء ہزاروں کی تعداد میں استفادہ کرکے اپنی زندگیوں کو قرآن وسنت کے مطابق  بنا رہے ہیں۔ پروفیسر صاحب کی کتاب ’’ تیسیرالقرآن‘‘ کے  توضیح طلب مقامات کو  مزید واضح کرنے کے ساتھ، اسی کتاب کے اسباق کی ترتیب بحال رکھتے ہوئے  محترم ڈاکٹر طارق ہمایوں شیخ نے  از سر نو اس کتاب کو ’’ شرح تیسرالقرآن ‘‘ کے نام سے پیش کیا ہے۔جس میں ڈاکٹر صاحب نے قواعد عربیہ کی وضاحت کرتے ہوئے  نہایت سادہ انداز بیان اختیار کیا ہے۔کتاب میں تمام امثلہ قرآن وحدیث سے دی گئی ہیں اور ہر سبق کے آخر میں تفصیل سے مشقیں اور ان کا حل بھی دیا گیا ہے۔ اور فہم قرآن کورس کو آسان تر بنانے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ کم پڑھے لکھے حضرات بھی قرآن کا فہم حاصل کرکے اپنی زندگیوں کو قرآن وسنت کے مطابق ڈھال سکیں۔اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو قرآن کا فہم کرنے کرکے اس پر عمل کرنے کی توفیق دے۔ آمین(ک۔ح)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

سبق نمبر 1 لفظ ، کلمہ اور ان کی اقسام

 

1

سبق نمبر 2 اسم کے متعلق معلومات نمبر 1 جنس

 

9

سبق نمبر 3 اسم کے متعلق معلومات نمبر 2 عدد

 

15

سبق نمبر 4 اسم کے متعلق معلومات نمبر 3 وسعت

 

25

سبق نمبر 5 اسم کے متعلق معلومات نمبر 4 اعراب

 

34

سبق نمبر 6 مرکبات

 

42

سبق نمبر 6۔1 مرکب توصیفی

 

45

سبق نمبر 7 مرکب اضافی

 

52

سبق نمبر 8 مرکب اشاری، مرکب جاری

 

61

سبق نمبر 9 مرکب تام

 

68

سبق نمبر 10 ضمائر

 

80

سبق نمبر 11 اسم کو حالت نصب میں لے جانےوالے حروف

 

92

سبق نمبر 12 معرب ، ۔مبنی ۔ غیر منصرف

 

100

سبق نمبر 13 فعل او رجملہ فعلیہ کی ’’بناوٹ‘‘

 

117

سبق نمبر 14 فعل لازم اور فعل متعدی

 

135

سبق نمبر 15 جملہ فعلیہ کو جملہ اسمیہ میں تبدیل کرنا ، فعل مضارع

 

151

سبق نمبر 16 ثلاثی مجرد کے چھ ابواب

 

182

سبق نمبر 17 معلوم اور مجہول

 

192

سبق نمبر 18 ثلاثی مزیدفیہ

 

228

سبق نمبر 19 خاصیات الابواب

 

268

سبق نمبر 20 مجہول (ثلاثی مزیدفیہ)

 

275

سبق نمبر 21 فعل امر ۔ فعل نہی

 

282

سبق نمبر 22 فعل مضارع کی اعرابی حالتیں

 

307

سبق نمبر 23 اسمائے مشتقہ

 

339

سبق نمبر 24 منصوبات

 

357

سبق نمبر 25 تعلیلات

 

370

سبق نمبر 26 تخفیف ثقل + مطابقت

 

389

سبق نمبر 27 معتل افعال سےفعل امر۔ فعل نہی

 

403

سبق نمبر 28 چند استثنائی صورتیں

 

417

سبق نمبر 29 ادغام ومہموز

 

429

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 5500
  • اس ہفتے کے قارئین 164032
  • اس ماہ کے قارئین 1683105
  • کل قارئین115575105
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست