#1216

مصنف : محمد نافع

مشاہدات : 30795

سیرت حضرت امیر معاویہ ؓ عنہ (حصہ اول)

  • صفحات: 451
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 13530 (PKR)
(اتوار 16 دسمبر 2012ء) ناشر : دار الکتاب لاہور

حضرت مولانا محمد نافع صاحب کو اللہ تعالیٰ نے اس بات کی خصوصی توفیق عطا فرمائی ہے کہ انھوں نے اپنی متعدد تالیفات کے ذریعے سے حضرات صحابہ کرام کے حقیقی سیرت و کردار کو مستحکم علمی اور تاریخی دلائل کے ساتھ واضح فرمایا ہے۔ جن انصاف نا آشنا حلقوں نے ان حضرات پر طرح طرح کے اعتراضات وارد کیے ہیں ان کا شافی اور اطمینان بخش جواب دیا ہے اور حضرات صحابہ کرام کے درمیان جو علمی اور سیاسی اختلافات پیش آئے، ان کے حقیقی اسباب کی دلنشیں وضاحت فرمائی۔ حضرت معاویہ ان صحابہ کرام میں سے ہیں جن کے خلاف اعتراضات و مطاعن کے ترکش سے کوئی تیر بچا کر نہیں رکھا گیا۔ زیر تبصرہ کتاب ’سیرت امیر معاویہ ؓ‘ میں حضرت مولانا محمد نافع صاحب نے ان کی سیرت کے حقیقی روشن پہلوؤں کو مضبوط دلائل کے ساتھ اجاگر کیا ہے۔ پہلی جلد کے پہلے حصے میں حضرت معاویہ کے سوانح، عہد رسالت میں ان کے منصب و مقام اور کارنامے اور ان کے مناقب کی احادیث کو پوری تحقیق کے  ساتھ بیان کیا ہے۔ دوسرے حصے میں حضرات خلفائے ثلاثہ کے عہد مبارک میں حضرت معاویہ کی خدمات اور دیگر کارناموں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ تیسرے حصے میں حضرت عثمان کی شہادت کے بعد کے واقعات زیر بحث لائے گئےہیں۔ چوتھے اور آخری حصے میں فاضل مؤلف نے حضرت معاویہ کے عہد خلافت کے کارناموں، فتوحات، ان کے قائم کیے ہوئے انتظامی ڈھانچے، ان کی رفاہی اور ترقیاتی خدمات، ان کی علمی کاوشوں، ان کے مکارم اخلاق اور اہل بیت کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا ذکر ہے۔ آخر میں حضور اقدسﷺ کے ساتھ ان کے عشق و محبت کے مظاہر اور ان کے بارے میں اکابر امت کی آرا نہایت تفصیل اور استقصا کے ساتھ پیش کی ہیں۔(ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تقریظ

 

21

سیرت حضرت امیر معاویہ ؓ

 

21

سیرت سیدنا معاویہ

 

23

شرف صحبت کا لحاظ

 

35

علامات منافقین

 

42

ترتیب مضامین

 

47

ولادت

 

61

اثرات دعا

 

87

تحفظ حدیث کا اہتمام

 

115

مکہ کی طرف روانگی

 

146

فسادیوں کا کردار

 

157

چند فقہی احکام

 

185

صلح ومصالحت کی تاریخ

 

221

فتح قرطاجنہ

 

271

علمی مذاکرات اور ثقافتی کارنامے

 

307

مجلس طریق کار

 

340

شیعہ اکابر کی طرف سے تائید

 

375

عطیات وہدایا

 

391

قمیص مبارک سے تبرک

 

406

اختتامی گزارش

 

416

اشعار مثنوی

 

435

اس کتاب کی دیگر جلدیں

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 3891
  • اس ہفتے کے قارئین 162423
  • اس ماہ کے قارئین 1681496
  • کل قارئین115573496
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست