#4974

مصنف : سعید انصاری

مشاہدات : 4102

سیر انصار حصہ اول

  • صفحات: 360
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 16200 (PKR)
(بدھ 13 دسمبر 2017ء) ناشر : دار المصنفین شبلی اکیڈمی اعظم گڑھ، انڈیا

اللہ رب العزت کے ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جس کی آخری کڑی جناب محمد کریمﷺ ہیں۔ اللہ رب العزت نے ہر نبی کو چند ساتھی دیے جنہیں حواری کے لفظ سے جانا جاتا ہے اور ہمارے نبیﷺ کے ساتھیوں کو صحابہ کے نام سے۔ ہر نبی کے ساتھیوں کو اتنی عظیمت وشان حاصل نہیں ہے جتنی کہ نبیﷺ کے صحابہؓ   کو حاصل ہے اور پھر آگے صحابہ کرامؓ میں سے بھی کچھ صحابہ فضائل میں دوسروں کی نسبت عظمت والے ہیں اور ہمارے اسلاف کا یہ طرز عمل رہا ہے کہ انہوں نے نبیﷺ کے صحابہ کےحالات زندگی محفوظ کیے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ زیر نظر کتا ب میں مولوی سعید صاحب انصاری ﷾نے انصار صحابہ کے حالات وسوانح‘ اور ان کے علمی‘ مذہبی‘ اخلاقی اور سیاسی کارناموں کی پوری تفصیل بیان کی ہے کیونکہ صحابہؓ کی مقدس صف میں انصار کو ایک خاص امتیاز حاصل ہے اس لیے انصاری صحابہ کے حالات بیان کیے گئے ہیں اور نام حروف تہجی کے اعتبار سے بیان کیے گئے ہیں۔اور ان کے اسماء کی تفصیل سے پہلے انصار قبیلے کانسب اور تاریخ وغیرہ کو تفصیلاً بیان کیا گیا ہے اور یہ کتاب دو ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے۔ اس کتاب میں مستند کتابوں سے حوالے بھی دیے گئے ہیں اور اس کی ترتیب عمدہ دی گئی ہے کہ اس کتاب کے مطالعے سے کوئی شخص اُکتاہٹ یا تنگی محسوس نہیں کر سکتا۔ یہ کتاب ’’سیر انصار‘‘ مولانا سعید صاحت انصاری﷾ کی عظیم کاوش ہے اور آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔ (آمین)( ح۔م۔ا )

کتاب کی فہرست نہیں ہے۔

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 55525
  • اس ہفتے کے قارئین 214057
  • اس ماہ کے قارئین 1733130
  • کل قارئین115625130
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست