#1262

مصنف : عثمان بن محمد الناصری آل خمیس

مشاہدات : 26754

صحیح تاریخ الاسلام والمسلمین

  • صفحات: 340
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10200 (PKR)
(پیر 22 اکتوبر 2012ء) ناشر : مجلس تحفظ ناموس صحابہ واہل بیت پاکستان

مسلمان قوم کی تاریخ فرقوں کی بہتات کی وجہ سے بے پناہ تحریف کا شکار رہی، کیونکہ ہر فرقہ اس کوشش میں رہا کہ وہ اپنوں کی شان بڑھائے اور دوسروں کو گرائے۔ ان کے اس طرز عمل سے عظیم ترین ہستیوں کی تاریخ میں شگاف پیدا ہوگئے۔ مسلمان قوم میں سے چند لوگوں نے حضرت علی المرتضی ؓسے اس قدر غلو آمیز محبت کی کہ آپ کی طرف ایسی باتیں منسوب کر دیں جو اصل واقعات اور تاریخ سے میل نہیں رکھتیں اور اسی دوران دوسرے صحابہ کرام کی شان گھٹانے کی ناکام کوششیں کیں اور انھیں حضرت علی کا حق غصب کرنے، ان پر ظلم کرنے نیز اپنے حق میں برا بیج بونے والوں کے روپ میں پیش کیا۔ اس ضمن میں اگرچہ اہل السنت والجماعۃ کی طرف سے اگرچہ کافی کام ہوا ہے لیکن ڈاکٹر عثمان بن محمد ناصری حفظہ اللہ نے زیر نظر کتاب کی صورت میں بعثت رسولﷺ سے سانحہ کربلا تک صحابہ کرام کے فضائل اور جس انداز میں ان کی عدالت پر اعتراضات کے جوابات دئیے ہیں اس طریق پر اس سے قبل کام سامنے نہیں آیا۔ کتاب کا سلیس اردو ترجمہ ابو مسعود عبدالجبار سلفی نے بہت ہی خوبصورت انداز میں کیا ہے۔ کتاب کو چار فصول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلی فصل مطالعہ تاریخ کی کیفیت، امام طبری کے منہج اور اسلامی تاریخ میں سند کی اہمیت پر مشتمل ہے۔ دوسری فصل نبی کریمﷺ کے سانحہ ارتحال 11ھ سے61ھ تک رونما ہونے والے واقعات پر بے لاگ تحقیق ہے۔ تیسری فصل عدالت صحابہ پر مشتمل ہے۔ چوتھی فصل میں قضیہ خلافت پر بحث کی گئی ہے اور امامت علی بن طالب شیعی دلائل کو تفصیل کے ساتھ بیان کرنے کے بعد دقیق علمی بحث کے ذریعے اس کا جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ عدالت صحابہ پر ایسی لاجواب تحقیقی کتاب ہے جو جامعیت، اختصار اور دلکش اسلوب استدلال کے اعتبار سے ایک منفرد کتاب ہے۔(ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

حرف اول

 

15

خطبہ مسنونہ

 

22

سخنے چند

 

23

تمہید وتعارف

 

30

حضرت رسول کریم ﷺ کی بعثت

 

45

خلافت سیدنا ابوالصدیق ؓ

 

50

سقیفہ بنی ساعدہ

 

52

خلیفۃ الرسول ﷺ سیدنا ابوبکر صدیق ؓکے فضائل ومناقب

 

58

سیدنا ابوبکر صدیق کی خلافت کے اہم واقعات

 

64

خلافت امیرالمومنین سیدنا عمر بن خطاب ؓ

 

69

خلافت امیرالمومنین سیدنا عثمان  بن عفان ؓ

 

76

خلافت سیدنا علی ؓبن ابی طالب

 

127

جنگ جمل

 

130

جنگ صفین

 

139

تحکیم (ثالثی) کا واقعہ

 

146

جنگ نہروان

 

149

شہادت امیرالمومنین علی ؓبن ابی طالب

 

156

صحابہ ؓ کے درمیان اختلاف کے اسباب

 

159

ان جنگوں کے متعلق صحابہ کرام کا موقف

 

161

خلافت امیرالمومنین معاویہ بن سفیان ؓ

 

168

خلافت امیریزید بن معاویہ بن  ابوسفیان ؓ

 

175

صحابہ کرام ؓ کا حضرت حسین ؓکو کوفہ جانے سے روکنا

 

181

سانحہ کربلا

 

190

عدالت صحابہ ؓ

 

204

صحابہ کرام کی عدالت پر نکتہ چینی کرنے والے کون؟

 

213

صحابہ کرام کے متعلق شبہات اور ان کے جوابات

 

216

حضرت رسول کریم ﷺ کے بعد خلیفہ کون؟

 

261

چارٹ شجرہ بنی ہاشم

 

275

سوالات

 

301

خاتمۃ الکلام

 

328

مراجع ومصادر

 

331

بعثت رسول سےوقعہ کربلا تک

 

336

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 63310
  • اس ہفتے کے قارئین 360288
  • اس ماہ کے قارئین 1413788
  • کل قارئین110735226
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست