#1980

مصنف : ام عبد منیب

مشاہدات : 4017

رنگ اور رنگینیاں

  • صفحات: 35
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 700 (PKR)
(بدھ 08 اکتوبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور

وسیع نیلگوں آسمان،کالے اور سفید بادلوں کے گالے،چاند کی سنہری چاندنی،سورج کی شفاف روشنی،لال ،نیلے،پیلے،ارغوانی ،جامنی ،سبز،سرمئی ،دودھیارنگ کے پھول ،پھل اور اناج،دور تک پھیلی سر سبز وشاداب فصلوں کی ہریالی،کالے، خاکستری،گیروا اور ہلکے سبز رنگ پہاڑ،رنگا رنگ چہچہاتی چڑیاں اور طوطے،سفید برفانی اور کالا سیاہ ریچھ الغرض کائنات کے یہ رنگ اور رنگینیاں ان کے خالق کی قدرت اور وجود پر دلالت کرتی ہیں۔یہ رنگ اتنے زیادہ ہیں کہ انسانی عقل نہ تو ان کا احاطہ کر سکتی ہے اور نہ ہی ہر رنگ کے لئے کوئی نام وضع کر سکتی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب  " رنگ اور رنگینیاں"معروف  مبلغہ داعیہ،مصلحہ،مصنفہ کتب کثیرہ  اور کالم نگار  محترمہ ام عبد منیب  صاحبہ کی  تصنیف ہے ۔ جس  میں انہوں  نے کائنات کے خوبصورت رنگوں کو جمع فرما کر ان میں سے کچھ پر مذہبی چھاپ کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔اور ان رنگوں کے خالق کو پہچاننے کی دعوت دی ہے۔اللہ نے ان کو بڑا رواں قلم عطا کیا تھا،انہوں نے سو کے قریب چھوٹی بڑی اصلاحی کتب تصنیف فرمائی ہیں۔ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ  محمد مسعود عبدہ  کی  اہلیہ ہیں ۔ موصوف   تقریبا 23 سال قبل  جامعہ لاہور الاسلامیہ میں عصری  علوم کی تدریس کرتے رہے اور  99۔جے  ماڈل ٹاؤن میں  بمع فیملی رہائش پذیر رہے  ۔موصوف کے صاحبزادے  محترم عبد منیب صاحب نے  اپنے  طباعتی ادارے ’’مشربہ علم وحکمت ‘‘  کی تقریبا تمام مطبوعا ت محدث لائبریری کے لیے ہدیۃً عنائت کی  ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی تمام مساعی جمیلہ کو  قبول فرمائے۔ آمین(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

رنگ اور رنگینیاں

 

4

رنگ جانوروں کے لیے تحفظ کا باعث

 

6

رنگ پہچان کا ذریعہ

 

7

اطلاع یا پیغام بذریعہ رنگ

 

9

کسی عمارت یا چیز کی پہچان کے لیے

 

9

مخصوص رنگ کے لباس

 

10

مختلف مذاہب میں رنگوں کی اہمیت

 

11

انسان کے رنگین شوق

 

14

بازاروں میں رنگ رنگینیاں

 

17

عمارتوں میں رنگینیاں

 

19

میڈیا میں رنگینیاں

 

21

انسانی جسم رنگوں کی زد میں

 

22

رنگ اور ملاوٹ

 

27

رنگینیاں جسم و جاں کے لیے وبال

 

29

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 22211
  • اس ہفتے کے قارئین 180743
  • اس ماہ کے قارئین 1699816
  • کل قارئین115591816
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست