#4288

مصنف : ڈاکٹر گوہر مشتاق

مشاہدات : 10400

روزے کے روحانی اور طبی فوائد قرآن ، حدیث اور میڈیکل سائنس کی روشنی میں

  • صفحات: 34
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 680 (PKR)
(جمعہ 17 فروری 2017ء) ناشر : اذان سحر پبلی کیشنز لاہور

روزہ ایک ایسی عبادت ہے جو انسان کی نفسیاتی تربیت میں اہم کراداکرتی ہے ۔ نفس کی طہارت ، اس میں پیدا ہونے والی بیماریوں کی روک تھام او ر نیکیوں میں سبقت حاصل کرنے کی طلب روزے کے بنیادی اوصاف میں سے ہیں۔ اس لیے یہ لازم ہے کہ ہم روزےکو قرآن وسنت کی روشنی میں رکھنے ، افطار کرنے اور اس کے شرائط وآداب کو بجا لانے کا خصوصی خیال رکھیں۔دورِ سلف کی نسبت دورِ حاضر میں بہت سے جسمانی بیماریاں رونما ہورہی ہیں نیز طب میں جدید آلات اور دوا کے استعمال میں گوناگوں طریقے منظر عام آچکے ہیں بوقت ضرورت ان سے فائدہ اٹھانا ایک معمول بن چکا ہے۔روزے کے عام احکام ومسائل کے حوالے سے اردوزبان میں کئی کتب اور فتاوی جات موجود ہیں لیکن روزہ او رجدید طبی مسائل جاننےکےلیے اردو زبان میں کم ہی لٹریچر موجود ہےکہ جس سے عام اطباء او ر عوام الناس استفادہ کرسکیں۔ زیرتبصرہ کتاب ’’روزے کے روحانی اور طبی فوائد ‘‘ڈاکٹر گوہر مشتاق کی تصنیف ہے ۔ جس میں انہوں نے قرآن وحدیث اور جدید میڈیکل سائنس کی روشنی میں یہ واضح کیا ہے کہ روزہ ایک ایسی جامع عبادت کہ جس میں بے شمار روحانی اور طبی فوائد موجود ہیں اور اس کااعتراف مسلمان علماء کےعلاوہ غیر مسلم حکماء اور مفکرین نے بھی کیا ہے ۔ اور آج جدید میڈیکل سائنس نے روزے کے فوائد کے بارے میں مزید ثبوت فراہم کردیئے ہیں بلکہ ایک مغربی ماہر طب ڈاکٹر ایلن ہاس نے تو کہا ہے کہ ’’ روزہ واحد عظیم ترین طریقۂ علاج ہے ‘‘۔ فاضل مصنف اس کتاب کےعلاوہ بھی اسلام اور جدید سائنس کے موضوع پر متعدد کتب تصنیف کرچکے ہیں ۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

شریعت اسلامی کے تمام احکامات کا مقصد

 

8

روزے سے مجاہد ہ نفس اور اسکے انسانی کردار پر اثرات

 

9

رمضان کے لیے چاند کے مہینے کی حکمت

 

10

رمضان اور اسلام کا فلسفہ نیکی و بدی

 

11

قرآن اور رمضان کی مناسبت

 

12

روزے سے مکمل روحانی فوائد کس طرح حاصل کیے جائیں

 

15

روزے کے طبی فوائد جدید میڈیکل سائنس کی روشنی میں

 

19

روزے سے جسم میں موجود زہریلے مادوں کی صفائی

 

20

روزہ رکھنے سے جسم اور خون کی کیمسٹری پر اثرات

 

22

ایڈز کے مریضوں کا علاج اور روزے

 

23

ہر سال ایک ماہ روزوں کی Hibernationسے مماثلت

 

24

روزے رکھنے سے عمر میں اضافہ اور بڑھاپے کے عمل میں کمی

 

25

کینسر کا علاج اور روزے

 

28

روزے رکھنے سے بڑھاپے میں دماغی امراض سے بچاؤ

 

29

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 33540
  • اس ہفتے کے قارئین 459030
  • اس ماہ کے قارئین 1659515
  • کل قارئین113266843
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست