#5085

مصنف : مختلف اہل علم

مشاہدات : 3169

پندرہ روزہ ترجمان جدید ( عبد اللہ مدنی جھنڈا نگری )

  • صفحات: 48
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 960 (PKR)
(جمعہ 22 دسمبر 2017ء) ناشر : ترجمان جدید نئی دہلی

اللہ  رب العزت کے ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جس کی آخری کڑی جناب محمد کریمﷺ ہیں۔ اللہ رب العزت نے آپﷺ کو کامل واکمل شریعت دے کر مبعوث فرمایا اور ایسی شریعت جو قیامت تک کے لیے ہے۔ نبیﷺ کے بعد شریعت محمدی کا عَلَم امت کے علماء کے ہاتھ میں ہے لہٰذا اس مقصد کے لیے اللہ تعالیٰ نے  ہر زمانے میں  کچھ خاص لوگوں کو چُنا جو اس شریعت کا پرچار کرتے رہے اور اس کی حفاظت کا باعث بنے۔کسی بھی علمی مواد کو محفوظ اور یاداشت میں رکھنے کا اہم ذریعہ رسائل وجرائد کا سلسلہ  ہوا کرتا ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب مختلف  اہل علم کے مضامین پر مشتمل ایک رسالہ ہے جو کہ پندرہ دن بعد نئی دہلی سے  شائع ہوتا ہے۔ اس رسالے کےپہلے صفحے پر شمارے کی  جلد نمبر ‘ مہینے اور سال کا تعین بھی کیا ہوتا ہے ‘ شمارہ نمبر کا بھی اہتمام ہے اور اس میں جو مضامین دیے جاتے ہیں وہ پوری تحقیق کے ساتھ دیے جاتےہیں۔ لیکن اس میں حوالہ جات کا کوئی خاص اہتمام نہیں ہے‘  البتہ الفاظ کا انتخاب عمدہ کیا جاتا ہے اور شعر وغیرہ کے تذکرہ کے بعد شاعر کا نام لکھ دیا جاتا ہےلیکن مکمل حوالہ نہیں دیا جاتا اور قرآنی آیات کی عربی عبارت  لکھنے کےبعد  نہ سورۂ کا نام نہ ہی آیت نمبر کا تذکرہ ہے۔ یہ کتاب’’ پندرہ روزہ ترجمان‘‘رضا ءاللہ عبد الکریم مدنی اس کے مدیر ہیں ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مدیر  وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

 

صفحہ نمبر

درس قرآن و درس حدیث

 

2

اداریہ

 

3

مقالات

 

7

ایک نایاب دوست کا سفر آخرت

 

16

مولانا مدنی

 

23

وادی نیپال میں سرمایہ سنت کا نگہبان

 

25

اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا

 

30

شیخ عبد اللہ مدنی شخصیت اور کارنامے

 

31

ایک حق گواہ اور بے باک عالم دین

 

34

آہ مولانا عبد اللہ مدنی جھنڈا نگری

 

35

مری کتاب زیست کا ہر اک ورق گلاب ہے

 

36

جمعیت و جماعت

 

43

جماعتی خبریں

 

43

شیخ عبد اللہ مدنی جھنڈانگری

 

43

برادر گرامی

 

47

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 2265
  • اس ہفتے کے قارئین 305379
  • اس ماہ کے قارئین 1417057
  • کل قارئین115309057
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست