#4940

مصنف : محمد جلیل خان

مشاہدات : 3010

نبوی دلائل و امثال

  • صفحات: 174
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4350 (PKR)
(ہفتہ 02 دسمبر 2017ء) ناشر : اسلامک پبلیکیشنز، لاہور

اللہ  رب العزت کے ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جس کی آخری کڑی جناب محمد کریمﷺ ہیں۔ اللہ رب العزت نے آپﷺ کو کامل واکمل شریعت دے کر مبعوث فرمایا اور ایسی شریعت جو قیامت تک کے لیے ہے۔ نبیﷺ کے بعد شریعت محمدی کا عَلَم امت کے علماء کے ہاتھ میں ہے لہٰذا اس مقصد کے لیے اللہ تعالیٰ نے  ہر زمانے میں  کچھ خاص لوگوں کو چُنا جو اس شریعت کا پرچار کرتے رہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب بھی شریعت محمدیﷺ کے پرچار کا سبب ہے اس میں سات ابواب کو ترتیب دیا گیا ہے۔پہلے باب میں بگاڑ کے اسباب‘ دوسرے میں مآلِ کار‘ تیسرے میں مقامِ رسالت‘ چوتھے میں سیرت وکردار‘ پانچویں میں حلال وحرام‘ چھٹے باب میں فہم دین اور ساتویں میں سر براہ سے متعلقہ مسائل کو بیان کیا گیا ہے اور ہر باب کے عنوان سے مناسبت رکھنے والے انتخابات کو ان کے عنوانات کے تحت عربی متن‘ اردو ترجمہ اور مختصر تشریح کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔ احادیث کا یہ انتخاب اردو دان خواتین وحضرات اور بچوں کے لیے بھی سنت کی رہنمائی کا مؤثر ذریعہ ہے۔ حدیث کو بیان کرنے کے بعد اس کا حوالہ بھی دیا گیا ہے حوالے میں جلد‘باب کا نام‘ صفحہ نمبر اور مکتبہ اشاعت اور سن اشاعت کو بھی درج کیا گیا ہے۔ ۔ یہ کتاب ’’ نبوی دلائل وامثال‘‘ مولانا محمد جلیل خان﷾ کی عظیم کاوش ہے اور آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

بگاڑکےاسباب

11

جودل بگڑاتوکل بگڑا

11

مال بھی وبال بن سکتاہے

13

صحبت کااثر

15

غلط کاری برداشت کرنااپنےڈوبنےکاسامان

17

ناحق لیاہوامال دوزخ کاقطعہ

19

یہودونصاری کی اندھی تقلید

20

غیبت اوربہتان

21

کثرت طلبی

23

مآل کار

24

کام وہ اچھاہےجس کاکہ انجام اچھاہے

24

جواب دہی توسب کوکرنی ہے

27

زیادہ عزت والاکون ہے؟

29

حق کو جھٹلانےکاانجام تباہی

31

دوسرےکےوالدین کوگالی دینےکانتیجہ

33

جھوٹی قسم کےذریعےمسلمان کاحق مارنا

34

تلاوت قرآن اورایمان کی مثالیں

36

اللہ تعالیٰ پنج وقتہ نمازوں کےذریعےخطاؤں کو مٹادیتاہے

37

حرص دنیاکاانجام

38

مفلس کون

40

انسان کےساتھ صرف عمل جائےگا

42

اپنےآپ کوذلیل کرنا

43

  عمل نافع

44

حصول علم کاغلط مقصد

46

مقام رسالت

47

اللہ کےبندےاللہ کےرسول

47

آخری اینٹ

48

اطاعت رسول ہی جنت میں داخلےکاذریعہ

50

پروانوں کی نادانی

51

رسول اکرم کی کامل اطاعت ہی صراط مستقیم

52

سراج منیر

53

میعاراتباع

57

فتنوں سےاللہ کی پناہ

59

سیرت وکردار

61

خزانہ خداکم نہیں

61

رمضان کےروزے

64

متوازن زندگی

65

بخیل اورسخی کی مثالیں

67

چھوٹوں کی بہترتربیت کااہتمام

69

تندی بادمخالف سےنہ گھبراائےعقاب

71

تکبرسےکپڑالٹکانا

72

آدمی اپنےوالدین کوگالی نہ دے

75

مومن معاشرہ ایک جسم کی طرح

76

براآدمی

77

آسانی فراہم کرنےوالےنہ کہ تنگی پیداکرنےوالے

79

بدگمانی کےامکان کاخاتمہ

80

کسی کےگھرمیں جھانکنا

82

سرگوشی

83

نذرپوری کرنا

84

بدگمانی سےگریز

85

ظالم بھائی کوظلم سےروکنااس کی مدد

86

فتنےسےبچنا

87

کبرکیاہے؟

89

دھوکہ دینےوالارسول اکرم کاساتھی نہین

90

نمازکوآنےمیں بھی سکون ووقارکامظاہرہ

91

بہترعمل صراط مستقیم

93

ایفائےعہد

94

کھاناضائع کرنےسےاجتناب

96

صحبت صالح

98

التزام مساوات

99

پاکبازی کی حفاظت

100

توبۃ النصوح

101

مسلمان بھائی کاحق

103

سچ اورجھوٹ

105

صلہ رحمی

106

اکرام مسلم

107

ہماری چاہت

108

تمناکیسی

110

طعنہ زنی خلاف تقویٰ

111

صبرکی تربیت

113

حلال وحرام

114

دودھ شریک رشتوں کی حرمت

114

مسلمان کےلیے مسلمان کاخون اورمال حرام

116

شکارحلت وحرمت اورتوجیہہ

119

گم شدہ مال

121

حرام کوحلال کرنےکی چالیں

123

حرام سےدوررہنےہی میں عافیت

125

حاکم کافیصلہ حرام کوحلال نہیں کردیتا

127

حرمت

128

بڑےگناہ

131

فہم دین

133

فرض اورنفل کافرق

133

نمازمیں قصرتواللہ کاصدقہ ہے

134

اکتادینےوالےعمل سےبہتر مستقل عمل

135

عبادت میں بھی اعتدال

136

حکمت دین

138

حدسےتجاوز

139

حقوق کاتحفظ

141

صدقہ اورورثہ

142

اسلامی نظام عدل کاپرتو

144

وفاداری بشرط استواری اصل ایماں

147

اتحادامت

149

جب مسلمان باہم جنگ کریں

150

قانون سب کےلیے

152

نیکیوں کی برسات

153

شکران نعمت

155

تقدیرتدبیر

156

زہدکیاہے؟

158

بہترمتاع دنیا

159

اللہ کی ذات وصفات کاشعور

160

محبت کس سےاورکیوں

161

مقام صحابہ

162

سربراہ

163

سربراہ اپنےپیروں کی ضرورتوں اورمجبوریوں کاخیال رکھیں

163

نمازمیں قرات

164

اولادکےلیے ہبہ کرنےمیں عدل

165

گھراورگھروالوں کی حفاظظت

167

زیردست کےحقوق

169

ریاستی منصب پرلئےہوئےتحفےقیامت میں وبال

171

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 64920
  • اس ہفتے کے قارئین 295659
  • اس ماہ کے قارئین 1969610
  • کل قارئین113576938
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست