#3513

مصنف : رقیہ بنت محمد بن محارب

مشاہدات : 4155

مومنات کی محبت بھری نماز

  • صفحات: 126
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5040 (PKR)
(جمعہ 04 مارچ 2016ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور

مسلمانوں کا امتیازی وصف دن اور رات میں پانچ دفعہ اپنے پروردگار کےسامنے باوضوء ہوکر کھڑے ہونا اور اپنے گناہوں کی معافی مانگنا اور اپنے رب سے اس کی رحمت طلب کرنا ہے ۔نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اورا سلام کا   دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ کلمۂ توحید کے اقرار کےبعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے۔ بے نماز کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ قیامت کےدن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ نماز بے حیائی اور برائی کے کاموں سے روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے۔ نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قدر اہم ہے کہ سفر وحضر ، میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے۔اس لیے ہرمسلمان مرد اور عورت پر پابندی کے ساتھ وقت پر سنت نبوی کے مطابق خشوع وخضوع سے نماز ادا کرنا لازمی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’مومنات کی محبت بھری نماز‘‘ رقیہ بنت محمد بن محارب کے خواتین کے ایک بڑے اجتماع سے نماز کے موضوع پرخطاب کی کتابی صورت ہے ۔اس کتاب میں محترمہ نے نماز میں خشوع کی اہمیت اور پوری کیفیت کو بیان کیا۔صرف اس غرض سے کہ ایک مسلمان عورت اس صفت سے کیسے متصف ہوسکتی ہے ؟ جو صرف کامیاب وکامران مومنوں کی صفت ہے ۔محترمہ نے خواتین کے اصرار پراپنے اس مفید خطاب کو مرتب کر کے اسے کتابی شکل دی تاکہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو۔کیوں کہ کتاب کافائدہ وہاں تک پہنچتا ہے جہاں خطاب کا فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔یہ کتاب خواتین کو یہ بتاتی ہے کہ انہوں نے نماز کس طرح ادا کرنی ہے کہ جو ان کی اللہ کریم کے ساتھ محبت میں اضافہ کا باعث بن سکے اور مقبولیت کا درجہ حاصل کر کے جنتوں میں داخلہ ذریعہ بن سکے ۔ اور یہ کتاب مومنات طیبات عابدات وزاہدات کو ایسی محبت بھری نماز پڑہنے کی تعلیم دیتی ہے جوانہیں دنیا میں بھی کامیاب   کرے او رآخرت میں جنتوں کا وارث بناسکے ۔یہ کتاب اپنی افادیت کے باعث خواتین کو تحفہ دینے کے لائق ہے ۔ اللہ تعالی ٰ مؤلفہ کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے،اور تمام مسلمانوں کو نماز کا پابند بنائے۔آمین(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

بد نصیب نمازی

8

پیاسے کو میٹھے پانی کی طلب کی طرح

9

اپنی نمازوں کو حسین و جمیل بنائیں

11

لوگوں سے میل ملاقات کےت لیے ہمارا معمول

12

دوسرے کی اصلاح نہ کرنا

17

خشوع و خضوع کیسے حاصل ہو سکتا ہے؟

12

رسول اللہ ﷺ کی نماز کا دلفریب منظر

33

اپنی نمازوں کو یوں حسین و جمیل بنائیں

39

عادی اور رواجی خواتین

40

متقی و مخلص خواتین

41

نماز سے پہلے محبت الٰہی کے لیے دلآویز کیفیات

48

اذان کا جواب اور رسول اللہ ﷺ کی شفاعت کا حصول

48

رب کائنات کے دربار میں ’وسیلہُ کی درخواست

49

دو اوقات جن میں دعا رد نہیں ہوتی

49

مسنون وضو کی برکات

51

رحمت باری سے گناہوں کا جسمانی اعضاء سے جھڑجانا

51

عمل وضو گناہوں کو دھونے کا سبب

53

نماز کی کی تیاری

59

مسواک کا اہتمام

59

اچھے لباس اور خوشبو کا اہتمام

59

تنگ لباس سے اجتناب

60

عورت کے چھپائے جانے والے اعضا

62

محبت الٰہی کے ضابطے

79

محبت و وحدت کے دلنواز ترانے

79

رحمتوں اور مغفرتوں کی التجا

80

سورۃ فاتحہ میں رب کریم سے سرگوشیاں

89

دوران نماز قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کے آداب

92

غفلت کے تالے توڑنے اور دلوں کا زنگ اتارنے کا طریقہ

96

رکوع میں خشوع

99

رکوع کی دعائیں

101

رکوع میں قرآن پڑھنے کی ممانعت

102

قومہ

102

قومہ کی دعائیں

103

سجدہ میں دعا کی قبولیت

107

جلسہ کی دعا

112

تشہد میں خشوع و خضوع

115

تشہد میں دعا کرنی چاہیے

115

آخری تشہد میں التجائیں دعائیں

117

سلام پھیرنے کے بعد اذکار مسنونہ

121

فضیلت آیۃ الکرسی

122

فضیلت آیۃ الکرسی

122

سلف صالحین کا خشوع

124

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 27569
  • اس ہفتے کے قارئین 549972
  • اس ماہ کے قارئین 1603472
  • کل قارئین110924910
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست