#5316

مصنف : ڈاکٹر ابو سلمان شاہجہان پوری

مشاہدات : 6544

حفظ الرحمٰن سیوہاروی ایک سیاسی مطالعہ

  • صفحات: 514
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12850 (PKR)
(منگل 01 مئی 2018ء) ناشر : جمعیہ پبلیکیشنز لاہور

ماہ اگست میں جمعیۃ علماء ہند کا ایک نیر تاباں یعنی مولانا حفظ الرحمٰن سیوہاروی ؒ نے وفات پائی۔ آپ ۱۹۰۰ء ؁ میں سیو ہارہ ضلع بجنور کے ایک تعلیم یافتہ معزز خاندان میں پیدا ہوئے ۔ابتدائی تعلیم مدرسہ فیض عام سیوہارہ میں حاصل کی اور دورۂ حدیث کے لئے دارالعلوم دیوبند میں داخل ہوئے ۔ ۱۹۲۲ء ؁ میں سندِ فراغت حاصل کی پھر دار العلوم دیوبند، ڈابھیل اورکلکتہ وغیرہ کے مدرسوں میں تدریس کے فرائض انجام دیئے ۔نو عمری ہی سے آپ کے اندرخدمت خلق کا جذبہ موجزن تھا ،چنانچہ جلد ہی سیاست کی خاردار وادی میں کود پڑے ۔۱۹۳۰ء ؁ میں گاندھی جی کی نمک سازی کی تحریک میں عملی طور پر حصہ لیا، جمعیۃ علماء ہند کے اجلاس امروہہ میں جنگ آزادی میں کانگریس کے ساتھ اشتراک کا ریزیولیوشن پیش کیا جس کو منظور کیا گیا ۔ آپ تا عمر بیک وقت جمعیۃ علماء ہند کے ایک سر گرم کارکن اور کانگریس کے ممبر رہے۔بارہا جیل گئے مگر اپنی مذہبی شناخت کو ہمیشہ بر قرار رکھا ،مدتوں دار العلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کے اہم ترین رکن رہے ۔تقریر و خطابت کا خدا داد ملکہ تھا ۔نیز تصنیف و تالیف کے بھی عظیم شہ سوار تھے ۔ ۱۹۳۸ء ؁ میں ’’ ندوۃ المصنفین‘‘ کی بنیاد ڈالی ‘‘بلاغ مبین،اسلام کااقتصادی نظام، فلسفۂ اخلاق اور قصص القرآن (چار جلد) آپ کی بلند پایہ علمی کتابیں ہیں ۔ ۱۹۴۷ء ؁ کی ہیبت ناک فضا میں سر سے کفن باندھ کر اٹھے اور اصلاح حال کی مؤثر تدبیر کی ۔کانگریس کے ٹکٹ پر جنوری ۱۹۵۲ء ؁ میں حلقہ بلاری ضلع مراد آباد سے اور ۱۹۵۷ء ؁ اور ۱۹۶۲ء ؁ میں امروہہ سے پارلیمنٹ کا الیکشن لڑے اور بھاری ووٹوں سے کامیاب ہوئے ۔۲؍اگست ۱۹۶۲ء ؁ کو دہلی میں انتقال ہوا ،اور قبرستان منہدیان میں حضرت شاہ ولی اللہؒ اور ان کے خانوادے کے لوگوں کی قبروں کے قریب تدفین عمل میں آئی۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ مولانا حفظ الرحمٰن سیوہاروی ایک سیاسی مطالعہ‘‘ ڈاکٹر ابو سلمان شاہجہان پوری کی تصنیف ہے۔ جس میں مولانا حفظ الرحمٰن سیوہاروی کی حالات زندگی کو مفصل طور پر بیان کیا ہے۔ اللہ تعالی ان کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین۔ (رفیق الرحمٰن)

عناوین

صفحہ نمبر

باب اول:حالات زندگی

17

مجاہدملت،بچپن اورنوعمری

19

مجاہدملت،بچپن سےطالب علمی تک

27

حضرت مجاہدملت مولاناحفظ الرحمن

30

باب دوم:شخصیت وسیرت

36

وقت کی اہم ترین شخصیت

37

مجاہد:پیکراخلاص ایثار

48

مجاہدملت: ایک جامع جہات شخصیت

54

مولاناحفظ الرحمن چندخصائص سیرت

72

سرآمدروزگارےآں فقیرے

75

میرےمشاہدات

80

اک شمع رہ گئی تھی

85

مردکامل مولاناحفظ الرحمان

92

مجاہدملت کامشن

106

ایک سچامسلمان اورمحب وطن

110

مجاہدملت کی پارلیمانی زندگی

117

باب سوم:خدمات جلیلہ

 

مجاہدکےچندکارنامے

125

تحریکات کاجدیددور

129

ایک رہنماکی حیثیت سےپہلاکارنامہ

132

1929ءسے1932ءتک

139

گھنٹہ گھر(دہلی)پرکانگریس کاخلاف قانون جلسہ

147

1942ءکی ہندوستان خالی کروکی تجویز

154

مجاہدملت کی نظامت اعلیٰ

163

1947ءاورمجاہدملت

176

مجاہدملت کاحسن تدبراورگاندھی

182

جدوجہدکی مختلف صورتیں

188

شیرازہ بندی مسلم پراگندہ

192

مجاہدملت اورسیکولرازم

196

انڈین مسلم کنوینشن

201

مجاہدملت کی زندگی کےدوسرےرخ

211

حضرت مجاہدملت افکاروعمال کےآئینےمیں انیس الحسن

219

شخصیت وکردار

226

حیات مستعارکےمختلف دور

238

لکھنوکانفرنس سےمسلم کنوینشن تک

248

دینی تعلیم کی ملک گیرتحریک

256

اسلامی اوقاف کاتحفظ

269

قومی زبان کامسئلہ

273

تعلیمی اداروں کی غلط پرورش

278

کسٹوڈین ڈیبارٹمنٹ کی ستیزہ کاری

285

حیدرآبادی کی تباہی اوراس کےبعد

289

خدمات ملی وانسانی کےچنداورپہلو

297

کل ہندمسلم کنوینشن

305

فرقہ وارنہ فسادات اورمجاہدملت

309

مولاناحفظ الرحمن اورکانگریس

320

جمعیۃ العلماءہندتاریخ وتظیم کاجدیددور

326

اسفار

334

آخری نقوش حیات

338

زندگی کےآخری ایام

341

باب چہارم: تصنیفات وتالیفات

346

مجاہدملت تصنیفی درجہ

347

مجاہدملت ایک مصنف کی حیثیت سے

351

باب پنجم: خطبات وتحریرات

 

الف :سیرت نبوی

 

سیرت سرکاردوعالم ﷺ

373

یوم میلادسرورکائنات ﷺ

385

سیاسی وقومی مسائل

389

ہندوستان کی قومی زبان

389

مسئلہ قومی زبان

394

قومی زبان کامسئلہ

396

اردوزبان مسلمان اوراسلامی تمدن

403

تعلیم اورنصاب تعلیم

408

چندیادگارتقادیر

415

کسٹوڈین کی ناانصافیاں

417

کسٹوڈین کی ستم رانیاں

422

حوادث جبل پوروساگر

423

امن وامان کاقیام

433

جمعیۃ العلماءہندکی ضرورت اوراس کی خدمات

443

مجاہدملت کی ایک تقریرسےچنداہم اقتباسات

447

شیخ الاسلام کےخلاف لیگیوں کاتوہین آمیزرویہ

452

دہلی میں فرقہ پرستوں کی سرگرمیاں

453

بھوپال کےفسادات

454

ملکی سالمیت اورقومی یک جہتی

457

1960ءکاایک باین واقعات کی وضاحت

459

گاندھی جی کےآخری ایام

461

انڈین مسلم کنوینشن

468

چندتاریخی اوریادگارخطوط

474

مولاناسیدمحمدمیاں کےنام

474

صدرآل انڈیامسلم لیگ کےنام

476

قائداعظم ذوق تشتت

488

اتحاداسلامیان ہندکی کہانی

491

وزیربحالیات حکومت ہندکےنام

497

ہیڈماسٹرہائی سکول پپری کےنام

505

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 11830
  • اس ہفتے کے قارئین 11830
  • اس ماہ کے قارئین 1685781
  • کل قارئین113293109
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست