#4714

مصنف : حافظ ابوبکر اسماعیل

مشاہدات : 5100

فداک ابی وامی میرے ماں باپ آپ پر قربان

  • صفحات: 82
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1640 (PKR)
(جمعہ 04 اگست 2017ء) ناشر : صبح روشن پبلشرز لاہور

حبِ رسول ﷺ اہل ایمان کے لیے ایک روح افزاءباب کی حیثیت رکھتا ہے۔ حبِ رسول ﷺ کے بروئے شریعت کچھ تقاضے ہیں۔ خود نبی ﷺ کا ارشاد گرامی ہے: ’’تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک وہ مجھے اپنی جان، مال، اولاد، ماں باپ غرض جمیع انسانیت سے بڑھ کر محبوب نہ سمجھے‘‘۔ محبت رسول ﷺ کا مظہر اطاعتِ رسول ہے ۔ رسول اللہ ﷺ سے سچی محبت کےبغیر مومن ہونے کا دعویٰ منافقت کی بیّن دلیل ہے اور حب رسول ﷺ ہی وہ پیمانہ ہےجس سے کسی مسلمان کے ایمان کوماپا جاسکتا ہے۔ دعوائے محبت ہو اوراطاعت مفقود ہو تو دعویٰ کی سچائی پر حرف آتاہے۔ حب رسولﷺ کےتقاضوں میں سے ایک تقاضا تو نبی ﷺ کا ادب و احترام کرنا، آپ سے محبت رکھنا ہے۔ ۔پیغمبر اعظم وآخر الزمان ﷺ کا یہ اعجاز بھی منفرد ہے کہ آپ کے جان نثاروں کی زندگیاں جہاں محبتِ رسول کی شاہکار ہیں وہاں ہر ایک کی زندگی سنت رسولﷺ کی آئینہ دار ہے۔ ان نفوس قدسہ نے دونوں جہتوں میں راہنمائی کا عظیم الشان معیار قائم فرمایا ہے۔صحابہ کرام نبی کریم ﷺ سے سچی محبت کرتے تھے اوراس محبت میں مال ودولت کیا جان تک قربان کردیتے تھے تاریخ میں ایسی ایک نہیں سیکڑوں مثالیں موجود ہیں۔ صحابہ کرام کا یہی وہ جذبہ اور ایسی ہی محبت آج بھی دلوں میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’فداک ابی وامی میرے ماں باپ آپ پر قربان ‘‘ مولانا ابوبکر اسماعیل کی کاوش ہے جس میں انہوں نے حب النبی ﷺ کے متعلق روشنی ڈالی ہے ۔محترم جناب مولانا محمد عظیم حاصلپوری ﷾ نے نبی اکرم ﷺ سے صحابہ کی محبت اور جان نثاری پرجامعہ مقدمہ تحریر کر کے کتاب میں چار چاند لگادیے ہیں ۔نیز انہوں نے فوائد اور صحابہ کے حالات ، فضائل اور افادیت کا ذکر کر کے اس کتاب کو جامع اور پر اثر بنادیا ہے ۔اللہ تعالیٰ فاضل مصنف اور ناشرین کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے ۔(آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

حرف  تمنا

8

محبت رسول اللہ ﷺ میں جان بھی قربان ہے

 

میں اپنی جان سےبھی زیادہ محبت کرتاہوں

12

ایمان کی تکمیل کیسے؟

13

آپ مجھے جان سےزیادہ عزیز ہین

13

میرے پاس توصرف آپ کی محبت ہے

14

ایمان کامزاپانے والے

15

محبت ہوتوایسی

16

محبت ماصحیح مفہوم

17

رسول اللہ ﷺ  کی محبت میں سب کچھ قربان

17

محبت رسول اللہ ﷺ میں باپ قتل کردیا

18

میں اپنے بیٹے کی گردن تن سےجدا کردوں

19

میں ہوتا توتیری گردن اڑادیتا

19

اپنےہی ماموں کی قربانی

20

اپنے باپ کو تھپڑ ماردیا

20

محبت رسول اللہ ﷺ میں بھائی کی قربانی

20

محبت  رسول اللہ ﷺ میں بہن  کی قربانی

20

محبت رسول اللہ ﷺ میں بیوی قربان کردی

21

محبت رسول اللہ ﷺ میں بھائی بیٹے اورخاوند کی قربانی

22

اجاز ت ہوتو میں باپ کی گردن کاٹ دو

22

محبت رسول اللہ ﷺ میں ماں کی قربانی

22

فداک ابی وامی (میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں)

 

میرےماں باپ آپ پر فداہوں

27

اللہ کےرسول اللہ ﷺ کوکیاہوا؟

30

سیدناابوبکر رودیے

34

لوگ پھوٹ پھوٹ کررونےلگے

35

فوائد

38

اس پر جنت واجب ہوگئی

40

آپ ﷺ کی آنکھوں سےآنسو بہ پڑھے

41

میں آپ سےمحبت  کرتاہوں

47

میں کیاپڑھوں

48

جھانک کرنہ دیکھیے اےاللہ  کےرسول اللہ ﷺ

50

اےسعد !خوب تیربرسائے جا

52

بنوقریظہ کی خبرکون لائے گا.؟

57

وہ کون ہیں اے اللہ کےرسول اللہ ﷺ

63

اے بلال !اٹھواوراذان کہو

64

تم سب صدقہ  کرو

64

یہ حدی خوان کون ہے

67

جنت کاایک خزانہ

71

آپ کوکچھ ہواتونہیں

74

آپ کیاپڑھتے ہیں اےاللہ کےرسول

77

اے اللہ کےرسول! میرابیٹا

79

تمہیں کیسے پتاچلا

79

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 64063
  • اس ہفتے کے قارئین 361041
  • اس ماہ کے قارئین 1414541
  • کل قارئین110735979
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست