#1964

مصنف : ام عبد منیب

مشاہدات : 8436

مہر بیوی کا اولین حق

  • صفحات: 64
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2240 (PKR)
(جمعہ 19 ستمبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور

کارِ را زِ حیات میں مرد کے لیے عورت او رعورت کے لیے مرد کی احتیاج ایک جانی پہچانی حقیقت ہے ۔ اس احتیاج کو ہر معاشرے اور ہر قوم میں ایک اہم مقام حاصل ہے البتہ اس کے طریقے ہرایک کے ہاں اپنے اپنے ہیں ۔ اسلام میں نکاح مردوعورت کے درمیان عمر بھر کی رفاقت ،محبت اور مودت کے مضبوط عہد وپیمان کا نام ہے ، جسے نباہنے کےلیے مرد اور عورت کی نیت ،قول اور عمل تمام عمر مسلسل اور بھر پورکر دار کرتے ہیں۔ نکاح کے اس اہم مرحلے پر اسلام مرد پر عورت کا یہ حق عائد کرتا ہے کہ وہ اپنی معاشی حیثیت کے مطابق عورت کے سماجی مرتبہ کو ملحوظ رکھتے ہوئے ا س کے لیے احترام محبت اور مسرت کامظہر کوئی   نہ   کوئی ہدیہ پیش کرے اسی ہدیے کا نام مہر ہے۔ زیر نظر کتابچہ ’’ مہر بیو ی کا اولین حق ‘‘معروف کالم نگار اور مصنفہ کتب کثیرہ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ کی تحریر ہے ۔ جس میں انہوں نے مہر کی شرعی حیثیت ، مہر کی مقدار ، مہر کی مختلف صورتیں ،مہر کس کی ملکیت،مہرکی اقسام وغیرہ کو عام فہم انداز میں بیان کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کو   قبول فرمائے اور عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے (آمین)۔ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ محمد مسعود عبدہ  کی اہلیہ ہیں ۔ موصوف   تقریبا 23 سال قبل جامعہ لاہور الاسلامیہ میں عصری علوم کی تدریس کرتے رہے اور 99۔جے ماڈل ٹاؤن،لاہور میں بمع فیملی مقیم رہے ۔موصوف کے صاحبزادے محترم عبد منیب صاحب نے اپنے طباعتی ادارے ’’مشربہ علم وحکمت ‘‘ کی تقریبا تمام مطبوعا ت محدث لائبریری کے لیے ہدیۃً عنائت کی ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔(آمین) (م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

مہر

5

مہر کے مختلف نام

7

مہر جاہلیت میں

11

مہر کی حیثیت نکاح میں

16

مہر نکاح کی لازمی شرط

16

مہر کے بغیر نکاح

17

کیا مہر عورت کی قیمت ہے؟

17

مہر جنسی فائدے اٹھانے کا معاوضہ

19

مہر عورت کی عزت افزائی

20

نکاح کا اصل چہرہ

21

مہر کی مقدار

22

زیادہ سے زیادہ مہر

22

استطاعت سے زیادہ مہر

24

کم سے کم مہر

25

امہات المومنین کے مہر

27

مہر کی مختلف صورتیں

28

مہر صرف مال یا؟

28

مہر مرد پر فرض؟

32

مہر کے لیے دوسروں سے تعاون لینا

33

مہر کی کس کی ملکیت

35

مہر پر تصرف کا حق

37

شوہر کو مہر دینا

38

شوہر کا مر معاف کرانا

39

مقررہ مہر میں رد و بدل

41

مہر ادا کرنے کا آسان طریقہ

42

نمود و نمائش اور مہر

44

مہر اور قانون

47

مہر کے قانون میں تبدیلی

47

مہرکے تعین کا حق کس کو؟

49

مہر مقرر کرنے کی شرعی صورتیں

51

مہر کی اقسام

52

مہر مثل

52

مہر معجل اور غیر معجل

53

مہر عندالطلب

53

مروجہ مہر فاطی

54

زوجین کے مختلف حالات اور مہر

55

اگر عورت وفات پا جائے تو ۔ ۔ ۔

57

اگر مرد وفات پا جائے تو ۔ ۔ ۔

58

اگر عورت خلع کے لے

59

مہر کے حخم میں دیگر اشیاء

64

ماخذ

64

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 34293
  • اس ہفتے کے قارئین 264844
  • اس ماہ کے قارئین 1783917
  • کل قارئین115675917
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست