منتقی الاخبار جلد اول

  • صفحات: 709
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 21270 (PKR)
(ہفتہ 05 اپریل 2014ء) ناشر : دار الدعوۃ السلفیہ، لاہور

کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا او ر صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا ۔ ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم نے ان مجموعات پر اختصار و شروح ،تحقیق وتخریج او رحواشی کا کام کیا۔او ربعض محدثین نے احوال ظروف کے مطابق مختلف عناوین کےتحت احادیث کوجمع کیا۔انہی عناوین میں سے ایک موضوع ''احادیثِ احکام'' کوجمع کرنا ہے۔اس سلسلے میں ''احکام الکبریٰ'' از امام عبد الحق اشبیلی ، ''عمدۃ الاحکام '' ازامام عبد الغنی المقدسی ،''المنتقی ٰ من اخبار المصطفیٰ'' از مجد الدین علامہ عبدالسلام بن عبد اللہ ابن تیمیہ ،''الالمام فی احادیث الاحکام '' ازعلامہ ابن دقیق العید او ر''بلوغ المرام من احادیث الاحکام '' از حافظ ابن احجر عسقلانی قابل ذکر ہیں ۔زیرتبصرہ کتاب ''منتقیٰ الاخبار''مجد الدین علامہ عبدالسلام بن عبد اللہ ابن تیمیہ کی(2جلدوں میں ) ہزاروں احادیثِ احکام ومسائل پر مشتمل اہم تصنیف ہے ۔اسلامی احکام کی منتخب کتابیں بہت ہیں مگر جو عظمت اس کتاب کو حاصل ہے وہ کسی او رکو نصیب نہیں ہوئی۔ کتبِ حدیث میں اپنی طر ز کی واحد کتاب ہے ۔یہ کتاب صحاح ستہ او رمسند احمدکا جوہرہے ۔اس گراں قدر مجموعے کا مقصدِتالیف روزمرہ پیش آنے والے مسائل واحکام(عبادات ،معاملات،معاشرت،معاشیات، سیاسیات وغیرہ) میں اہل اسلام کے لیے سنت نبویہ سے رہنمائی مہیا کرنا ہے۔کتاب ہذا کے مصنف ابو البرکات مجدالدین عبد السلام بن عبد اللہ (590۔653ھ) شیخ الاسلام امام احمد بن عبد الحلیم ابن تیمیہ کے دادا ہیں ۔ابن تیمیہ کے نسبی لقب سے یہ بھی شہرت رکھتے ہیں ۔امام ذہبی فرماتےہیں کہ شیخ مجدالدین اپنے زمانے کے بے نظیر فاضل تھے ۔فقہ واصول فقہ کے سربرآوردہ عالم، حدیث اور فقہ الحدیث میں ماہر تھے ۔قرآن مجید او راس کی تفسیر میں ان کو یدطولیٰ حاصل تھا ۔بہت سی کتابوں کے مصنف او رمختلف مذاہب کی معرفت میں یگانہ روزگار تھے۔اس کتاب کی اہمیت کے پیشِ نظر سب سے پہلے علامہ نواب صدیق حسن خاں﷫ نے 1297ھ میں مطبع فاروقی دہلی سے اہل علم کے لیے اسے طبع کروایا۔اس اشاعت کے 53 سال بعد شیخ حامد فقی کی تعلیقات کے ساتھ 1350ھ؍1931 میں مصر میں طبع ہوئی۔ نیل الاوطار شرح منتقیٰ الاخبار از محمد بن علی شوکانی اسی کی بے نظیر شرح ہے ۔منتقیٰ الاخبار کے مترجم مولانا محمد داؤد راغب رحمانی  (1908۔1977) دار الحدیث رحمانیہ،دہلی کے فیض یافتہ اور کئی کتب کے مصنف ومترجم ہیں ۔ منتقیٰ الاخبار کے اردو ترجمہ کی اشاعتِ اول 1982ء،طبع ثانی 1999ء اور طبع سوم 2009ء میں ہوئی ۔ جسے اہل علم اور نئے تعلیم یافتہ حضرات خصوصا وکلاء کے طبقہ نے بہت پذیرائی بخشی ۔ اللہ تعالی اس کتاب کے مصنف ومترجم اور ناشرین کی مساعی جمیلہ کو قبول فرمائےاو ر اس کتاب کو جملہ مسلمانوں کی ہدایت کا ذریعہ بنائے ۔(آمین)(م۔ا)

 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

10

چند باتیں

 

10

عرض مترجم

 

11

مولف کا تعارف

 

11

ائمہ کرام  کے مختصر حالات

 

12

کتاب الطہارت ( پانیوں کے مسائل)

 

17

پاخانے اور پیشاب کے احکام

 

22

وضو اور اس کے فرائض اور سنتیں

 

33

موزوں پر مسح کے احکام

 

42

غسل کن کاموں سے واجب ہوتا ہے

 

51

نفاس کے احکام

 

67

کتاب الصلاۃ

 

69

اذان کے مسائل

 

83

ستر عورت

 

89

لباس کے مسائل

 

93

طریقہ نماز

 

109

امامت اور امام کے اوصاف

 

172

جمعۃ المبارک کے مسائل و احکام

 

187

کتاب الجنائز

 

216

کتاب الزکوۃ

 

239

کتاب الصیام

 

285

کتاب الاعتکاف

 

177

کتاب الحج

 

281

خریدو فروخت کے احکام

 

336

قرض کی کتاب

 

354

کتاب النکاح

 

421

طلاق کے احکام

 

453

نان ونفقہ کے احکام

 

479

شکار کے احکام

 

593

طب کے احکام

 

612

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 38452
  • اس ہفتے کے قارئین 463942
  • اس ماہ کے قارئین 1664427
  • کل قارئین113271755
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست