#4772

مصنف : پروفیسر علی محسن صدیقی

مشاہدات : 9578

کتاب المعارف

  • صفحات: 626
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 15650 (PKR)
(جمعہ 08 ستمبر 2017ء) ناشر : قرطاس کراچی

اپنے وسیع تر مفہوم میں ہر وہ تحریر جو کسی شکل میں محفوظ کی گئی ہو کتاب کہلاتی ہے۔ گویا مٹی کی تختیاں، پیپرس کے رول، اور ہڈیاں جن پر تحریر محفوظ ہے کتاب ہے؛ یہ چمڑے یا جھلی پر بھی ہو سکتی ہے اور کاغذ پر بھی۔ کتاب لکھے اور چھاپے گئے کاغذوں کے مجموعہ کو کہتے ہیں ، جن کی جلد بندی کی گئی ہواور انھیں محفوظ کرنے کے لیے جلد موجود ہو۔موجودہ دور میں طرزیات اور سائنس کی ترقی کی بدولت کتاب صرف کاغذ پر چھپی تحریر ہی نہیں رہی، بلکہ اب کتاب ای بک کرئیٹر [انٹرنیٹ]] اور بک ریڈر کے ذریعے ڈیجیٹل ہو چکی ہے۔ کتابوں کے شوقین یا کتابیں زیادہ پڑھنے والے کو عموماً ، کتابوں کا رَسیا یا کتابوں کا کیڑا کہاجاتا ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’ کتاب المعارف ‘‘ابی محمد بن عبد اللہ بن مسلم ابن قتیبہ الدینوری (213ھ۔ 276ھ)کی ہے جس کا اردو ترجمہ پروفیسر علی محسن صدیقی نے کیا ہے۔ جس میں تخلیق کائنات و تذکرہ انبیاء، انساب عرب، آپ ﷺ کی اہمیت و فضیلت کو بیان کیا گیا ہے۔اور آپﷺ کی پیدایش سے لے کر وفات تک کے تمام واقعات، غزوات ، خلفائے راشدین اور صحابہ کرام کی جانثاری کو بیان کیا گیا ہے ۔ نیز اس کتاب میں آپ ﷺ کی وفات کے بعد سلطنت عباسیہ 60ھ تک کے تمام حالات و واقعات کو جمع کیا گیا ہے۔امید ہے کہ یہ کتاب تاریخی لحاظ سے بہت کار آمد ثابت ہو سکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ صاحب مصنف کی اس مبارک قلمی کاوش کو قبول فرمائے اور خیر و فلاح کا باعث بنائے۔ آمین۔( رفیق الرحمن)

عناوین

 

صفحہ نمبر

ابتدائیہ

 

15

مقدمہ

 

24

تخلیق کائنات و تذکرہ انبیاء

 

99

انساب عرب

 

143

سرۃ رسول اللہ

 

174

تذکرہ صحابہ

 

214

تذکرہ خلفاء

 

368

حامیان و باغیان حکومت

 

408

تابعین و تبع تابعین

 

431

ارباب فضل و کمال

 

484

نادرا اور متفرق دلچسپ معلومات

 

522

بادشاہوں کا تذکرہ

 

577

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 27632
  • اس ہفتے کے قارئین 550035
  • اس ماہ کے قارئین 1603535
  • کل قارئین110924973
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست