#5503

مصنف : برائن زیڈ ٹاما ناھا

مشاہدات : 5105

قانون کی حکمرانی

  • صفحات: 219
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5475 (PKR)
(ہفتہ 01 ستمبر 2018ء) ناشر : تخلیقات، لاہور

دنیا بھر کے دانشور ٹھوس انداز میں کہہ رہے ہیں کہ قانون کی حکمرانی ہی سب کےلیے بہتر ہے  ترقی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ  قانون کی حکمرانی  کی کے بغیر کوئی پائیدار اقتصادی ترقی ممکن نہیں۔ اس  تصور کی توثیق مختلف معاشرتی ، معاشی اور سیاسی نظا م رکھنے والے ممالک کے سربراہ بھی کرتے آرہے ہیں۔روسی صدر پیوٹن نے عدالتی اصلاحات کے نفاذ اور قانونی کی حکمرانی کے اصولوں کی مکمل عملداری کو اپنے ملک کی اولین ترجیح بنا رکھا ہے۔چینی حکمرانوں کا کہنا ہے کہ وہ قانون کی حکمرانی کے قیام کی حمایت کرتے ہیں ۔زمبابوے  کے صدر رابرٹ موگابے نے کہا صرف  ایک ایسی حکومت ہی اپنے  عوام سے قانون کی حکمرانی  کی اطاعت  کا مطالبہ  کرسکتی ہے جو خود قانون کی حکمرانی کو اپنا شعار بنائے ۔انڈونیشیا کے صدر عبد الرحمٰن  واحد  نے کہا کہ ہماری بڑی بڑی کامیابیوں میں سے ایک  یہ ہےکہ ہم قانون کی حکمرانی کا آغاز کر ر ہے ہیں۔جبکہ بہت سارے لوگ اس تصور کے خلاف ہیں ۔

زیر نظر کتاب  ’’ قانون کی حکمرانی‘‘ برائن زیڈ ٹاما کی کتاب  ON THE ROLE  OF  LAW  کا اردو ترجمہ ہے ۔جناب طاہر منصور فاروقی  نے اس کتاب کو انگریزی سے اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔مصنف نے اس کتاب  میں اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ عام لوگوں کو بھی قانون کی حکمرانی کے تصور سے آگا ہ ہونا چاہیے  قانون اور سیاست کے شعبوں سے باہر کے قارئین کو قانون کی حکمرانی کے تصور اور عملی صورت سے آگاہ کیا جائے ۔اور مصنف نے اسی مقصد کے پیش  نظر اس کتا ب کو تحریر کیا ہے ۔(م۔ا)

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 27281
  • اس ہفتے کے قارئین 452771
  • اس ماہ کے قارئین 1653256
  • کل قارئین113260584
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست