#1510

مصنف : عبد اللہ محمد بن احمد الطیار

مشاہدات : 10943

جناتی اور شیطانی چالوں کا توڑ

  • صفحات: 405
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 14175 (PKR)
(اتوار 09 مارچ 2014ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور

جادو کرنا یعنی سفلی اور کالے  علم کے ذریعہ سے لوگوں کے ذہنوں او رصلاحیتوں کو مفلوج کرنا  او ران کو آلام ومصائب سے دوچار کرنے کی مذموم سعی کرنا  ایک کافرانہ عمل  ہے  یعنی  اس کا  کرنے والا دائرہ اسلام سے نکل جاتا  اورکافر ہوجاتا ہے  یہ مکروہ عمل  کرنے والے  تھوڑے  سے نفع کے لیے  لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتے  اور ان کے امن وسکون کوبرباد کرتے ہیں  جولوگ  ان مذموم کاروائیوں کا شکار ہوتے ہیں  وہ عام طور پر اللہ کی یاد سے غافل ہوتے ہیں  اس لیے  ان موقعوں پربھی  وہ اللہ کی طرف رجوع کرنے  کی بجائے انہی عاملوں اورنجومیوں کی طرف رجوع کرتے ہیں   جناتی  وشیطانی  چالوں اور جادوکے  توڑ اور شرعی علاج کے  حوالے سے  بازار میں کئی کتب موجود ہیں۔زیر نظر کتاب بھی  انہی مشکلات کے حل ،جادو  اور کہانت کے توڑ کےلیے  تحریرکی  گئی  ہے یہ   کتاب  میں بازار میں  موجود دیگر کتب کی نسبت  درج ذیل امتیازی  خوبیوں کی حامل ہے 1۔یہ کتاب سعودی عرب کے مفتی ٔ اعظم اورعالم اسلام کی عظیم شخصیت  شیخ ابن باز ﷫ کی خواہش اور ایما پر لکھی  گئی ہے جس  کی وجہ سے اسے  استناد کا  بلند درجہ حاصل ہے 2۔ اس میں قران وحدیث کی تعلیمات او راسلاف کے عملی تجربات سے  انحراف نہیں کیا گیا3۔ اس میں کوئی بات بلا حوالہ نہیں  ہے 4۔جادو کےتوڑ کے لیے شرعی تدبیریں ،دعائیں اور طریقے  مع حوالہ ذکر کرکے غیر شرعی طریقوں کی وضاحت کر کے  ان  سے اجتناب کی تلقین بھی کی گئی ہے ۔ان اعتبارات سےیہ کتاب اپنے موضوع  کی جامع ترین کتاب ہے  اللہ  تعالی اس کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے اور  اس کتاب پر کام کرنے والی ٹیم کے جملہ اراکین وعلماء ومحققین کی کوششوں کو شرف  قبولیت بخشے  (آمین)(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

حرف تمنا

 

21

عرض مترجم

 

26

تقریظ

 

29

تقریظ ابو الحسن مبشر احمد ربانی

 

31

یہ کتاب کیوں اور کیسے لکھی گئی ہے؟

 

33

باب اول ایمان اور علاج کا تعلق

 

46

شر انگیزیوں سے پہلے اور بعد میں ان سے نجات حاصل کرنے کے طریقے

 

74

باب دوم جنات و شیاطین کو بھگانے کے لیے مومن کے ہتھیار

 

89

تیر بہدف مسنون اذکار اور قرآنی دعائیں

 

89

باب سوم جنات انسان کو کیوں اور کیسے چمٹتے ہیں؟

 

101

باب چہارم مرگی لگانے والے جنات اور مرگی کے جناتی دورے

 

113

باب پنجم جن اور سحر زدہ کا شافی علاج کیسے کریں؟

 

135

جنات ، جادو اور شیاطین کی شرارتوں سے نجات کے لیے راہنما اصول و قواعد

 

135

دم میں بعض خطرناک امور اور ان سے بچاؤ کا طریقہ کار

 

163

باب ششم سحر و جادو کی حقیقت

 

241

جادو کا حکم ، خطرات اور اس سے بچاؤ کی تدابیر و طریقہ کار

 

241

باب ہفتم العین یعنی نظر بد لگنا

 

268

باب ہشتم حسد ، جادو ، علاج اور دفاع

 

299

جن جادو اور نظر بد سے متعلقہ چند واقعات

 

308

باب نہم عرب علماء کے فیصلے اور فتوے

 

325

باب دہم جن کا انسان میں داخل ہونا

 

376

اختتامیہ

 

396

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 68202
  • اس ہفتے کے قارئین 147321
  • اس ماہ کے قارئین 1666394
  • کل قارئین115558394
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست