#4493

مصنف : سید سباح الدین عبد الرحمان

مشاہدات : 6051

اسلام میں مذہبی رواداری

  • صفحات: 308
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 13860 (PKR)
(پیر 06 مارچ 2017ء) ناشر : دار المصنفین شبلی اکیڈمی اعظم گڑھ، انڈیا

اسلام کے بڑے بڑے محاسن اور خوبیوں میں سے ایک خوبی یہ بھی ہے کہ یہ دین، رواداری، عفوودرگذر، رحمت، آسانی اور انسانیت کا دین ہے۔ تمام بنی نوع انسان کے لیے یہ دین خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا ہے۔ اسلام کی خوبصورتی حسن اور تاثیر کی بنیاد عفو و درگذر، رحمت وعدل اور بلند ترین اخلاق پر قائم ہے۔ انہی اخلاقِ عالیہ ہی کی بدولت لوگ دینِ اسلام میں جوق در جوق داخل ہوئے۔ دین اسلام کی بلند ترین بے مثال اخلاقی، عقدی اور ایمانی اقدار کی بناء پر یہ لوگوں میں مقبول ہوا۔ اسلام کی بلند ترین اور لوگوں کے دلوں پر اثر انداز ہونے کے لحاظ سے گہری ترین قدروں میں سے یہ بھی ہے کہ عفو و در گذر اور رواداری کو اپنایا جائے۔ اسی لیے قرآن و حدیث میں بے شمار اور مسلسل نصوص شرعیہ بیان ہوئی ہیں جو انسان کو اس عظیم اسلامی خوبی سے متصف ہونے پر ابھارتی ہیں۔ نبی کریمﷺ کی حیات طیبہ میں اس کی عملی مثالیں ملتی ہیں تاکہ دین الٰہی کا روشن چہرہ لوگوں کے سامنے واضح ہو جائے۔ صحابہ کرام، تابعین عظام آج تک اور قیامت تک آنے والے لوگوں نے یہ خوبی آپﷺ کی حیات طیبہ سے ہی سیکھی ہے۔ اسلام نے دوسرے مذھب کے پیرؤوں کے ساتھ رواداری کی بڑی فراخ دلی کے ساتھ تعلیم دی ہے۔ خاص طورپر جو غیر مسلم کسی مسلمان ریاست کے باشندے ہوں، ان کے جان ومال، عزت وآبرو اور حقوق کے تحفظ کو اسلامی ریاست کی ذمہ داری قراردیا ہے۔ اس بات کی پوری رعایت رکھی گئی ہے کہ انہیں نہ صرف اپنے مذھب پر عمل کرنے کی آزادی ہو ، بلکہ انہیں روزگار، تعلیم اور حصولِ انصاف میں برابر کے مواقع حاصل ہوں، اُن کے ساتھ حسن ِ سلوک کا معاملہ رکھا جائے اور ان کی دلآزاری سے مکمل پرہیز کیا جائے۔ زیر تبصرہ کتاب "اسلام میں مذہبی رواداری" انڈیا کے معروف عالم دین سید صباح الدین عبد الرحمن صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے اسلام کی مذہب رواداری پر گفتگو کی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس عظیم خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ (آمین) (راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

دیباچہ

7

تمہید

18

تبلیغ اسلام کی نوعیت

25

تبلیغ میں آلام و مصائب

27

اسلام کی راہ میں صحابۂ کرام کے مصائب

28

ہجرت

34

غزوات جارحانہ تھے یا مدافعانہ

35

فتح مکہ

52

اشاعت اسلام

55

تبلیغ کی کامیابی کا بڑا سبب

58

رسول اللہﷺ کے پیرووں کی جاں نثاری

59

اصلی اسلامی تعلیمات

62

آسمانی کتابوں کی صداقت پر ایمان

63

دنیا کی قوموں کے ساتھ رویہ

65

رواداری میں رسول اکرمﷺ کا اسوۂ حسنہ

67

یہود اور مسلمان

68

رسول اللہﷺ اور یہود

69

رسول اللہﷺ اور عیسائی

79

دعوتی خطوط میں نرمی

81

سفراء کے ساتھ رواداری

83

رواداری کا مفہوم

83

اسلام کی لڑائیاں

84

انسانیت کو اسلام کا پیغام

86

جہاد

94

سپہ سالاری کا مثالی نمونہ

95

صحابۂ کرام کا اسوۂ حسنہ

97

حضرت ابوبکر صدیقؓ کی رواداری

97

حقوق انسانیت کی حمایت

98

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 55495
  • اس ہفتے کے قارئین 214027
  • اس ماہ کے قارئین 1733100
  • کل قارئین115625100
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست