#5331

مصنف : موسٰی خان

مشاہدات : 7403

اسلام میں حیثیت نسواں

  • صفحات: 400
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10000 (PKR)
(جمعہ 11 مئی 2018ء) ناشر : دعا پبلی کیشنز لاہور

عورتوں کے اجتماعی حقوق وفرائض کا مسئلہ اسلام میں اس قدر واضح اور صاف ہے کہ اس کےسمجھنے اور سمجھانے کے لیے کسی خاص تحقیق وکاوش کی ضرورت نہیں۔ ہمارے معاشرتی واجتماعی مسائل میں سے جو مسائل قرآن وحدیث میں سب سے زیادہ تفصیل ووضاحت کے ساتھ بیان ہوئے ہیں ان میں سے شاید ایک واضح ترین مسئلہ یہی ہے۔ عورت کا درجہ خاندان میں‘ عورت کا مرتبہ اجتماعی زندگی میں وغیرہ وغیرہ۔لیکن پھر بھی پاکستان میں ہمارے ارباب کار کے دورُخ پن نے بہت سے واضح مسائل میں اُلجھنیں پیدا کر دی ہیں۔۔زیرِ تبصرہ کتاب میں عورتوں کی اصلاح  اور حیثیت کو اُجاگر کرنے کی کوشش کی ہے اور ایسے لوگوں کا بیان ہے جو معاشرے کو چلانا کسی اور راہ پر چاہتے ہیں اور ساتھ دوسری طرف کی منظر کشی بھی کرتے ہیں۔ اس لیے کوشش کی گئی ہے کہ تحریروں‘ تقریروں اور عملی پروگراموں میں ان کے اصل عزائم کا پردہ فاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور ان کے اسلامی وغیر اسلامی طرز کو واضح کیا ہے اور ان کے دیے گئے عقلی ونقلی دلائل کا بطور غور جائزہ لیا گیا ہے اور قرآن وحدیث کی روشنی میں حقوق نسواں کا بیان کیا گیا ہے۔اور حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ اسلام میں حثییت نسواں ‘‘ موسیٰ خان و رابعہ اختر کی تصنیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

تمہید

7

اسلامی معاشرہ میں عورت کامقام

13

اسلامی معاشرہ میں حیثیت نسواں کاتاریخی جائزہ

18

آدم وحواکامعاملہ

85

عورت کےاحوال شخصیہ

90

عورت کی مہرکی مقداراورشرعی مہر

125

تعددازدواح

152

عدم ادائیگی نفقہ پرفسخ نکاح

182

نابالغ بچوں کی شادی روکنےکاایکٹ

194

جہیزکی شرعی حیثیت

206

اسلام کےقانون وراثت میں عورت کاحصہ

232

عورت کی تعلیم وتربیت

245

مسلمان خواتین کی علمی خدمات

261

پردےکی ارتقاءواہمیت

297

قصاص دیت

342

عورت کی سیاسی سرگرمیاں شرعی نقطہ نظرسے

346

نفاذشریعت اورتحفظ حقوق نسواں

354

اسلامی معاشرہ میں عورت کامقام

395

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 23185
  • اس ہفتے کے قارئین 448675
  • اس ماہ کے قارئین 1649160
  • کل قارئین113256488
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست