#2713

مصنف : سید نصیب علی شاہ الہاشمی

مشاہدات : 6610

اسلام میں ہجرت کا مقام

  • صفحات: 82
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1640 (PKR)
(اتوار 05 جولائی 2015ء) ناشر : جامعہ العلوم الاسلامیہ زرگری کوہاٹ

دین اسلام خلوص اور وفا داری کا نام ہے۔اور معاشرتی زندگی میں ایک دوسرے کے ساتھ محبت وتعاون کا درس دیتا ہے۔تاکہ ایک دوسرے کے خیر اور غمخواری میں شرکت ہو سکے۔اس کے بغیر ایمان کو نامکمل قرار دیا گیا ہے۔نبی کریم ﷺ کے ارشادات مبارکہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر مسلمان اپنے مسلمان بھائی کے لئے بھی وہی پسند کرے جو وہ اپنے لئے پسند کرتا ہے،ورنہ اس کا ایمان مکمل نہیں ہے۔یہ خصوصیات اسلام کے علاوہ کسی دوسرے مذہب میں موجود نہیں ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب " اسلام میں ہجرت کا مقام "سید نصیب علی شاہ ہاشمی صاحب  کی تصنیف ہے۔جو  افغان روس جنگ کے زمانے میں لکھی گئی۔جب روس نے ظالمانہ طریقے سے افغانستان پر قبضہ کر لیا اور وہاں کے مسلمانوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ دئیے۔مسلمانوں نے اپنی عزت وآبرو اور جان ومال کو بچانے کی خاطر افغانستان سے ملحقہ ممالک کی طرف ہجرت کرنا شروع کردی۔تاکہ روس کے ظلم وستم سے بچ سکیں۔جب مہاجرین کی تعداد بڑھنے لگی تو اس سے مختلف مسائل پیدا ہونا شروع ہوگئے اور بعض لوگوں نے ان بے بس  مہاجرین کی واپسی کی رٹ لگانا شروع کر دی۔چنانچہ اہل علم نے لوگوں کو سمجھانا شروع کیا کہ وہ بھی آپ کے مسلمان بھائی ہیں جن کی مدد کرنا آپ پر فرض ہے۔ یہ کتاب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوران کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

3

ایمان کا تقاضہ

 

7

مسلمانوں کا آپس میں ہمدردی و غمخواری

 

11

ہجرت اور مہاجر کی تعریف

 

14

ہجرت کا تقاضا اور اخلاص

 

16

ہجرت کا عند اللہ مقام

 

17

ابتداء اسلام میں ہجرت

 

19

ہجرت کی مختلف صورتیں اور احکام

 

20

ہجرت کی برکات

 

27

ہجرت باقاعدہ جہاد ہے

 

35

ہجرت کی فضیلت قرآن میں

 

40

فضیلت مہاجرین

 

42

خیمہ ام معبد اور معجزہ

 

54

ہجرت میں نابیناؤں کا حصہ

 

67

بچوں کا ہجرت میں حصہ

 

69

دار الہجرۃ میں مہاجرین کے زرعی حقوق

 

73

افغان مہاجرین ایک ضروری وضاحت

 

74

مہاجرین کے لیے جاگیریں

 

75

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 12051
  • اس ہفتے کے قارئین 12051
  • اس ماہ کے قارئین 1686002
  • کل قارئین113293330
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست