#1190

مصنف : عبد القادر بن محمد بن حسن ابوطالب

مشاہدات : 20067

حسن معاشرت سے شوہر کی اصلاح(اضافہ شدہ ایڈیشن)

  • صفحات: 212
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6360 (PKR)
(بدھ 08 اگست 2012ء) ناشر : الفرقان ٹرسٹ، مظفر گڑھ

اسلام نےصنف نازک کو ماں، بہن، بیوی، بیٹی کے روپ میں جو مقام عطا کیا ہے وہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔اسی کے باوصف عورت معاشرے کی اصلاح میں سب سے اہم عنصر کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس لیے خواتینِ اسلام کو اپنے مقام و مرتبے کو سمجھنا چاہیئے اور ایک شوپیس کی صورت میں اپنے کو پیش کرنے کی بجائے معاشرے کے عزت دار فرد کا سا کردار ادا کرنا چاہئے۔ زیر تبصرہ کتاب کا نام اگرچہ ’حسن معاشرت سے شوہر کی اصلاح‘ ہے لیکن اس میں شوہر کی اصلاح کے حوالے سے بہت سی نگارشات کے علاوہ خود بیوی کی اصلاح کے حوالے سے بھی کافی قیمتی ابحاث موجود ہیں۔ کتاب کے شروع میں ان باتوں کا تذکرہ کیا گیا ہے جو ایک بیوی کو خاوند سے مطلوب ہوتی ہیں۔ اس میں شادی کرتے ہوئے عورت کی صفات کا خیال رکھنے کے ساتھ بیوی کے لیے بعض تفریحی امور اختیار کرنے کی نصیحت کی گئی ہے۔ اس کے بعد ایک تفصیلی بحث میں ان امور کا تذکرہ کیا گیا ہے جو خاوند کو ایک بیوی سے مطلوب ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں ازدواجی زندگی سے متعلقہ چند نصیحتیں بھی کتاب کا حصہ ہیں۔کتاب اصل میں عربی میں تھی جس کے مصنف عبدالقادر بن محمد بن حسن ابو طالب ہیں موصوف ایک مصری عالم اور سعودی عرب کے شہر دمام میں ایک اہم عہدے پر فائز ہیں۔ کتاب کا اردو ترجمہ مدینہ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل مولانا عبدالرحمٰن عزیز نے کیا ہے۔ ترجمہ نہایت آسان پیرائے میں کیا گیا ہے، ثقیل اور مشکل الفاظ استعمال کرنے سے گریز کیا گیا ہے۔ (ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

خطبہ مسنونہ

 

11

مقدمہ

 

13

تقریظ

 

21

پیش لفظ

 

23

ترتیب کتاب

 

24

پہلی بحث خاوند اپنی بیوی کے ساتھ

 

25

دوسری بحث بیوی کے لیے خاوند سے مطلوب اشیاء

 

37

خاوند صبر وتحمل سے کام لے

 

37

مرد اپنی بیوی کو درج ذیل امور سے بچائے

 

55

بیوی کی تفریح کے لیے بعض تفریحی امور کا اہتمام کرنا چاہیے

 

74

مرد کے لیے بیوی جیسی نعمت پر اللہ کا شکر کا وجوب

 

79

شادی کرنے والا عورت میں درج ذیل صفات کا خیال رکھے

 

81

تیسری بحث عورت کے ذمہ مرد کے مقام کی پہچان

 

88

چوتھی بحث خاوند سے حسن سلوک کے متعلق بیوی سے مطلوبہ امور

 

95

درج ذیل امور میں اپنے خاوند کا خیال رکھے

 

95

بیوی پوری کوشش کرے کہ اس کا خاوند اس کے لیے جنت ثابت ہو

 

107

وہ امور جن کی فضیلت سے عورت آخرت میں جنت حاصل کرتی ہے

 

116

وہ امور جن سے عورت پرہیز کر کے دنیاوی عذاب سے بچ سکتی ہے

 

119

عورت کو جہنم سے بچنے کے لیے جن امور سے ڈرنا چاہیے

 

133

ازدواجی زندگی سے متعلق کچھ نصیحتیں

 

137

نوجوانوں کی مشکلات اور ان کا حل

 

151

اصلاح معاشرہ میں عورت کا کردار

 

193

دعوت نبوی ﷺ کی چند مثالیں

 

197

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 29384
  • اس ہفتے کے قارئین 454874
  • اس ماہ کے قارئین 1655359
  • کل قارئین113262687
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست