#4221

مصنف : ڈاکٹر سید شفیق الرحمن

مشاہدات : 7223

حب رسول ﷺ کی آڑ میں مشرکانہ عقائد

  • صفحات: 82
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1640 (PKR)
(جمعرات 19 جنوری 2017ء) ناشر : محمد پبلشرز اسلام آباد

اللہ تعالیٰ نے جس پر زور طریقے  سے شرک کی مذمت کی ہے کسی اور چیز کی نہیں کی ہے۔حتی کہ شرک کی طرف جانے والے ذرائع اور اسباب سے بھی منع فرما دیا ہے۔ شرک کا لغوی معنی برابری جبکہ شرک کی واضح تعریف جو علماء کرام نے کی ہے وہ یہ ہے کہ اَللہ تعالیٰ کے کسی وصف کو غیر اللہ کیلئے اِس طرح ثابت کرنا جس طرح اور جس حیثیت سے وہ اَللہ تعالیٰ کیلئے ثابت ہے ،یعنی یہ اِعتقاد رکھنا کہ جس طرح اَللہ تعالیٰ کا علم اَزَلی، اَبدی ، ذاتی اور غیر محدود ومحیطِ کل(سب کو گھیرے ہوئے ) ہے ،اِسی طرح نبی اورولی کو بھی ہے اور جس طرح اَللہ تعالیٰ جملہ صفاتِ کمالیہ کا مستحق اور تمام عیوب ونقائص سے پاک ہے ،اِسی طرح غیر اللہ بھی ہے تو یہ شرک ہو گا اور یہی وہ شرک ہے جس کی وجہ سے اِنسان دائرۂ اِسلام سے خارِج ہو جاتا ہے اور بغیر توبہ مرگیا تو ہمیشہ کیلئے جہنم کا اِیندھن بنے گا۔اللہ تعالی نے قرآن مجید میں اور نبی کریم ﷺ نے اپنی احادیث مبارکہ میں جس قدر شرک کی مذمت اور توحید کا اثبات کیا ہے اتنا کسی اور مسئلے پر زور نہیں دیا ہے۔سیدنا آدم ؑ سے لے کر  نبی کریمﷺ تک ہر رسول و نبی نے اپنی قوم کو یہی دعوت دی ہے۔شرک کی اسی قباحت اور اس کے ناقابل معافی جرم ہونے کے سبب تمام علماء امت نے اس کی مذمت کی اور لوگوں کو اس سے منع کرتے رہے۔ زیر تبصرہ کتاب"حب رسول  ﷺ کی آڑ میں  مشرکانہ عقائد" محترم ڈاکٹر سید شفیق الرحمن صاحب کی تصنیف ہے ، جس میں انہوں نے محبت رسول ﷺ کی آڑ میں پھیلانے جانے والے مشرکانہ عقائد کو ایک جگہ جمع فرما دیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ  مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

حب رسو ل ﷺ

4

حب رسو ل ﷺ کا تقا ضا

5

حب رسو ل ﷺ کے اظہا ر  میں راہ اعتدال

6

پکار صرف اللہ  کے لئے

7

انبیا ء  اور او لیا ء اللہ  کی دعا ئیں

9

پکا رنا  عبادت  ہے

10

غیر اللہ کو  پکا رنا  شر ک ہے

10

غیر اللہ کو  پکا رنا   کفر ہے

11

غیر اللہ کو  پکا رنا    عذاب کا باعث ہے

11

غیر اللہ کو  پکا رنا   شیطان کی عبادت ہے

12

غیر اللہ کو  پکا رنا   بے سود ہے

13

محب رسول ﷺ  کے دعو یدا ر  وں کے اقوال

14

ید عون ’’ کا تر جمہ  پکا رنا   در ست ہے

16

من دو ن اللہ ’’ میں کون شامل ہیں

18

کیا انبیا ء  اور اولیا ءاللہ  با طل ہیں

20

معجز ات اور کر امات کی  حقیقت

21

کر ا مات اہلحد یث   اور اس کا جواب

24

کیا اہل  تو حید  اللہ کے رسول  کو عام  آدمی  کے برابر کر تے ہیں

32

کیا جبرئیل  ﷤ نے مر یم کو بیٹا دیا

33

مشر کین مکہ  کا عقیدہ

35

رسو ل اللہ ﷺ کی شفا عت

37

صبر اور نماز سے مدد طلب کر نا

38

کیا اللہ کے نبی ﷺ  ہر نعمت با نٹتے  ہیں

38

کیا اللہ کے نبی کو  تمام خزانوں کی چا بیاں  ملیں

40

رحمۃ للعالمین  کامطلب

41

تحت ا لا سباب مدد کا جواز

42

چند ضعیف  روا یات

44

بد رمیں؍ کنکر یاں  پینکھنے  کی حقیقت

46

کیا اللہ  کا قرب حا صل کر نے والابند ہ اللہ کی صفات کا مظہر ہے

47

حب رسول کا صحیح تقاضا

48

چند  شر کیہ  افکار

 

محمد خدا ہیں

49

محمد اول مخلوق ہیں

52

حقیقت  محمد یہ  اولا  آدم نہیں ہیں

54

 تمام کا ئنات  حضور  کے فیض  کی مختا ج ہے

55

حضور حا ضر نا ضر ہیں

57

 حضور اصل کا ئنات ہیں

58

حضور عالم  الغیب ہیں

63

حضور ذرہ ذرہ کے لئے  رحم  فرما  نے والے  ہیں

64

حضور نبو ت سے پہلے  قر آن  کا علم جانتے تھے

67

تمام انبیا ء کی نبوت آپکی  نبوت  کے وا سطے سے ہے

72

اگر با لفرض بعد زمانہ  نبوی کو ئی نبی پیدا ہوا تو پھر ختم نبوت  میں کچھ فر ق نہ آئے گا

75

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 42874
  • اس ہفتے کے قارئین 339852
  • اس ماہ کے قارئین 1393352
  • کل قارئین110714790
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست