#3790

مصنف : ڈاکٹر سالم قدوائی

مشاہدات : 8963

ہندوستانی مفسرین اور ان کی عربی تفسیریں

  • صفحات: 411
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10275 (PKR)
(منگل 26 جولائی 2016ء) ناشر : ادارہ معارف اسلامی منصورہ لاہور

آخری نبی حضرت محمد ﷺ کو قیامت کے تک لیے زند ہ معجزہ قرآن مجید عطا فرمایا اور اللہ تعالی نے اس کی حفاظت کا بھی بندوبست فرمایا اور اس کے لیے ایسے رجال کار پید ا فرمائے جنہوں نے علوم قرآن سے متعلق تفاصیل اور تفاسیر مرتب کرتے ہوئے اپنی جانیں کھپادیں۔انہی میں سے ایک شعبہ علوم تفسیر،کتب تفسیر ،اور مفسرین کے حالات کا جاننا بھی ہے اپنے اپنے ادوار میں علماء کرام نے اس میدان میں خوب کام کیا او رخدمات انجام دیں۔ہندوستان صدیوں تک اسلامی تہذیب وثقافت کا مرکز رہ چکا ہے جس کے آثار ونقوش اس کے ذرہ ذرہ پر ثبت ہیں ، یہاں کے علماء اور اصحاب کمال کے علمی ،دینی او رتہذیبی کارنامے اسلامی ملکوں سے کم نہیں ہیں ۔ علم وفن کی ہر شاخ خصوصاً دینی علوم میں ہندوستان میں جو علماء پیدا ہوئے ان کی علمی عظمت اسلامی اور عرب ملکوں میں بھی مسلم تھی۔تفسیر کی جانب بھی ہندوستانی مفسرین کی عربی واردو زبان خدمات بڑی نمایاں ہیں۔ زیر تبصرہ کتا ب’’ ہندوستانی مفسرین اور ان کی عربی تفسیریں‘‘ڈاکٹر محمد سالم قدوائی کے ڈاکٹریٹ کے تحقیقی مقالے کی کتابی صورت ہے ۔ اس مقالے پر مسلم یونیورسٹی علی گڑھ نے انہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی ۔جناب سالم قدوائی صاحب کو اپنے اس مقالے کی تیاری کے سلسلے میں جو کتابیں مل سکی ہیں انہوں نے ان کوچار حصوں میں تقسیم کر کے اس کتاب میں پیش کردیا ہے ۔اور ہر حصے کو مصنفین کے سنہ وفات کے حساب سے مرتب کیا ہے ۔پہلے حصے میں ان عربی تفسیروں کا ذکر ہے جو مکمل ہوگئیں ۔دوسرے حصے میں اجزائے قرآن کی تفسیروں کا تعارف ہے ۔ یعنی مختلف سورتوں کی یا محض آیتوں کی تفسیر۔تیسرے حصے میں قدیم مفسرین کی عربی تفسیروں کے حواشی اور شرحوں کاذکر ہے۔چوتھے حصے میں متعلقاتِ قرآن مجید کا ذکر ہے یعنی ان کتابوں کا جو قرآن مجید سے متعلق ہیں مثلاُ ناسخ ومنسوخ، رسم خط، تخریج آیات ، مفردات قرآن ، فضائل قرآن، احکام قرآن وغیرہ ۔فاضل مصنف نے ان تمام کتابوں پر الگ الگ تبصرہ کرتے ہوئے مصنفین کے بھی مختصر حالات قلم بند کیے ہیں۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

دیباچہ

 

7

پیش لفظ

 

9

پہلا باب مکمل تفسیریں

 

21

دوسرا باب اجزائے قرآن کی تفسیریں

 

121

تیسرا باب تفسیروں کی شرحیں اور حواشی

 

197

چوتھا باب متعلقات قرآن مجید

 

251

پانچواں باب ان لوگوں کے حالات جن کی تفسیریں نہیں ملتی ہیں

 

349

تفسیروں کی فہرست

 

391

مفسرین کی فہرست

 

104

حوالے کی کتابیں

 

403

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 40139
  • اس ہفتے کے قارئین 465629
  • اس ماہ کے قارئین 1666114
  • کل قارئین113273442
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست