#4188

مصنف : مفتی محمد سراج الدین قاسمی

مشاہدات : 14320

فقہ شافعی، تاریخ و تعارف

  • صفحات: 443
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 19935 (PKR)
(اتوار 25 دسمبر 2016ء) ناشر : ایفا پبلیکیشنز نئی دہلی

امام شافعی﷫ کے فقہی مسلک کو مذہب شافعی کہتے ہیں۔ آپ کا نام محمد بن ادریس الشافعی ہے۔ امام ابوحنیفہ ﷫ کا سال وفات اور امام شافعی﷫کا سال ولادت ایک ہی ہے آپ 150ھ میں فلسطین کے ایک گاؤں غزہ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی زمانہ بڑی تنگدستی میں گزرا، آپ کو علم حاصل کرنے کا بڑا شوق تھا۔ 7 سال کی عمر میں قرآن مجید حفظ کر لیا تھا، 15 برس کی عمر میں فتویٰ دینے کی اجازت مل گئی تھی۔ آپ امام مالک کی شاگردی میں رہے اور ان کی وفات تک ان سے علم حاصل کیا۔ آپ نے اصولِ فقہ پر سب سے پہلی کتاب ’’الرسالہ‘‘ لکھی ’’الام‘‘ آپ کی دوسری اہم کتاب ہے۔ آپ نے مختلف مکاتیب کے افکار و مسائل کو اچھی طرح سمجھا اور پرکھا پھر ان میں سے جو چیز قرآن و سنت کے مطابق پائی اسے قبول کر لیا۔ جس مسئلے میں اختلاف ہوتا تھا اس پر قرآن و سنت کی روشنی میں مدلل بحث کرتے۔ آپ صحیح احادیث کے مل جانے سے قیاس و اجتہاد کو چھوڑ دیتے تھے۔ فقہ شافعی کے ماننے والوں کی تعداد فقہ حنفی کے بعد سب سے زیادہ ہے اور آج کل ان کی اکثریت ملائشیا، انڈونیشیا، حجاز، مصر و شام اور مشرقی افریقہ میں ہے۔ فقہ حنفی کی طرح فقہ شافعی بھی کافی وسیع ہے۔ فقہ شافعی کی ایک بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں بڑے بڑے محدثین پید ا ہوئے انہوں نے اپنی تحریر سے اس دبستان فقہ کی خوب خوب خدمت کی اور فقہی تالیفات کے ڈھیر لگا دیئے۔امام شافعی نے 204ھ میں مصر میں وفات پائی۔ زیر تبصرہ کتاب ’’فقہ شافعی تاریخ وتعارف‘‘ فقہ اکیڈمی انڈیا کی طرف سے 2013ء میں امام شافعی اور فقہ شافعی کے تعارف کے سلسلے میں منعقد کیے گئے ایک سیمینار کی روداد ہے اس سیمینار میں اچھی خاصی تعداد میں اہل علم نے اپنے مقالات پیش کیے ۔یہ مجموعہ انہی مقالات پر مشتمل ہے۔ جس میں امام شافعی کے حالات وخصوصیات ،فقہ شافعی کی تاریخ، اس کے امتیازات اور فقہ شافعی کی توضیح کرنے والی تالیفات نیز اس سلسلے میں علما ہند کی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے ۔اردو زبان پر اپنے موضوع پر اولین منفرد کتاب ہے۔ اس کتاب کو مفتی سراج الدین قاسمی نے مرتب کیا ہے اور فقہ اکیڈمی ہند نے حسنِ طباعت سے آراستہ کیا ہے۔

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

7

پہلا باب:اما م شافعی ۔حیات وخدمات

 

امام محمد بن ادریس الشافعی  کاسوانحی خاکہ

13

مسند الامام الشافعی ایک تعارف

22

الرسالہ پر ایک تحقیقی نظر

32

الرسالہ تعارف وخصوصیات

40

کتاب الام تعارف وخصوصیات

56

کتاب الام کی خصوصیات اوراس کاتعارف

108

احکام القرآن للشافعی ایک تعارف

123

اما م شافعی بحیثیت   محدث

128

امام شافعی کی تصنیفی خدمات

145

امام شافعی کاتعلیمی وتصنیفی سفر

157

امام شافعی  اوران کاتجدیدی کارنامہ

166

دوسراباب:فقہ شافعی کاارتقائی سفر

 

فقہ شافعی کی اولیات وخصوصیات

183

فقہ شافعی کی ترویجواشاعت

191

فقہ شافعی کی ترویج میں فقہاء شوافع کااہم کردار

195

فقہ شافعی کے بنیادی مراجع مختصر تعارف

245

اصول فقہ اورقواعد میں فقہاء شوافع کی خدمات

258

فقہ شافعی کی عربی کتابوں کاتعارف

273

تیسرا باب:فقہ شافعی اورعلماء ہندکی خدمات

 

امام شافعی اورہندوستان میں فقہ شافعی ایک تعارف

259

فقہ شافعی میں علماء ہندکی خدمات

313

فقہ شافعی کی ترویج میں ندوہ کاکردار

322

حیدرآباد میں علماء شوافع کی علمی خدمات

325

بارکس کےحضرمی علماء کی فقہی خدمات

349

کیرالہ کےہم مدارس ایک تعارف

359

فقہ شافعی سےمتعلق تدریب افتاء کےاہم مراکز

374

شافعی دبستان فقہ سےمتعلق استفتاء کےاہم مراکز

380

فقہ شافعی کی تدریس جائز ہ اورتجویز

387

ہندوستان میں فارسی زبان   مین فقہ شافعی کی کتابیں

395

ہندوستان میں بہ زبان عربی لکھی ہوئی شافعی کی کتابیں

406

علماءکوکن حیات وخدمات

413

محمد بن عبدالرحیم بن محمد صفی الدین حیات وخدمات

430

مخدوم علی مہائمی حیات وخدمات

437

ہندوستان میں عربی میں کتابیں

438

حیدرآباد میں مسلمانوں کی آمد

439

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس موضوع کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 6641
  • اس ہفتے کے قارئین 6641
  • اس ماہ کے قارئین 1680592
  • کل قارئین113287920
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست