#4096

مصنف : جلال الدین قاسمی

مشاہدات : 6253

دعوت قرآن و حدیث

  • صفحات: 56
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2240 (PKR)
(ہفتہ 26 نومبر 2016ء) ناشر : مکتبۃ الافکار اتر پردیش، انڈیا

مسلک اہل حدیث کوئی نئی جماعت نہیں ہے۔ تمام اہل علم اس بات کو اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ اہل حدیث کا نصب العین قرآن وحدیث ہے اور جب سے قرآن وحدیث موجود ہے تب سے یہ جماعت موجود ہے۔ اسی لیے ان کا انتساب قرآن وحدیث کی طرف ہے کسی امام یا فقیہ کی طرف نہیں اور نہ ہی کسی گاؤں اور شہر کی طرف ہے۔ یہ نام دو لفظوں سے مرکب ہے۔ پہلا لفظ "اہل" ہے۔ جس کے معنی ہیں والے صاحب دوسرا لفظ"حدیث" ہے۔حدیث نام ہے کلام اللہ اور کلام رسولﷺ کا۔قرآن کو بھی حدیث فرمایا گیا ہے۔اور آپﷺ کے اقوال اور افعال کے مجموعہ کا نام بھی حدیث ہے۔پس اہل حدیث کے معنی ہوئے۔”قرآن و حدیث والے” جماعت اہل حدیث نے جس طریق پر حدیث کو اپنا پروگرام بنایا ہے اور کسی نے نہیں بنایا۔ اسی لیے اسی جماعت کا حق ہے۔کہ وہ اپنے آپ کو اہل حدیث کہے۔ مسلک اہلحدیث کی بنیاد انہی دو چيزوں پر ہے اور یہی جماعت حق ہے۔ اہل حدیث مروّجہ مذہبوں کی طرح کوئی مذہب نہیں، نہ مختلف فرقوں کی طرح کوئی فرقہ ہے، بلکہ اہل حدیث ایک جماعت اور تحریک کا نام ہے۔ اور وہ تحریک ہے زندگی کے ہر شعبے میں قرآن وحدیث کے مطابق عمل کرنا اور دوسروں کو ان دونوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلانا، یا یوں کہ لیجئے کہ اہل حدیث کا نصب العین قرآن وحدیث کی دعوت اور اہل حدیث کا منشور قرآن وحدیث ہے۔ اور اصلی اہل سنت والجماعت یہی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب "دعوت قرآن وحدیث، منہج اہل حدیث اور تحریک اہل حدیث کا مختصر تاریخی جائزہ " محترم مولانا حافظ جلال الدین قاسمی صاحب کی تصنیف ہے، جس پر تخریج و تحقیق مولانا ابن شیر محمد ہوشیار پوری صاحب کی جبکہ ابتدائی، نظر ثانی اور تعلیقات محترم ابن الحسن امرتسری صاحب کی ہیں۔ مولف موصوف نے اس کتاب منہج اہل حدیث اور تحریک اہل حدیث کا مختصر تاریخی جائزہ پیش کیا ہے اور اسے قرآن وحدیث کی دعوت سے منسوب کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

ابتدائیہ

4

مقدمہ

7

منہج اتباع کتاب وسنت

11

اہل حدیث کادستور

11

اہل حدیث کامعنی

16

اہل سنت نام کی ضرورت

18

اما م شافعی (محمد بن ادریس)کامسلک

20

امام مالک (بن انس )﷫ کامسلک

20

امام ابوبکر بن عیاش کاارشاد

22

بڑے پیرکاارشاد

22

ایک اعتراض اوراس کاجواب

25

سواد اعظم کی وضاحت میں مولانا ابوالکلام آزاد ﷫ کی تحریر

28

اہل حدیث کےمذہب کابانی کون ہے

35

خلاصہ مذہب کےاہل حدیث

36

سرکاری دفتروں میں اہل حدیث کی وہابی لکھنے کی ممانعت

37

وہابی اوراہل حدیث میں فرق

38

ایک اوراشکال

40

منہج اہل حدیث مفتی عبدالستاد الحماد ﷾ کی نظر میں

42

قدامت اہل حدیث اورمسلک اہل حدیث کے بارے میں مولنا گکھڑوی کی تحقیق

48

تاریخ اہل حدیث

48

جماعت اہل حدیث کاتاریخی استحکام

50

مسلک اہل حدیث

52

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 67112
  • اس ہفتے کے قارئین 364090
  • اس ماہ کے قارئین 1417590
  • کل قارئین110739028
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست