#4215

مصنف : صالح بن فوزان الفوزان

مشاہدات : 7135

عقیدہ توحید اور اس کے منافی امور

  • صفحات: 329
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8225 (PKR)
(پیر 16 جنوری 2017ء) ناشر : مکتبہ احیاء منہج السلف کراچی

اللہ تبارک وتعالیٰ کے تنہالائقِ عبادت ہونے ، عظمت وجلال اورصفاتِ کمال میں واحد اور بے مثال ہونے اوراسمائے حسنیٰ میں منفرد ہونے کا علم رکھنے اور پختہ اعتقاد کےساتھ اعتراف کرنے کانام توحید ہے ۔توحید کے اثبات پر کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ میں روشن براہین اور بے شمار واضح دلائل ہیں ۔ اور شرک کام معنیٰ یہ کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھرائیں جبکہ اس نےہی ہمیں پیدا کیا ہے ۔ شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کوجہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے قرآن کریم میں شرک کوبہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے اور شرک ایسا گناہ ہے کہ اللہ تعالیٰ انسان کے تمام گناہوں کو معاف کردیں گے لیکن شرک جیسے عظیم گناہ کو معاف نہیں کریں گے ۔شرک اس طرح انسانی عقل کوماؤف کردیتا ہےکہ انسان کوہدایت گمراہی اور گمراہی ہدایت نظر آتی ہے ۔نیز شرک اعمال کو ضائع وبرباد کرنے والا اور ثواب سے محروم کرنے والا عمل ہے ۔ پہلی قوموں کی تباہی وبربادی کاسبب شرک ہی تھا۔ چنانچہ جس کسی نے بھی محبت یا تعظیم میں اللہ کے علاوہ کسی کواللہ کے برابر قرار دیا یا ملت ابراہیمی کے مخالف نقوش کی پیروی کی وہ مشرک ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ عقیدہ توحید اوراس کے منافی امور ‘‘ سعودی عرب کےنامور عالم دین فضیلۃ الشیخ صالح بن فوزان الفوزان کی توحید اورعقائد کے دیگر امور کےمتعلق تصنیف شدہ عربی کتاب ’’ عقیدۃ التوحید وبیان مایضادہا من الشرک الاکبر والاصغر والتعطیل والبدع وغیر ذلک ‘‘ کا سلیس ورواں ترجمہ ہے ۔شیخ موصوف نےاس کتاب میں توحید کا معنیٰ ،اسکی اقسام ، کلمہ طیبہ کامطلب،اس کے تقاضے ،شرائط، ارکان ونواقض کوبیان کرنےکے بعد عبادت کا معنیٰ واقسام ، دین کے مراتب اورآپس میں ان کے تعلق کو واضح کیا ہے ۔اور ان افعال واعتقادات کو بیان کیا کہ جن کواختیار کرنے سے انسان دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے یا اس کےایمان میں کمی آجاتی ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

فضیلتہ  الشیخ صا لح فو زان  الفو زان  حفظ کے مختصر  حا لات زند گی

13

مقد مہ

23

پہلا باب : علم  عقیدہ  کی تحصیل  کا مد خل

24

پہلی فصل : عقیدہ   ایک ایسی بنیاد  ہے جس پر دین کی عما رت قائم  ہے  اس تنا ظر  میں اس کے معنی  اور اہمیت  کا بیان

 24

عقیدے  کا معنی  و مفہو م

24

عقید ے کی اہمیت

25

دو سری فصل :صحیح  عقیدہ  کے ما خذ  اور سلف صا لحین کا ان  سے عقیدہ  اخذ کر نے کا  منہج

27

تیسر ی فصل : عقیدہ کے  انحرافات  اور ان انحر افات  سے بچنے  کے طر یقے

29

عقیدہ  سے انحراف ہلاکت  اور بر د با ری ہے

29

صحیح عقیدہ سے  منحرف ہونےکی وجو ہات

31

صحیح عقیدہ  میں انحر اف سے بچنے کے طر یقے

36

دوسرا باب : تو حید کے مطلب  اور اس کی اقسا م کا بیا ن

38

تو حید کا مطلب

38

تو حید ٰبو ببیت

38

پہلی فصل:  تو حید ٰبو ببیت کا مفہو م  اس کا فطر ی ہونا  اورمشر کین   کا  بھی  اس کا اقرار ہو نے کا بیان

39

تو حید  ربو بیت  کا معنی  و مفہوم

39

دوسر ی فصل: قر آن اور سنت میں لفظ ’’ الرب’’کے  مفہوم  اور  گمراہ  امتوں  کے اس  بارے  میں   تصور ات   اور ان کے  رد کا بیان

44

قر آن  اور سنت  کی رو شنی  میں لفظ ’’الر ب  ’’ کا  مفہو م

46

گمراہ  امتوں  کے تصورات  میں لفظ  الرب  ’’ کا مفہوم

47

رب کے بارے  میں گمراہ  قوموں  کے  ان با طل  تصو رات کا رد

50

تیسری فصل : تمام  کا ئنات  کا  اللہ  تعالیٰ  کے حکم کے آگے  سر تسلیم  خم  کر نے  اور تا بع  فرمان ہونے کا بیان 

53

چوتھی فصل: خالق  کا وجود  اور اس کی وحدا نیت ثابت  کر نے  کے قر آنی  اےنداز  کا بیان 

57

یہ بات   یہی  طور  پر معلوم ہے کہ ہر وا قع  ہونے  والی  چیز  کا  کو ئی  وا قع کر نے  والا  ہے

57

کا ئنات  کے تمام معا ملات  اور  احکا مات  کا ( اکیلے) انتظام  فر مانا

59

مخلوقات  کو اپنی  خصو صیات  کے ساتھ  کا انجام  دینے  کے  لئے  مسخر  کیا ہے

60

پا نچویں  فصل : اس  بات کا بیان کہ توحید ربو بیت  تو حید  الو حیت  کو مستلزم ہے

62

توحید الوہیت

66

پہلی فصل:  تو حید الوہیت  کے مطلب  کے بارے  میں ہے  اور یہ یہی  رسولوں  کی دعوت  کا اصل مو ضوع ہے

67

تو حید الو ہیت کا مطلب   اور اس  کا تمام  رسو لوں  کی دعوت  کا اصل  مو ضوع  ہو نا

68

دوسری فصل: شہا دتین کے با رے  میں  ہے  ان دو نو ں  کا مطلب  ارکان شرا ئط  تقا ضے  او ر  نو اقض

72

شہا دتین  کا صحیح   مطلب  اوراس  کی با طل  تفسیرات

72

 شہا دتین کا ا رکان

74

شہا دتین  کی شر ا ئط

77

شہا دتین  کے لو ا زمات

83

فہرست ابھی جا ری ہے

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 79314
  • اس ہفتے کے قارئین 158433
  • اس ماہ کے قارئین 1677506
  • کل قارئین115569506
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست