#2370

مصنف : شمیمہ محسن

مشاہدات : 8516

عورت قرآن کی نظر میں

  • صفحات: 109
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2180 (PKR)
(پیر 09 مارچ 2015ء) ناشر : البدر پبلیکیشنز لاہور

اللہ  تعالی نے  عورت کو معظم بنایا لیکن  قدیم جاہلیت نے عورت کو جس پستی   کے گھڑے میں  پھینک دیا اور جدید جاہلیت نے اسے آزادی کا لالچ دے کر جس ذلت سے دو چار کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ایک طرف قدیم جاہلیت نے اسے زندگی  کے حق سے محروم کیا تو جدید جاہلیت  نے اسے زندگی کے ہر میدان میں دوش بدوش چلنے کی ترغیب دی  اور  اسے گھر کی چار دیواری سے نکال کر شمع محفل بنادیا ۔ جاہل انسانوں نےاسے لہب ولعب کاکھلونا بنا دیا  اس کی بدترین توہین کی اور اس پر ظلم وستم کی انتہا کردی تاریخ کے اوراق سے پتہ چلتاہے کہ ہر عہد میں عورت کیسے کیسے  مصائب ومکروہات جھیلتی رہی اور کتنی بے دردی سے کیسی کیسی پستیوں میں  پھینک دی گئی اور  عورت اپنی عزت ووقار کھو بیٹھی آزادی کے نام پر غلامی  کا شکار ہوگئی۔ ۔ لیکن جب اسلام کا ابرِ رحمت برسا توعورت کی حیثیت یکدم بدل گئی ۔محسن انسانیت جناب رسول اللہ  ﷺ  نے  انسانی سماج پر احسان ِعظیم فرمایا عورتوں کو ظلم ،بے حیائی ، رسوائی اور تباہی کے گڑھے سے نکالا انہیں تحفظ بخشا ان کے  حقوق اجاگر کیے ماں،بہن ، بیوی اور بیٹی کی حیثیت سےان کےفرائض بتلائے  اورانہیں شمع خانہ بناکر عزت واحترام کی سب سےاونچی  مسند پر فائز کردیااور  عورت و مرد کے شرعی احکامات کو  تفصیل سے بیان کردیا ۔آج مغربی اقوام بھی  عورت کی غلام بنام آزادی سے تنگ آچکی ہیں ۔ کیونکہ مغربی تمدن میں اس بے جا  آزادی کے نتائج ،زنا کاری اور بے حیائی  کی شکل میں ظاہر ہورہے ہیں افسو س  اس بات کا ہے کہ مسلمان عورت بھی آج اسی آزادی کے حصول کی کوشش میں سرگرداں نظر آتی ہے  جبکہ اسلام قرآن کے ذریعے اس کا قرآن وحدیث کے لیے  اس کا مقام ، حیثیت اور حقوق وفرائض متعین کرتا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’عورت قرآن کی نظر میں ‘‘ محترمہ شمیمہ محسن کی تصنیف ہے  جس میں  انہوں  نے  قرآنی  آیات سے عورت کی حیثیت کو واضح کیا ہے ۔ اسلام نے   عورت کو جو معاشی ، معاشرتی، اور حفاظتی حقوق عطا کیے  ہیں  ان کی نشاندہی  بھی کی ہے  اور اسے  اس کی  ذمہ داریوں سے روشناس کروایا  ہے ۔ مصنف کتاب کا  اس کتاب کو تالیف  کرنے کا مقصد یہ ہے کہ   خواتین کو  ان اصول وقوانین سے آگاہ کیا جائے جو  اسلام نے ان کے لیے مقرر  کردئیے ہیں اور جن کی پابندی بحیثیت مسلمان ان پر عائد ہوتی ہے ۔اللہ تعالی  مصنفہ کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے  خواتین ِاسلام کے لیے نفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا)
 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تعارف

 

5

مقدمہ

 

6

دور جاہلیت میں عورت کی حیثیت

 

9

اسلامی نظام معاشرت میں اس کا صحیح مقام

 

11

حق بندگی میں عورت کی حیثیت مرد کی مساوی ہے

 

14

اجر ملنے میں عورتوں اور مردوں کی حیثیت یکساں ہے

 

19

عورتوں اور مردوں کے ملے جلے ذکر میں بعض اخلاقی ہدایات

 

31

عورت کی حیثیت اور مرتبہ کے مطابق مردوں کو ہدایات

 

36

بہترین مسلمان عورت اور بیوی کی صفات

 

38

دنیا میں نیک زندگی گزارنے والی عورتوں کے لیے اللہ کی مہربانیاں

 

44

عورت کے مقام کے مطابق پردے کے احکام

 

48

مردوں کو غض بصر کا حکم

 

56

عورتوں کے لیے غض بصر اور پردے کے احکام

 

61

اسلامی معاشرے میں رائج کردہ اصلاحات اور خواتین کی ذمہ داریاں

 

72

عورت کے معاشی حقوق

 

81

عورت کے حفاظتی حقوق

 

91

عورتوں کے خدا سے عہد اور ان کی ذمہ داریاں

 

101

عورتوں کی ذمہ داری اپنے گھر والوں کو خدا کی نافرمانی سے بچانا

 

105

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 31147
  • اس ہفتے کے قارئین 456637
  • اس ماہ کے قارئین 1657122
  • کل قارئین113264450
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست