#3904

مصنف : ڈاکٹر عبد الحفیظ سموں

مشاہدات : 9520

اللہ تعالیٰ کہاں ہے؟

  • صفحات: 75
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3000 (PKR)
(جمعرات 14 جولائی 2016ء) ناشر : مکتبۃ الدعوۃ السلفیہ، مٹیاری ضلع حیدر آباد، سندھ

اللہ کہاں ہے؟ یہ ایک محض ایک سوال ہی نہیں بلکہ اسلامی عقائد میں سے ایک اہم ترین عقیدہ ہے،جو براہ راست اللہ تبارک وتعالیٰ  کی ذات مبارک سے متعلق ہے قرآن مجید کی اس آیت کریمہ الرَّحْمَنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوَى سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ عرش پر مستوی ہیں،لیکن اﷲ تعالیٰ کے عرش پر مستو ی ہو نے کی کیفیت ہمیں معلوم نہیں ہے جس طرح اﷲتعالیٰ کی شان کے لا ئق ہے اسی طرح وہ عرش پر مستوی ہے ہماری عقلیں اْس کا ادراک نہیں کر سکتیں اور اﷲ تعالیٰ کے بارے میں یہ نہیں کہنا چاہیے کہ وہ ہرجگہ موجود ہے کیونکہ وہ مکان سے پاک اور مبرا ہے البتہ اْس کا علمِ اور اس کی قدرت ہر چیز کو محیط ہے، اْس کی معیت ہر کسی کو حا صل ہے جس کی وضاحت کتب عقائد میں موجود ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’ اللہ تعالیٰ کہاں ہے؟‘‘ جمعیت اہل حدیث سندھ کے ایک اسکالر ڈاکٹر عبدالحفیظ سموں ﷾ کی کاوش ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں قرآن وسنت کے دلائل کی روشنی میں اللہ تعالیٰ کہاں ہے کے عقیدے کو واضح کیا ہے اور سلف صالحین ائمہ محدثین﷭ کا موقف بھی بڑے واشگاف الفاظ میں باحوالہ بیان کردیا ہے۔ یہ کتاب اپنے موضوع میں معلومات کاگنجینہ اور براہین کاخزینہ ہے ۔اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے اور ہمیں عقیدہ صحیحہ پر قائم دائم رکھے ۔(آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

کلمۃ الناشر

6

مقدمہ

8

پیش لفظ

15

اختلاف میں قرآن وحدیث کی طرف رجوع

17

الاستواء علی العرش کےدلائل

18

استوی کامفہوم

18

استوی بمعنی الاستیلاء

20

تحریف کی قبیح مثال

22

اہل تاویل کی تردید

22

اللہ تعالی کی صفات اروسلف صحالحین کامسلک

25

خالق اورمخلوق کی صفات

27

مذہب سلف

28

امام نعیم بن حماد کاقول

29

اسماء وصفات توقیفی ہیں

34

صفات باری تعالی اورصحابہ کرام ﷢

35

الاستواء علی العرش

37

استواء علی العرش پر اعتراض

37

اجماع سلف

38

تابعین وتبع تابعین کاعقیدہ

40

مولانا عبدالحی لکھنوی اوراجماع سلف

40

اللہ تعالی کاعلو

42

علو کاانکار اروفرعون

44

تحویل قبلہ کی مثال

45

ملائکہ،پانی اورکتابوں کانزول

45

اعمال وغیرہ کااللہ کیطرف اوپر چڑھنا

46

واقعہ معراج

47

فرشتوں کااوپر چڑھنا

48

فطرت انسانی کاتقاضا

49

شیخ ابو جعفر ہمدانی اورامام الحر مین کاوقعہ

49

شیطان کاانسان بر حملہ

51

مومن کی علامت

51

زینب ؓ کانکاح

53

عرش پر کتاب کاہونا

54

انگلی سےآسمان کی طرف اشارہ

54

ائمہ اربعہ کاعقیدہ

55

کیا اللہ تعالی ہرجگہ حاضر ہے

57

شیخ عبدالقادر جیلانی کاعقیدہ

58

اللہ تعالی کی ہرجگہ موجودگی کاعقیدہ

59

اللہ کی شان وعظمت

59

ہرجگہ موجود ہونے میں قباحت

60

اللجنۃ الدائمہ کافتوی

61

اللہ تعالی کی معیت

61

سلف کی تفسیر

63

بریلوی علماء کی تفسیر

66

قرآن کریم میں معیت کےمختلف معنی

66

اقوال سلف اورمعیت علم

69

امام ابن خزیمہ کافیصلہ

71

حدیث ابن مسعود ؓ

72

شاہ رگ سےزیادہ قریب

72

عقیدہ علو کافائدہ

75

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 46718
  • اس ہفتے کے قارئین 343696
  • اس ماہ کے قارئین 1397196
  • کل قارئین110718634
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست